Tag: PCB chairman

  • چیئرمین پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے متعلق بڑا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی والے کھلاڑی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کیلئے ہوگی، رقم فی الحال کم نہیں کی جائے گی۔

    کنٹریکٹ کاکھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فنٹس کا ہر سال جائزہ لیا جائیگا، سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت طریقہ کار کے تحت ہوگی۔

    لیگز کھیلنے کیلئے این او سیز کے اجرا کا ٹیکنیکل طریقہ کار طے کیا جائیگا جبکہ فٹنس، پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دیگی جبکہ گیری کرسٹن اورجیسن گلیسپی بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    ہر کھلاڑی کا 3ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ ہوگا جبکہ کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنا ہوگی، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم کے اندر یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے، گروپنگ کرنے والوں کو برداشت نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ پر مینجمنٹ کوسخت ایکشن لینا چاہیے، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنیوالے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی۔

    چیئرمین پی سی بی کیا کرنے جارہے ہیں؟ اندر کی خبر آگئی

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی کھلاڑی کے بارے میں میری سفارش بھی نہ مانیں، انہوں نے ہائی پرفارمنس سینٹرزکی اپ گریڈیشن اور کوچزکی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

  • نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار

    نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار

    لاہور: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین شپ سے دست برداری کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتے۔

    ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اس طرح کا عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھی نہیں ہے، ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

    نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر دیا۔

  • سرفراز، پرسکون رہیں، بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں، قوم آپ کے ساتھ ہے: احسان مانی

    سرفراز، پرسکون رہیں، بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں، قوم آپ کے ساتھ ہے: احسان مانی

    لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پرسکون رہنے کا مشورہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، چیئرمین پی سی بی نے کپتان کا حوصلہ بڑھایا اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی.

    احسانی مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سے کہا کہ ٹیم کو ابھی چار اہم میچز کھیلنے ہیں، چار میچوں میں اچھی کارکردگی پر فوکس کریں، باقی باتوں‌ کو بھول جائیں.

    احسان مانی نے سرفراز احمد سے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ابھی موجود ہے، بے بنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ ہٹائیں.

    مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، قوم آپ کے ساتھ ہے، آپ اچھا کھیلیں.

    خیال رہے کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے. ٹیم میں  گروہ بندی کی بھی خبریں  ہیں.

    یاد رہے کہ بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں‌ ٹیم ارکان کے سامنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں گیا، تو اکیلا نہیں جاؤں گا.

  • پی ایس ایل کے تمام  میچز پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں، احسان مانی

    پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں، احسان مانی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرائے جائیں، کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل بنایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لاہور میں نئے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تقریباً900کے قریب ملازمین ہیں۔

    دنیا بھر میں اتنے ملازمین کسی کرکٹ بورڈ میں نہیں ہوتے، ادارے کی بہتری کیلئے بورڈ کے آئین میں کچھ تبدیلیاں لانی ہوں گی، کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل بنائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریجن کی ایسوسی ایشن کو پاور فل بنائیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ بورڈ ملک   کے8اسٹیدیمز چلا رہا ہے لیکن یہ کام تو ایسوسی ایشن کا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ احتساب چیئرمین سے شروع ہوتا ہے اور میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کو تیار ہوں، پی ایس ایل سیزن فور میں پاکستان میں8میچزہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔

    چیئرمین پی سی بی  نے واضح طور پر کہا کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں نوجوانوں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہئے، سینئر کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    واضح رہے کہ احسان مانی اگلے3برس کے لئے نئے چیئرمین پی سی بی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، وہ بورڈ کے33ویں چیئر مین ہیں۔

  • کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کیلئے نجم سیٹھی کل وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے

    کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کیلئے نجم سیٹھی کل وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے

    کراچی: شہر قائد میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی گئی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کیلئے کل وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر اے آر وائی سلمان اقبال کی کرکٹ کیلئے کوشش قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کچھ میچز کراچی میں کا امکان بڑھ گیا ہے، کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے سندھ حکومت نے کوششیں تیز کردیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے رابطہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں مرادعلی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی سےمتعلق بات چیت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ عالمی کرکٹ میچز کراچی میں کرانے کی بات کی ہے۔

    وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن مثالی ہے ، کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے جو مدد چاہیے دیں گے ، کل پی سی بی چیئرمین کومزید تفصیلات سے آگاہ کروں گا، صدر اے آروائی سلمان اقبال کی کرکٹ کیلئے کوشش قابل تحسین ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ شہر قائد میں ایونٹ کے انتظامات کی تیاریاں کے لئے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی‘ نجم سیٹھی


    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن فروری میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل یئرمین پی سی بی نے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم  پاکستان کا دورہ کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عرفان کلیئر نہیں ہوئے، انہیں‌ شوکاز دینا ممکن ہے، شہریار خان

    عرفان کلیئر نہیں ہوئے، انہیں‌ شوکاز دینا ممکن ہے، شہریار خان

    لاہور: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پر کوئی دھبہ نہیں‌ آنے دیں گے، فائنل کے بعد ڈسپلنری کمیٹی بنائی جائے گی، شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے جب کہ عرفان کو شوکاز دینا ممکن ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک نے پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں لاہور کو محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی 83 فیصد کم ہوئی، جائلز کلارک نے تجویز کیا ہے کہ دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان جانا چاہیے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے، فائنل کو بھرپور سپورٹ ملنی چاہیے۔

     پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو پی سی ایل میں دلچسپی ہے،ہم بھی پی ایس ایل کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اسی لیے اسپاٹ فکسنگ کا پتا چلنے پر دو کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر فوری طور پر پاکستان واپس بھیجا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شرجیل اور خالد جس پرواز سے وطن واپس آئے میں بھی اسی پرواز سے وطن واپس آیا، ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو خوب شرمندہ کیا،شرجیل اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس دیا جارہا ہے،اگر شواہد نہ ہوتے تو فوراً کھلاڑیوں کو واپس نہ بلاتے، دونوں کھلاڑیوں کوصفائی کا پورا موقع بھی دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین مزید  لڑکوں پر بھی توجہ تھی مگر وہ کلیئر ہیں تاہم محمدعرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ممکن ہے کہ عرفان کو بھی شوکاز نوٹس دے دیا جائے۔

    شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی کے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا ہے جو کہ ایک بہترین اقدام ہے،آئی سی سی کا نیا قانون انتہائی اہم ہے،ہمیں معلوم تھا بھارت کی جانب سے اس کی مخالفت ہوگی تاہم بھارت کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے کیونکہ اس کے ساتھ صرف سری لنکا ہے جبکہ دیگر ممالک آئی سی سی کے ساتھ کھڑے ہیں،آئی سی سی کے 10 رکن ممالک نے ہمارے حق میں ووٹ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے بھارت کو بھی مدعو کیا تھا مگر اس نے وقت پر جواب نہ دیا ،سیریز میں تاخیر پر 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

    چیئرمین پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل پر کوئی دھبہ نہیں‌ آنے دیں گے ،پی ایس ایل کے فائنل کے بعد ڈسپلنری کمیٹی بنائیں گےجس میں سینئر جج کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا۔

  • لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

    لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اگرکھلاڑیوں نے کارکردگی نہیں دکھائی تو انتظامیہ کیا کر سکتی ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سیلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی اور محمد حفیظ جیسے کئی سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کر کے سفارشی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے بھجوایا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی جب کہ وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھے، نجم سیٹھی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ وہ پی سی بی کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے تاہم وہ مکمل طور پر پی سی بی کے تمام فیصلے کر رہے ہیں اور انہی کی سفارش پر ٹیم سیلیکٹ کی گئی، جس نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئر مین پی سی بی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور چیف سیلیکٹر کو کام سے روکا جائے جبکہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

    پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی ، درخواست گزار کو کھلاڑیوں کے متعلق شکایت تھی تو انہیں پی سی بی سے رجوع کرنا چاہیے تھا، درخواست مسترد کی جائے ۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔