Tag: PCB

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • پی سی بی نے عامر جمال پر جرمانہ عائد کردیا

    پی سی بی نے عامر جمال پر جرمانہ عائد کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،اس میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں رونما ہوا تھا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جاکر جملے کسے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ’اسلام آباد کی ٹیم اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے‘

    جیمز ونس 11، سعد بیگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان بھی 10 رنز بناسکے، محمد نبی کو 14 رنز پر عارف یعقوب نے آؤٹ کیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2 سیریز کیلئے دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے تشکر کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ دو اچھی سیریز کے  لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کا سفر محفوظ ہو دوسری جانب قومی اسکواڈ آج آکلینڈ سے براستہ دبئی وطن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ  کیویز نے گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی میزبانی کی تھی اور دونوں سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔

  • پی سی بی کا سیمی فائنل میچ میں شائقین کے لئے بڑا اعلان

    پی سی بی کا سیمی فائنل میچ میں شائقین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 5 مارچ کو سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو فری افطاری کرائی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین ٹکٹ دکھا کر فری افطاری جس میں کھجور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی خریدسکیں گے۔

    دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بطور ہیڈ کوچ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں، تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ تین سے چار ماہ میں کسی چیز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، یہ گیم ہے، کھلاڑی کھیلتے ہیں، ہماری بطور سلیکٹر ایک سوچ اور سلیکشن ہوتی ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان کہیں بھی آسان نہیں ہوسکتی، کھلاڑی نیوزی لینڈ جاکر کھیلیں گے تو بڑے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں حارث اور شاہین اب بھی ٹی 20کیلئے اچھے بولرز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا ہدف ہے، بابر اور رضوان کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

    دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں کئی کوچز اور سلیکٹرز بدلے گئے، یہ تبدیلیاں کسی بھی ٹیم میں آتی تو یہی حال ہونا تھا۔ ہم ٹی ٹوئنٹی کو ایک نئی سمت میں لے کر جارہے ہیں۔

  • پی سی بی نے لیجنڈری حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

    پی سی بی نے لیجنڈری حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

    پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستانی بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیجنڈری حنیف محمد پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد اُس کی اولین ٹیم میں شامل تھے۔

    انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے پکارے جانے والے حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سینچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • چیئرمین پی سی بی کی امریکا کے کرکٹ کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

    چیئرمین پی سی بی کی امریکا کے کرکٹ کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

    واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دورہ امریکا کے دوران یو ایس اے کرکٹ کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی، اور کہا امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    محسن نقوی نے امریکا کے کرکٹ کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی، پی سی بی چیئرمین نے یو ایس اے کرکٹ سی ای او کو چیمپئنز ٹرافی میچز دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

    سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

    پی سی بی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی، جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم اپنی نئی شکل کے ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچوں کی میزبانی کرے گا، جب کہ اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کےعلاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا۔

    شیڈول کے مطابق پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم 12 فروری کو پاکستان جنوبی افریقہ کے علاوہ 14 فروری کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، جہاں نشریاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، اور 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تعمیر کیا گیا ہے، جب کہ براڈ کاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

  • پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک جبکہ دوسرا 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائیگا۔

    پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ کھیلے گی جبکہ 19 سال میں ویسٹ انڈیز کا یہ پہلا ٹیسٹ ٹور ہے۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کے لیے کراچی کنگز کے پک آرڈر (انتخاب کی باری کی ترتیب) کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کو پلاٹینم راونڈز میں بالتریب دوسری، پانچویں، اور چوتھی باری ملے گی۔

    ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کی پہلی، چوتھی، اور پانچویں باری ہوگی۔

    گولڈ راؤنڈ میں چھٹی، تیسری اور دوسری جبکہ سلور میں دوسری، تیسری، چھٹی، چوتھی، اور تیسری باری کراچی کنگز کی ہوگی۔

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کرکٹ سے باہر

    ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی باری چھٹی اور پہلی ہوگی۔ سپلیمنٹری راؤنڈ میں چھٹی، پانچویں، پہلی، اور پانچویں باری ہوگی۔

    ایچ بی ایل پی ایل ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہوگا۔

  • شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجا کو مہنگا پڑ گیا

    شان مسعود پر طنز کرنا رمیز راجا کو مہنگا پڑ گیا

    راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کمنٹیٹر رمیز راجہ کی ٹیسٹ کپتان شان مسعود پر طنزیہ جملے پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ کے جیت کے باوجود کپتان شان مسعود پر طنزیہ حملہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو  خط لکھ کر  رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہےکہ  رمیز راجہ نے گزشتہ روز جیت کے باجود کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور انگلینڈ کیخلاف بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے پر بھی تنقید کی تھی۔

    اس رویے  پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے  بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

  • بابراعظم کا استعفیٰ منظور

    بابراعظم کا استعفیٰ منظور

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔

     پی سی بی نے بیان میں کہا کہ بابراعظم کو مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے، انہیں پہلے بھی سپورٹ کیا اور آئندہ بھی کریں گے، کھلاڑی کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کیلئے اب بھی بہت  کچھ ہے۔

    بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا (arynews.tv)

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو وائٹ بال کیلئے نئے کپتان اور حکمت عملی بنانے کو کہہ دیا ہے جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے بابراعظم نے کہا ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے قومی ون ڈے ٹیم کپتان سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لیے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔