Tag: PCB warn

  • کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، شاہد آفریدی

    کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، شاہد آفریدی

    لاہور: کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے پی ایس ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، پی ایس ایل کا سہرا پی سی بی کو جاتا ہے۔

    لاہور میں اپنے ریسٹورانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا ہونا ملک کے لیے فخر کی بات ہے ، پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو انہیں تجربہ حاصل ہوگا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سہرا پی سی بی کو جاتا ہے، اس موقع پر احمد شہزاد،عمر گل اور شعیب ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی جس سے پاکستانی کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی۔

  • پی سی بی  نے شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کردی

    پی سی بی نے شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کردی

    لاہور: شاہد آفریدی کو پی سی بی کی پاک بھارت پالیسی پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان کو وارننگ جاری کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کو پاک بھارت سیریز کی پالیسی پربیان دینے پروارننگ دے دی، آفریدی نے بیان دیا تھا کہ فائدہ ہو تو بھارت جا کر کھیلنے میں حرج نہیں۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پالیسی معاملے پر بیان نہیں دے سکتا، ڈسپلن پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ شاہدآفریدی کو مستقبل میں ایسے بیان دینے سے روک دیا ہے۔

    پی سی بی کی وارننگ کے کچھ ہی دیر بعد شاہدآفریدی کا ردعمل میں کہنا تھا کہ پی سی بی نے زبانی وضاحت مانگی تھی جو دے دی، اپنا بیان اور پوزیشن کلیئرکردی، معاملہ ختم ہوگیا۔

    اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے پی سی بی کو آڑھے ہاتھوں لیاتھا، آفریدی نے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا ہم بھارت کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں۔