Tag: PCB showcase notice

  • آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کے حوالے سے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پی سی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انٹرویو میں آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا اور مخصوص حصے کو اجاگر کیا گیا جس میں ایسا لگا کہ میں نے آئی سی سی پر تنقید کی ہے، میں نے تکنیکی نقطے پر بات کی تھی تنقید نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کے خلاف بیان، پی سی بی نے حفیظ کو نوٹس جاری کردیا

    واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کیا تھا۔

    خیال رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    انہوں نے آئی سی سی قانون پر عملدرآمد میں دہرا معیار اپنانے اور بہتر کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر سوالات اٹھائے تھے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن سے متعلق قانون پر کئی چیزیں اثر انداز ہورہی ہیں، متعدد کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

    عمر اکمل نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

    لاہور: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، مڈل آرڈر بیٹسمین نے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

    عمر اکمل پی سی بی کے شوکاز نوٹس میں تمام الزامات مسترد کردیئے، انکا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کھانے پر گیا تھا ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

    عمر اکمل ڈانس پارٹی میں تھے یا نہیں معاملہ اب تک معمہ بنا ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا، عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 2.2.5 کا مرتکب قرار دیا گیا تھا جبکہ پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا.

    ذرائع کے مطابق کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے عمر اکمل کو جلد ہی کلین چٹ ملنے کا امکان ہے.