Tag: PCB

  • ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ

    ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ

    لاہور: پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عزت کے لئے کھیلتا ہوں، مجھ سے منسلک خبریں بے بنیاد ہیں.

    محمدحفیظ نے کہا کہ پی سی بی جوبھی فیصلہ کرے گی، میں‌ اس کے ساتھ ہوں، البتہ میرےکیریرسے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

    محمدحفیظ نے واضح کیا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، فائٹر ہوں اور مقابلہ کروں گا، قائداعظم ٹرافی کھیلوں گا اور پرفارم کروں گا.

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اس پرمیرا اختیار نہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے ہروقت دست یاب ہوں.

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    محمدحفیظ نے کہا کہ پاکستان کےلئے کھیلنا چاہتا ہوں، یہی میرا پہلا مقصد ہے اور اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں.

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کو ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا. ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں‌گردش کر رہی تھیں کہ وہ ریٹائرمینٹ پر غور کر رہے ہیں.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل کیا جائے گا، گورننگ بورڈ کے 10 میں سے 9 ارا کین نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بھی کے گورننگ بورڈ کے اراکین پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل کریں گے، احسان مانی کے بلا مقابلہ چیئرمین بننے کا قوی امکان ہے۔

    چیئرمین کے عہدے کے حصول کے سلسلے میں احسان مانی نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سے ملاقاتیں کیں۔

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں ایک خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے ساتھ کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروائیں گے۔

    کل تین بجے سہ پہر پی سی بی کی جانب سے اجلاس کی فوٹیج بھی جاری کی جائے گی اور چیئرمین کے انتخاب کے فوراً بعد پریس کانفرنس ہوگی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیوں کا امکان


    الیکشن شیڈول کے مطابق صبح گیارہ بجے سے ساڑے گیارہ کے درمیان کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوں گے، اگلے آدھے گھنٹے میں اعتراضات اور سکروٹنی ہوگی، بارہ بجے اعتراضات کی سماعت ہوگی، ساڑے بارہ بجے امیدوار دست بردار ہوسکیں گے، اور ایک بجے امیدواروں کی حمتی فہرست کا اعلان ہوگا جب کہ ڈیڑھ بجے پی سی بی کے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوگا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کا بھی انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے طور پر فرائض ادا کرنے والے آفیشل ذاکر خان مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

  • میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ، کامران اکمل

    میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ، کامران اکمل

    کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوچ اور کپتان سلیکشن کمیٹی سے زیادہ بااختیار ہیں ،ا نہی کی مرضی سے کھلاڑیوں کا چناؤ ہوتا ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو جو فٹنس اور پرفارمنس کھلاڑیوں سے درکار ہوتی ہے وہ ہم نے دی ہے ، کرکٹ کھیل رہے ہیں اب کیا خود کو بیٹ ماردوں یا سامان جلادوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔

    وکٹ کیپر بیٹس مین نے یہ بھی کہا کہ اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لیے لڑائی کرسکوں اور لڑائی کروں گا تو فوراً نوٹس آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ چل رہی ہے ابھی ختم نہیں ہوئی ، جہاں موقع ملتا ہے کھیلتے ہیں اور خوب کھیل رہے ہیں ، مزہ آرہا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے جوپلان تیار کیا ہے، احمد شہزاد، عمر اکمل اور کامران اکمل اس پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

  • کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیوں کا امکان

    کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیوں کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیوں کا امکان ہے، ذاکر خان پی ایس ایل چیئرمین بننے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے طور پر فرائض ادا کرنے والے آفیشل ذاکر خان پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد توقع ہے کہ ذاکر خان کی تعیناتی کے سلسلے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ فرنچائز نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے متوقع طور پر چیئرمین بننے پر اظہارِ اطمینان کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالے جانے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ


    وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ملک میں کرکٹ کا ڈھانچا تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا، اور کرکٹ کی بہتری کے لیے انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔

    خیال رہے کہ نجم سیٹھی کے پی سی بی سے مستعفی ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی حکومت کی جانب سے احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین نامزد کردیا گیا تھا۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر: پاکستان کرکٹ بورڈ کا متنازع اشتہار منسوخ

    اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر: پاکستان کرکٹ بورڈ کا متنازع اشتہار منسوخ

    لاہور: اے آر وائی نیوز کی خبر اثر کر گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا متنازع اشتہار منسوخ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی وی رائٹس کا اشتہار منسوخ کردیا گیا، اشتہار کےمطابق ٹی وی رائٹس کی بولی آج ہونا تھی.

    یاد رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پی سی بی حکام نے پاکستان کے بین الاقوامی میچوں کے آئندہ تین سال کے نشریاتی حقوق کے لئے ایئر ٹائم کا ٹینڈر عید کی چھٹی کے دن جمع کرانے کا اشتہار جاری کردیا تھا.

    جلد بازی میں‌ کیے جانے والے اس فیصلے میں جن میچوں کے رائٹس کا ٹینڈر کیا گیا، اس میں پی ایس ایل کے مقابلے نمایاں تھے۔


    مزید پڑھیں: حکومتی تبدیلی نے پی سی بی کے اعلیٰ‌ حکام کو بدحواس کر دیا

    پہلے اشتہار میں بڈ کے لئے 22 اگست کی ڈید لائن تھی، حالاں کہ 22 کو عید الاضحیٰ کی عام تعطیل تھی، غلطی کا احساس ہونے کے بعد نیا اشتہار دیا گیا، جس میں‌ میعاد 28 اگست تک بڑھا دی گئی۔ البتہ اب تنازعات کا شکار بننے والا یہ اشتہار منسوخ کر دیا گیا ہے.

    اب نئے پی سی بی چیئرمین احسان مانی عہدہ سنبھالنے کےبعد ٹی وی رائٹس کا نئے سرے سے اشتہار دیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کوچیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کوچیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین نامزدکردیا.

    تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی جانب سے وزیراعظم کو استعفیٰ ارسال کیے جانے کے کچھ گھنٹے بعد حکومت نے نیا چیئرمین نامزد کر دیا ہے.

    عمران خان کی جانب سے یہ عہدہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر احسان مانی کو سونپا گیا ہے.

    یاد رہے کہ احسان مانی آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، ساتھ ہی وہ تین سال آئی سی سی کےسربراہ اور سال خزانچی رہ چکے ہیں.

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے لئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائے گا، احسان مانی کوالیکشن لڑکرچیئرمین پی سی بی بنناہوگا۔

    وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں اس فیصلہ کا اعلان کیا. وزیراعظم کی جانب سے احسان مانی کوفیصلے سےآگاہ کردیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا.

    اس موقع پر نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں‌ کہا کہ استعفے کے لئے نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا، اب انھوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے، تو استعفیٰ‌ دے رہا ہوں. نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا.

  • حکومتی تبدیلی نے پی سی بی کے اعلیٰ‌ حکام کو بدحواس کر دیا

    حکومتی تبدیلی نے پی سی بی کے اعلیٰ‌ حکام کو بدحواس کر دیا

    اسلام آباد: حکومتی تبدیلی نے پی سی بی حکام کو بدحواس کر دیا، جلدبازی میں‌ کیے جانے والے فیصلے میں‌ بڑی غلطی سامنے آگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی میچوں کے آئندہ تین سال کے نشریاتی حقوق کے لئے ایئر ٹائم کا ٹینڈر عید کی چھٹی کے دن جمع کرانے کا اشتہار جاری کردیا.

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ تین سال کے میچوں کے رائٹس کا ٹینڈر افراتفری میں جاری کیا، جس میں پی ایس ایل نمایاں ہے۔

    پہلے اشتہار میں بڈ ڈاکیومنٹ کے لئے 22 اگست کی ڈید لائن تھی، واضح رہے کہ 22 کو عید الاضحیٰ کی عام تعطیل ہوگی، غلطی کا احساس ہونے کے بعد نیا اشتہار دیا گیا، جس میں‌ میعاد 28 اگست تک بڑھا دی گئی۔

    واضح رہے کہ بڈ سے قبل انتظامیہ میں‌ تبدیلی آجائے، تورائٹس کا معاملہ نئے سرے سے شروع ہوگا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ

    اشتہار میں‌ ایک ہی دن بڈ ڈاکیومنٹ لینے اور اسی روز جمع کروانے کی شرط عائد کی گئی، جس کا مقصد دو نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانا تھا.

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کے بعد سابق کرکٹرز سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے اور انقلابی اقدامات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

    عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اوپنر عمران نذیر نے چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل میں جوڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

    کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ شائقین کی دعاؤں سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، اب ایکشن میں نظر آؤں گا اور ڈومیسٹک میں دوبارہ پرفارم کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوبارہ کرکٹ کھیلوں اور میری یہ دعا قبول ہوگئی، پی ایس ایل کے لیے پیشکش ہوئی تو ضرور کھیلوں گا۔

    اپنے کیریئر کی میعاد کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنی فٹنس کا معیار دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیماری کے علاج کے لیے مدد کرنے پر پی سی بی اور شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کا شکرگزار ہوں، انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے باعث میں اب مکمل صحت یاب ہوں۔

    خیال رہے کہ عمران نذیر ساڑھے چار سال قبل جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کھیل سے دور ہوگئے تھے، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

  • کیا محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں؟

    کیا محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویوں سے دل برداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا سوچنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر ناراض ہوگئے، دل برداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچنے لگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی پر محمد حفیظ دلبرداشتہ ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ان اقدامات پر سخت ناراض ہیں۔


    آئی سی سی پر تنقید: محمد حفیظ کو پی سی بی سے معافی مل گئی


    خیال رہے کہ حفیظ دورہ زمبابوے میں بھی ٹیم منجمنٹ سے نالاں تھے، حفیظ کو دو ٹی ٹوئنٹی میں پر فارم نہ کرنے پر ڈراپ کردیا گیا تھا، جبکہ زمبابوے کے خلاف پانچوں ون ڈے میچز میں حفیظ کو نہیں کھلایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے، ’اے‘ اور ’بی‘ کیٹیگری میں چھ چھ کھلاڑی، ’سی‘ میں 9 جبکہ ’ڈی‘ کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، اسی طرح ’ای‘ کیٹیگری میں 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو اگست سے نافذالعمل ہو گا۔

  • پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ پرکشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ پرکشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ پرکشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 کھلاڑیوں کو نیا سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد سرفراز نے اضافے کے نئے شیڈول پر دستخط بھی کردئیے۔

    پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، تاہم پی سی بی نے ریجنل کوچز، امپائرز، ریفریز سمیت دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کارکردگی سے مشروط اضافہ کردیا ہے۔

    اوپنر احمد شہزاد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کا امکان نہیں، عمر اکمل پہلے ہی کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی میں تنزلی ہوگی۔

    بابر اعظم، حسن علی، فخر زمان سمیت چند نوجوان کرکٹرز کی ترقی ہوگی، شان مسعود، شاہین آفریدی، سعد علی اور میر حمزہ سمیت 6 سے 7 کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک امپائرز، میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

    کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوا تھا، چند روز میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، کرکٹرز کے معاوضوں میں تین سال بعد پرکشش اضافہ کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی تنخواہ میں 40 سے 45 فیصد اضافہ متوقع ہے، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے 6 لاکھ روپے ملتے تھے، تجویز کیے گئے اضافے کے بعد اب نہیں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے ملیں گے۔

    بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے سے بڑھ کر سات لاکھ پچیس ہزار روپے، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 2 لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے بڑھ کر اب تین لاکھ 77 ہزار روپے جبکہ ڈی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ اسی ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ اکسٹھ ہزار روپے ملیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔