Tag: PCB

  • پی ایس ایل سیزن فائیو : پی سی بی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

    پی ایس ایل سیزن فائیو : پی سی بی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہ آئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ  میچز کرائے جائیں گے۔

    ایک فرنچائز کی جانب سے یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ چار میچ نہیں ہوں گے اور ملتان سلطانز کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گذشتہ ماہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو یقین دلایا تھا کہ بقیہ چار میچ کراکر ٹورنامنٹ نومبر میں مکمل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو فرنچائز نے ابھی اتک اپنے بقایاجات ادا نہیں کئے ہیں، پی سی بی کے پاس ان کی گارنٹی منی کیش کرانے کا آپشن موجود ہے جبکہ اگلے ماہ تمام چھ فرنچائز کو سالانہ فیس دوبارہ ادا کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے ڈیجیٹل حقوق ایک ویب سائٹ کو دیئے تھے۔ وہ ویب سائٹ اب دیوالیہ ہوچکی ہے اور اسے پی سی بی کے بھی کروڑوں روپے ادا کرنا ہیں۔

  • پشاور کو پی ایس ایل کے پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنیکا منصوبہ

    پشاور کو پی ایس ایل کے پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنیکا منصوبہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پانچویں مقام کے طور پر پشاور کو شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی کے مداحوں کو خوشخبری سنادی، پی ایس ایل 6 میں پشاور کو پانچویں وینیو کے طور پر شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے احسان مانی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجموعی طور پر 58ویں سال کا اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔

    اجلاس میں‌ پی ایس ایل 2020 کے کامیاب مراحل پر مبارکباد پیش کی گئی، پی ایس ایل 5 کے 30 میچز چار مقامات پر کھیلے گئے اور 5 لاکھ سے زائد شائقین نے میدانوں کا رخ کیا۔

    بی او جی کو بتایا گیا کہ پی سی بی بقیہ چار میچز سال کے آخر میں کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور 2021 کے ایڈیشن کے لیے پشاور میں پانچواں مقام شامل کرنے کا ارادہ ہے جو فروری اور مارچ 2021 میں ہونا ہے۔

    بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں پی سی بی کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے الگ کرکے ایک ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    پی ایس ایل پروجیکٹ کے ایگزیکٹو شعیب نوید، اسٹیک ہولڈرز کے تعلقات کو بہتر بنانے اور اعلیٰ درجے کی ایونٹ کی فراہمی کے لیے پی سی بی کی مہم کے تحت اس شعبے کی سربراہی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایک نگرانی گروپ بھی ہوگا جو چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر کمرشل پر مشتمل ہوگا۔

    دوسری جانب جولائی کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل جنرل کونسل کا اجلاس بھی طے ہے جس میں ایونٹ کے حوالے سے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹ پالیسی پر نظرثانی کا امکان

    دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹ پالیسی پر نظرثانی کا امکان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر نظر ثانی کا امکان ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں مختلف متعلقہ حکام نے طبی اور کھیلوں کے ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے دو منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔

    اس مشاورت کا مقصد یہ جاننا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، وہ ایک ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جاسکتے ہیں یا نہیں۔

    جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا اگلا ٹیسٹ جمعہ 26 جون اور آخری پیر 29 جون کو ہوگا۔ لیکن اگر ان تمام کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی ٹیسٹ آیا تو بھی وہ انگلینڈ کے دورے پر روانہ نہیں ہوسکیں گے۔ چارٹرڈ فلائٹ 28 جون بروز اتوار کو روانہ ہوگی۔

    تاہم اگر پی سی بی اس منصوبے پر عمل کرتا ہے تو یہ تمام 10 کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ پر 28 جون کو انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکیں گے البتہ اگر پی سی بی نے ایک منفی ٹیسٹ کے بعد ہی کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی مناسب سمجھی تو دوسرے مرحلے میں جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے وہ اتوار کو طیارے میں مانچسٹر روانہ ہو سکیں گے۔

    محمد حفیظ ان 7 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج ہفتے تک آئیں گے۔

  • دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی پہلی کو وِڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی

    دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی پہلی کو وِڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی

    لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کو وِڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دورہ انگلینڈ کے لیے پہلی کرونا ٹیسٹنگ کل ان کے اپنے اپنے شہر میں کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں خصوصی انتظامات کر دیے ہیں، کھلاڑیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    پہلی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 24 جون کو لاہور پہنچیں گے، مقامی ہوٹل میں تمام کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو متوقع ہے، 28 جون کو انگلینڈ کے لیے خصوصی طیارہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے کر اڑان بھرے گا۔

    دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وسیم خان

    یاد رہے کہ دو دن قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، اس سلسلے میں پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

  • دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے، کورونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھا پرفارم کروں، ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گزشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان ، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جن کے تجربے کا فائدہ ٹیم کو ہوگا، ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز وہاں کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

    ہماری کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں، اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی۔

  • کرکٹ کی ترقی: پی سی بی نے 5 سالہ حکمت عملی پیش کر دی

    کرکٹ کی ترقی: پی سی بی نے 5 سالہ حکمت عملی پیش کر دی

    لاہور: کرکٹ کے کھیل کی ترقی و خوش حالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 سالہ حکمت عملی کی رونمائی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ سے متعلق اپنی پانچ سالہ حکمت عملی پیش کر دی ہے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان پانچ برسوں میں احتساب، شفافیت، اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا کردار کلیدی ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق حکمت عملی میں پائیدار کارپوریٹ گورننس، انٹرنیشنل معیار کی ٹیموں کی فراہمی کے نکات شامل کیے گئے ہیں، گراس روٹ اینڈ پاتھ ویز فرم بھی پی سی بی کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

    خواتین کرکٹ سے آئندہ نسلوں کو متاثر کرنا، کمرشل آمدن کے ذرائع بڑھانا اور عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر کرنا بھی حکمت عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز اس حکمت عملی کی منظوری دے چکا ہے، حکمت عملی کا عنوان ‘ہماری قوم کو متاثر اور متحد کرنے کا 5 سالہ منصوبہ’ رکھا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ان مقاصد پر عمل کے لیے جامع ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی آج ملاقات کریں گے، اور کرکٹ، کرکٹ بورڈ کے معاملات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے، پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا، پی سی بی میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو بتایا جائے گا۔

  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے اسی لئے ٹیسٹ  کرکٹ دوبارہ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے تیار ہوں، انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، کچھ ماہ سے کرکٹ کھیلنا نقصان دہ نہیں ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیند پر تھوک لگانے کی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیلیفون کر کے ٹیسٹ میچز کے لیے دستیابی کی بات کی ہے، بطور متبادل کھلاڑی اگر میری ضرورت پڑی تو قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا کیونکہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں آسکتا اور میں ایسی صورتحال میں پی سی بی کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں، ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ بہت غیر معمولی صورتحال میں ہو رہا ہے، ہم نے گھر میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی ہے اور اگر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ‏فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے تاہم محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔

  • خواتین کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بسمہ معروف کپتان برقرار

    خواتین کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بسمہ معروف کپتان برقرار

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا، جس کے مطابق 19کرکٹرز کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، کپتان بسمہ معروف، جویریہ خان کیٹگری اے میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سیزن 2020-21ء کیلئے  خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے، جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

    پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 2020-21 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

    کنٹریکٹ میں19 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق بسمہ معروف، جویریہ خان کیٹگری اے میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، سدرہ نواز کیٹگری بی میں جبکہ انعم امین، ناہیدہ خان، ندا ڈار ،عمائمہ سہیل کیٹگری سی میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پی سی بی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی ایمرجنگ کیٹگری تشکیل دی ہے۔

    عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، کائنات حفیظ، منیبہ صدیقی، نجیہا علوی، رامین شامین، صبا نذیر ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں جبکہ سعدیہ اقبال ،سیدہ اروب بھی امرجنگ کیٹگری کاحصہ ہیں۔

    سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کیٹگری اے میں33 فیصد، بی میں30فیصد ،سی میں25فیصد معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے،
    پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میچ فیس دگنی کردی گئی ہے۔

    ڈومیسٹک ایونٹس کی انعامی رقم میں بھی 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک یومیہ الاؤنس میں50فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 5گھنٹے سے زائد بین الاقوامی فلائٹ پر بزنس کلاس میں سفر ہوگا۔

  • سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالات کو مسترد کردیا

    سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالات کو مسترد کردیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا، ان کے وکلا کی ٹیم نے ٹرانسکرپٹ جواب تیار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم ملک نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو فراہم کی جائے، بورڈ کے پاس ان کے خلاف کچھ تھا تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔

    سلیم ملک کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو بورڈ حکام آئی سی سی کا بہانہ بناتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: انصاف نہیں ملا تو چیف جسٹس اور وزیراعظم کے پاس جاؤں گا، سلیم ملک

    سابق کپتان نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہوچکا ہے، معاملے کو اب ختم ہونا چاہئے اس بار پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

    سابق کرکٹرز انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور راشد لطیف نے مطالبہ کیا تھا کہ سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بولنگ میں دوسرا تکنیک کا اضافہ کرنے والے پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہوں گے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثقلین مشتاق کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، تقرری کا باضابطہ اعلان آیندہ ایک 2 روز میں کیا جائے گا، پی سی بی نے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کا عہدہ پہلی بار متعارف کرایا ہے۔

    ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے وقت ثقلین مشتاق اسپن بولنگ کنسلٹنٹ تھے۔

    ثقلین مشتاق کا کپل دیو کی تنقید پر کرارا جواب

    یاد رہے گزشتہ ماہ کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اسپن بولرز میں سے ایک ثقلین مشتاق کے بھارتی کرکٹر کپل دیو کے حوالے سے ایک بیان نے میڈیا میں گونج پیدا کر دی تھی، کپل دیو نے لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مدد کے لیے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی پاک بھارت فنڈ ریزنگ سیریز کی تجویز کو مسترد کیا تھا۔

    ثقلین مشتاق نے اس پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ایک کھیل ہے، اسپورٹس مین کیوں کہا جاتا ہے؟ انھیں ہیروز کیوں کہا جاتا ہے؟ کیوں کہ ان کا کام صرف اچھائی کرنا ہوتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

    آف اسپنر کا کہنا تھا کہ بڑے منظرنامے پر دیکھا جائے تو کھیل کو دونوں طرف سے فروغ دینا چاہیے کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ کھیلنے سے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔