Tag: PCB

  • چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    چوتھا پی ایس ایل : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کرکے معاملات سنبھال لیے

    لاہور : پی سی بی نے ملتان سلطانز کا پی ایس ایل معاہدہ ختم کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ چھٹی ٹیم کے انتظاماتکی نگرانی خود کرے گا، ٹیم کو چھٹی ٹیم کے نام سے پکارا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کا فرنچائز معاہدہ منسوخ کردیا ہے، معاہدے کی منسوخی کی وجہ فرنچائز کا رقم کی ادائیگی نہ کرنا تھا جس کے بعد ملتان سلطانز کے تمام حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کو واپس مل گئے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب کھلاڑیوں اور کوچز کی تمام تر ذمہ داری بورڈ پر ہوگی، چھٹی ٹیم کے بارے میں دیگر معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

    اوپن بڈنگ کے ذریعے چھٹی ٹیم کو فروخت کیا جائے گا، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن چھ ٹیموں کے ساتھ ہی ہوگا، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چونتیس میچوں کا چوتھا ایڈیشن چودہ فروری دوہزار انیس سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل 20نومبر کو ہو گا اور اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ ’چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب خود کرے گا۔

  • کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے، کپتانی کا فیصلہ بورڈ کرے گا،  سرفراز احمد

    کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے، کپتانی کا فیصلہ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے۔

    ون ڈے میں کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پلیئرز محنت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کریں گے: محمد حفیظ

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے۔

  • آئی سی سی کے تنقیدی ٹویٹ پر پی سی بی کا کرارا جواب

    آئی سی سی کے تنقیدی ٹویٹ پر پی سی بی کا کرارا جواب

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی جانب سے مذاق اڑائے جانے کے بعد کرارا جواب دے دیا جس کے بعد آئی سی سی کی بھی بولتی بند ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کا مذاق اڑایا گیا۔

    اس موقع پر کئی لوگوں نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ آئی سی سی ایک بڑے ٹورنامنٹ کے بارے میں اطلاعات دینے کے بجائے نان پروفیشل انداز میں ٹویٹ کر رہا ہے۔

    ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آئی سی سی کو اپنے ارکان کا احترام کرنا چاہیئے اور اس طرح ٹویٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

    تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے آئی سی سی کی بولتی بند کردی گئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی ٹرافی کا مقابلہ کیا گیا تھا جس پر پی سی بی نے ٹویٹ کیا، ’کیا فرق پڑتا ہے، دونوں ٹرافیز اب ہماری ہیں‘۔

    جواباً آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں حیرت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی 20 جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ آئی سی سی کے ٹویٹ میں دکھائی گئی چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح بھی پاکستان تھا۔

  • پی سی بی کی چار رکنی کرکٹ کمیٹی، محسن حسن خان سربراہ مقرر

    پی سی بی کی چار رکنی کرکٹ کمیٹی، محسن حسن خان سربراہ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی، سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق آج پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کمیٹی ارکان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی، جس میں‌ کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی.

    اس چار رکنی کمیٹی میں مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم، پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز شامل ہیں.

    اس موقع پر کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہا کہ ٹیم میں فیورٹ ازم نہیں ہوگا،صرف میرٹ پرکام کریں گے، ہم مقدارنہیں معیار پرفوکس ہوگا۔

    مزید پڑھیں: متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پی سی بی کے تحفظات برقرار، سخت شرائط عائد

    پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ مدثر نذر  بھی اس کمیٹی کی مشاورتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    یہ کرکٹ کمیٹی کرکٹ اور کرکٹرز کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی پالیسی فیصلوں سے قبل چیئرمین سے مشاورت کرے گی۔

    اس موقع پر عروج ممتاز، وسیم اکرم اور مصباح الحق نے اظہار خیال اور امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی کرکٹ کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

  • عرب ٹی وی کی ڈاکومینٹری، پی سی بی نے عمر اکمل سے وضاحت مانگ لی

    عرب ٹی وی کی ڈاکومینٹری، پی سی بی نے عمر اکمل سے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ‌ بورڈ نے اسد عمر سے عرب ڈاکومینٹری کے معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز ڈاکومینٹری نے دنیائے کرکٹ میں ہل چل مچا دی ہے. تمام کرکٹ بورڈز کی جانب سے اس ضمن میں جائزہ لیا جارہا ہے.

    اس ڈاکومینٹری میں جہاں دیگر ٹیموں کے کھلاڑی دکھائی دیے، وہیں‌ پاکستانی کرکٹر عمراکمل کو بھی مبینہ طور پر ایک بیگ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

    پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹر سے اس ضمن میں وضاحت مانگ لی ہے۔

    پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمراکمل ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داریاں ختم کرنے کےبعد ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ میں‌ میگا کرپشن کے الزامات، پی سی بی نے عرب ٹی وی سے ریکارڈ مانگ لیا

    یاد رہے کہ ڈاکومینٹری سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عرب ٹی وی سے ریکارڈ مانگی تھی، جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈ نے الزامات مسترد کردیے تھے۔

    پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ کرپشن کے خلاف ہماری پالیسی زیرو ٹالرینس کی ہے، البتہ کے مطابق کسی کے ساتھ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا ہے.

  • ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے آئندہ آنے والے سیزن میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے اسی سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا تھا جس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    آئندہ سال سے مختلف حکومتی ڈپارٹمنٹس ہر قسم کی کرکٹ سے دور ہو جائیں گے۔ ڈپارٹمنس کو کہا جائے گا کہ اگر وہ کھیل کے فروغ میں کوئی کردر ادا کرنا چاہتے ہیں تو ملک کے کسی بھی ریجن کو اسپانسر کرلیں۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھیل سے منسلک سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ان اقدامات سے اس پیشے منسلک ہزاروں افراد کے گھر کو چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، ان لوگوں میں کرکٹرز،گراؤنڈز مین، آفیشلز، فزیو تھراپسٹ اور دیگر شامل ہیں۔

  • ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا

    ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا

    اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل منگل تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب ارسال کر دے گا کہ ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، پی سی بی نے اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا، آئی سی سی اب ان تحفظات کا تحریری جواب منگل تک پی سی بی کو ارسال کرے گا۔

    [bs-quote quote=”لیگ کے فرنچائز پارٹنر بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحریری یقین دہانی تک لیگ میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، احسان مانی کہتے ہیں کہ نہ تو لیگ کے مالک کا پتا ہے، نہ ہی آرگنائزر کاعلم ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ پیسا کہاں سے آ رہا ہے۔

    لیگ کے فرنچائز پارٹنر بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، بی بی سی کے مطابق انھیں لندن میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ٹی ٹین لیگ کرکٹ کا ایک متنازعہ ٹورنامنٹ ہے جس کی شفافیت پر اب عالمی نشریاتی ادارے بھی انگلیاں اٹھانے لگے، لیگ کے مرکزی اسپانسر کے خلاف بھارت میں پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 10 لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا


    کرکٹ مبصرین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے میچ فکسرز کی جنت بننے کے خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں، کیوں کہ اس میں چیک اینڈ بیلنس کا واضح نظام موجود نہیں، لیگ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے بھی آزاد ہے۔

  • وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ٹاسک فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ٹاسک فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے  ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں کرکٹ سمیت کھیلوں کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں سے آگاہ کیا ۔

    احسان مانی نےآئی سی سی اجلاس سےمتعلق بھی بریفنگ دی، دوران گفتگو کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کے امور پر بھی تبادلہ خیال  ہوئے۔

    پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ میں بہتری کے لئے درکار اقدامات اور اپنے منصوبہ سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں میں بہتری لانےکی ضرورت ہے،  ملک میں کھیلوں کے نئے میدان بنائیں گے، اسپورٹس کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے، انضمام الحق

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے چند روز بعد پی سی بی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو نیا چیئرمین نامزد کیا۔

    یاد رہے کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا گیا، جو عثمان خواجہ کی شان دار کارکردگی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا۔

  • آسٹریلیا کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، محمد عامر ٹیم سے ڈراپ جب کہ میر حمزہ نے ٹیم میں جگہ بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض اور میر حمزہ کو موقع دے دیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم میں اظہرعلی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، وہاب ریاض، فہیم اشرف، میر حمزہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن کو دیکھ کر کیا گیا ہے، محمد عامر کو ڈراپ کر کے وہاب ریاض اور میر حمزہ کو موقع دیا گیا۔

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ یو اے ای کی پچز کو مدِ نظر رکھ کر ٹیم میں 3 اسپنر شامل کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  قومی ٹیم نے کسی شعبے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی: سرفراز احمد


    خیال رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ہے، قومی ٹیم کی قیادت ایشیا کپ میں خراب کپتانی کا اعتراف کرنے والے سرفراز احمد ہی کریں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

  • سابق کیوی ٹیسٹ کرکٹر قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    سابق کیوی ٹیسٹ کرکٹر قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    لاہور:‌ پی سی بی کی نئی انتظامیہ کا پہلا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سابق کیوی کرکٹر قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر گرینٹ بریڈبرن کو قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے.

    گرینٹ بریڈبرن کوتین سال کے لئے فیلڈنگ کوچ بنایا گیا ہے، وہ ایشیاکپ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسٹیورکسن پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ  تھے.

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    گرینٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کی جانب سات ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے کھیلے، وہ اسکاٹ لینڈ‌کی ٹیم کی کوچ بھی رہے۔