Tag: PCB chairman sharyar khan

  • پڑوسی ملک جاکر کنیریا کی بیان بازی مایوس کن ہے، شہریار خان

    پڑوسی ملک جاکر کنیریا کی بیان بازی مایوس کن ہے، شہریار خان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کا پڑوسی ملک جاکر متنازعہ بیانات دینا افسوس ناک ہے۔

    کرکٹر دانش کنیریا کے متنازعہ بیانات پر چیئرمین پی سی بی بول پڑے، کہتے ہیں کہ انھوں نے بھرپور ساتھ دیا ہے، انگلش بورڈ نے پابندی لگائی جس پر پی سی بی عمل کررہا ہے۔

    ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شہریار خان نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، انکا کہنا تھا کہ رمضان کرکٹ کو مستقبل کے پلان میں شامل کیا جاسکتا ہے، کراچی کے کھلاڑیوں سے کوئی ناانصافی نہیں کی جارہی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ممبئی: عام آدمی پارٹی بھی بھارتی انتہاپسندوں کے نقش قدم پر چل پڑی ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی، ہماچل کےریاسی کنویرکہتے ہیں بھارت کی کسی بھی ریاست میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک بھارت ورلڈٹی ٹوئنٹی میچ پرچھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں کانگریس کےبعدعام آدمی پارٹی بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے میدان میں کود پڑی ہے، عام آدی پارٹی کے ریاستی کنونیرنے پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔

    انھوں نے کہابھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو بلاکر تماشاکرناچاہتی،صرف دھرم شالہ میں نہیں،کسی بھی ریاست میں پاک بھارت میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    عام آدمی پارٹی نے موقف اپنایاکہ بھارت کودوستانہ ممالک سے کرکٹ کھیلنی چاہے، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرا انیس مارچ کوہوگا، اس میچ کولےکربھارت میں پاکستان سے نفرت عروج پرپہنچ چکی ہے۔

    بھارتی انتہاپسند تنظیم نے میچ ہونےکی صورت میں دھرم شالہ کی پچ اکھاڑنے کی دھمکی دی تھی، ہماچل کےوزیراعلی ویربہادراسنگھ پہلےہی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرچکے ہیں۔

    پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارت اڑان بھرے گی یانہیں فیصلہ سیکورٹی وفدکی رپورٹ کےبعد بدھ کوہوگا۔

  • شہریار خان کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

    شہریار خان کا پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی خودغرضی سب کے سامنے آگئی، پاکستان سے سیریز کے لئے سری لنکا کا آپشن دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی اجازت کا رونا رو کر راہ فرار تلاش کی، سیریز کا انعقاد ممکن نہیں لیکن منسوخی کا باقاعدہ اعلان کرنے کو بھی کوئی تیار نہیں۔

    پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے خود سری لنکا میں سیریز کا آپشن دیا تھا اب نہیں کھیلنا چاہتے تو منسوخی کا اعلان بھی خود ہی کریں.

    بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سے متعلق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی حکومت سے اجازت طلب نہیں کی ایونٹ قریب آنے پر حکومت سے پوچھا جائے گا، اسلام آباد کی جانب سے جو پیغام آئے گا اس پر عمل کریں گے.

  • وقت کم ہے بھارت صاف بتا دے سریز کھیلنی ہے یا نہیں ، شہریار خان

    وقت کم ہے بھارت صاف بتا دے سریز کھیلنی ہے یا نہیں ، شہریار خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وقت کم ہے بھارت کو سیریز کھیلنی ہے یا نہیں صاف بتا دے۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ، کب تک انتظار کریں گے بھارت کچھ تو احساس کرے۔

    شہریار خان نے مستقبل میں محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ بھی دیا اور کہا کہ عامر کو سمجھنا ہوگا کھیلنے کیلئے تحمل اور انکساری ضروری ہے۔

    چئرمین پی سی بی شہریار خان نے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر ذاتی پسند و نا پسند کے تاثر کی تردید بھی کردی۔

    پاک بھارت سیریز پر تشویش کے سائے اب بھی منڈلارہے ہیں پاکستانی حکومت سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کی اجازت دے چکی، اب انتظار ہے بھارتی حکومت کے گرین سگنل کا ہے۔

  • چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کردی

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کردی

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر آئی سی سی کے سربراہ ششانک منوہر کے بیان کی حمایت کردی.

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں تمام کنٹرول آئی سی سی کا ہونا چاہیے، بگ تھری فارمولے کو آئیڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح آئی سی سی کو ہی کرکٹ سیریز کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

    گزشتہ روز ششانک منوہر نے بگ تھری کی مخالفت کی تھی، ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی تشکیل سے گورننگ باڈی طاقت کے عدم توازن کا شکار ہوئی، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو ملنے والے اختیارات سے وہ متفق نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کرکٹ تین بورڈز چلائیں، کوئی بھی ادارہ انفرادیت سے بڑا ہوتا ہے، تین ممالک کو آئی سی سی کے تمام اختیارات دینے پر متفق نہیں ہوں، اس سے کرکٹ کو نقصان ہوگا، آئی سی سی میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا.

  • بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شہریار خان

    بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شہریار خان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،بھارت سے کھیلے بغیر بھی پاکستان کرکٹ زندہ رہ سکتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں بتادیا،کھیلنا ہے تو کھیلو ورنہ ہمارے پاس اور بھی آپشن موجود ہیں۔

    شہریا ر خان نے کہا کہ بھارت سے سیریزنہ ہوئی تو پلان بھی موجود ہے، وہ زیادہ انتظار نہیں کریں گے، بھارت معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو ہمیں بھی اس بات کی اب کوئی فکر نہیں،ہم ایک دو ماہ تک بھارت کے جواب کا انتظار کریں گے اس کے بعد پلان بی پر عملدرآمد ہوگا۔

     چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات بہت کم ہیں،بھارت کھیل اور سیاست کو ساتھ نہ جوڑے، بی سی سی آئی مالی طور پر ہم سے مضبوط ہے اور سیریز نہ ہونے سے زیادہ نقصان پی سی بی کا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہم ان کے بغیر نہیں چل سکتے۔

     شہریا ر خان نے کہا کہ سیریز دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان کو رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں بھارت کی بھی میزبانی کرنا ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات

    پاکستان سپر لیگ: شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور سابق چئیرمین نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

    پی سی بی میں پی ایس ایل کو لیکر دو گروپ بن گئے ہیں، ایک موجودہ چیئرمین شہریار خان کا اور دوسرا سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا گراپ ہیں، شہریار خان نے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

    شہریار خان کا کہنا ہے  کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہئیے، اگر پی ایس ایل ہو تو اچھی طرح ہو ورنہ نہ ہو، سیٹھی یو اے ای یا قطر میں لیگ کرانے کے درپے ہیں، پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔

    ایک بین الاقوامی کمپنی کو دو کروڑ اسی لاکھ روپے دے چکے ہیں جو لیگ کا پلان بنا کر دیگی، تازہ اختلافات بتا رہے ہیں کہ آئندہ سال بھی لیگ کا انعقاد مشکوک ہے اور دو بار ملتوی ہونے والی لیگ سفید ہاتھی ہی رہے گی

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان، سربراہ گورننگ بورڈ نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا ہدف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہیں، چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کو بنیاد بنایا گیا ہے اور ساتھ  پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو لپیٹا گیا ہے۔

    پہلی دلیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کوسیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری دلیل ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    موجودہ ٹیم میرٹ پر نہیں، نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ذاتی خواہشات پر بنائی گئی، لہذا عدالت عالیہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو عہدے سے ہٹانے اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

  • سلمان بٹ نے پی سی بی کو تحریری معافی نامہ جمع کروادیا

    سلمان بٹ نے پی سی بی کو تحریری معافی نامہ جمع کروادیا

    لاہور: سابق کپتان سلمان بٹ نے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی، جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر کی جانب سے کرائی گئی نو بالز سے وہ پہلے سے آگاہ تھے،  سلمان بٹ نے پی سی بی کو تحریری معافی نامہ جمع کروادیا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے سلمان بٹ کو مقدمہ آئی سی سی میں لیجانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ سلمان بٹ کی پابندی کے معاملے پر ان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کا اعترافی بیان جلد آئی سی سی میں جمع کرادیا جائے گا۔

    اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار سلمان بٹ نے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں بھی بھرپور تعاون کیا تھا۔ سلمان بٹ کو اسپاٹ فکسنگ میں آئی سی سی کی جانب سے دس سال کی پابندی کا سامنا ہے۔