Tag: pcb Decision

  • پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

    پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہرعلی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ کو ممکنہ طور پر ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔

    برطانوی اخبار نے خبر دی ہے بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ پاکستان سے باہر ہو گا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے۔

    اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا کہ فائنل سمیت تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد پر ہمارا واضح مؤقف ہے ایسی کوئی تجویز زیرِغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سیباہر ہو۔

    ملتان ٹیسٹ، اہم پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی کیلیے اسٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن جاری ہے۔

  • ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے آئندہ آنے والے سیزن میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے اسی سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا جس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    آئندہ سال سے مختلف حکومتی ڈپارٹمنٹس ہر قسم کی کرکٹ سے دور ہو جائیں گے۔ ڈپارٹمنس کو کہا جائے گا کہ اگر وہ کھیل کے فروغ میں کوئی کردر ادا کرنا چاہتے ہیں تو ملک کے کسی بھی ریجن کو اسپانسر کرلیں۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھیل سے منسلک سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ان اقدامات سے اس پیشے منسلک ہزاروں افراد کے گھر کو چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، ان لوگوں میں کرکٹرز،گراؤنڈز مین، آفیشلز، فزیو تھراپسٹ اور دیگر شامل ہیں۔