Tag: PBS

  • اگست کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.41 فیصد کمی واقع ہوئی، پاکستان بیورو شماریات

    اگست کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.41 فیصد کمی واقع ہوئی، پاکستان بیورو شماریات

    کراچی : نئے مالی سال 2018-19ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2018ء ) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.41 کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.40فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق17اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،گڑ ،لہسن ، نمک ، ویجی ٹیبل گھی ، دال مونگ ،چنے کی دال ،دال مسور ،باسمتی چاول ، گندم،سرخ مرچ ،بیف، مٹن ،صابن ،سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    زندہ مرغی، انڈے، ٹماٹر، کیلے، پیاز ، آلو،دال ماش، چینی ، آٹا ،سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، گیس نرخ ، تازہ دودھ ، دھی، اری چاول، چائے، خوردنی تیل، ملک پاؤڈر، مسٹرڈ آئل ، کپڑے، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.40، 0.42 ،0.43 اور 0.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • لیگی حکومت کے معاشی اقدامات نے اثردکھانا شروع کردیا، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

    لیگی حکومت کے معاشی اقدامات نے اثردکھانا شروع کردیا، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد : نون لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے اقدامات کے باعث مہنگائی کو مزید پر لگ گئے، پاکستان بیورو شماریات نے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔

    حکومت تو چلی گئی لیکن اپنے پیچھے مہنگائی کا جن چھوڑ گئی، اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، حکومت کے پانچ سال مکمل ہوئے لیکن مہنگائی کم کرنے کے وعدے وفا نہ ہوئے۔

    آسمان سے باتیں کرتی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے عوا م پریشان ہیں، پھل ہو یا سبزی دال ہو یا گوشت، مہنگائی اتنی ہے کہ غریب عوام کچھ نہیں خرید سکتی، ماہ رمضان کے دوسرے عشر ے میں بھی چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی، حکومت نے بچت بازار تو لگائے لیکن وہ بھی عوام کو سہولیات دینے میں نا کام دکھائی دیتے ہیں۔

    اس کے علاوہ نون لیگ کے دورِ میں منافع بخش یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اربوں روپے خسارے میں چلا گیا، عوام کو انتظار ہے اب ایسی حکومت آئے جو مہنگائی ختم کرنے کے دعوؤں کے بجائے اس پر واقعی عمل کرے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قدرمیں اضافے کے اثرات مہنگائی کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کیلے،ٹماٹر، ایل پی جی ،آلو،گندم، گڑ ،ملک پاؤڈر، سرخ مرچ ،بیف، مٹن ، کپڑے، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی، انڈے، پیاز، لہسن، آٹا، چینی، دال ماش، سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، گیس نرخ ، نمک ،اری چاول، مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ،خوردنی تیل، چائے، تازہ دودھ ،دھی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ، صابن ، سمیت 33 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • دسمبر: پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    دسمبر: پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے چھٹے ماہ (دسمبر 2017ء ) کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی، کیلے،آلو ،زندہ مرغی ، گندم، آٹا ، پیاز ،چینی ، مٹن ،بیف، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ٹماٹر، لہسن ، سرخ مرچ ،انڈے، مسٹرڈ آئل ، دال مونگ ، دال مسور ، چنے کی دال ، دال ماش، سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،۔

    ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کے نرخ گیس نرخ ،ملک پاؤڈر، گڑ ،،چائے، تازہ دودھ ،دھی ،نمک ،اری چاول، کپڑے، باسمتی چاول ،خوردنی تیل، سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


    مزید پڑھیں: مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.18، 0.18 ،0.16 اور 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مالی سال 2015-16ء ، ملکی برآمدات آٹھ سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی

    مالی سال 2015-16ء ، ملکی برآمدات آٹھ سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی

    کراچی: مالی سال 2015-16 ء کے دوران ( جولائی تا جون 2015-16ء ) کے دوران ملکی برآمدات گذشتہ آٹھ سالوں کی کم ترین سطح تک گر گئیں اور 20ارب 80کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال (جولائی تا جون 2014-15ء (کے دوران 23 ارب 66 کروڑ 70لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئیں ، جو حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال جولائی تا جون 2015-16ء کے دوران2 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب80 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 12.11 فیصد کمی واقع ہوئی ، دوسری جانب سے ملکی درآمدات گذشتہ سال ( جولائی تا جون 2014-15ء ) کے دوران 45 ارب 82کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں ۔

    امسال جولائی تا جون 2015-16ء کے دوران ایک ارب 6 کروڑ 10لاکھ ڈالر کم ہو کر 44 ارب 76کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں ، اس طرح درآمدات میں 2.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شما ر کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ جو 22 ارب 15کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، رواں سال کے دوران ایک ارب 70کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 23 ارب ایک 96کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، اس طرح تجارتی خسارے میں 8.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی: ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کابدھ کو یوم سیاہ منانے کااعلان

    کراچی: ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کابدھ کو یوم سیاہ منانے کااعلان

    کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کی جانب حکومتی توجہ کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے ، چیئرمین اپٹما طارق سعود کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کاشکار ہے ، اورحکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچیس فیصد ٹیکسٹائل ملزبند ہوگئی ۔ 400 ملز بند کرکے یوم سیاہ منائیں گے ، حکومت فوری ٹیکسٹائل پیکج کا اعلان کرے۔

    پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری دنیا میں مقابلے کے قابل نہیں رہی ، بجلی اور گیس کے ٹیرف فوری طور پر کم کیے جائیں گے۔

  • ستمبر کا دوسرا ہفتہ /مہنگائی کی شرح میں22 0. فیصد اضافہ

    ستمبر کا دوسرا ہفتہ /مہنگائی کی شرح میں22 0. فیصد اضافہ

    کراچی: نئے مالی سال 2015-16ء کے تیسرے ماہ ( اگست 2015ء ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،آلو، لہسن ،پیاز ،دال ماش، چنے کی دال ،گندم ،آٹا،مٹن ، سرخ مرچ ، تازہ دودھ ، گڑ، ٹماٹر، اور کیلے سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی، انڈے،مونگ کی دال،چینی ،اری چاول ،مٹی کاتیل ،ویجی ٹیبل گھی سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، گیس نرخ ،مسور کی دال ،بیف ،چائے ،مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول ،دھی ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، نمک ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.35، 0.29 ،0.23 اور 0.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2015ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مسور کی دال ،دال ماش، چنے کی دال ،ایل پی جی ، لہسن ،گڑ،پیاز ، سرخ مرچ ،بیف ،مٹن ،مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول ،دھی ،انڈے،چائے سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،زندہ مرغی ،آلو، گندم ، آٹا،چینی ،مونگ کی دال،ویجی ٹیبل گھی ،اور کیلے سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، نمک ، تازہ دودھ، اری چاول ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.25، 0.12 ،0.04 اور 0.00 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • جولائی تا اپریل: ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

    جولائی تا اپریل: ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں ایک اعشاریہ دو فی صد جبکہ خام تیل کے درآمدی بل میں انیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

     رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں چودہ کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم گیا رہ ارب اٹھائیس کروڑدس لاکھ ڈالر ز رہا۔

    گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم گیارہ ارب بیالیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

     زیرغور عرصے میں تیل کی درآمدی بلکاحجم نو ارب پچاسی کروڑ ڈالر رہا جوکہ گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے بار ہ ارب ڈالر سے زائد تھا۔

  • اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    کراچی: اپریل دو ہزار چودہ میں ملک بھی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصدرہی۔

     اپریل دوہزار پندرہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی دو اعشاریہ ایک ایک فیصدرہی۔سبزیوں کی قیمت میںچودہ عشاریہ تین تین فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    ادارئے شماریات کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواتومہنگائی کی شرح یکساں رہیگی۔

  • فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری دوہزار پندرہ کے دروان ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو چار فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ نو دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    \پاکستان ادارئے شماریات کے ممبر عارف چیمہ اور ڈی جی پرائسز شوکت زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جولا ئی سے فروری میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی۔

    جنوری دو ہزار پندرہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد تھی۔