Tag: PCB

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی ہے، اکتوبر میں پی سی بی کی میزبانی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ضرور کھیلیں گے لیکن ابھی وقت مناسب نہیں ہے، پاکستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں لیکن ابھی دورہ نہیں کرسکتے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کے حالات مزید بہتر ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارلے نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے سے مایوسی ہوگی تاہم جیسے ہی پاکستان کے حالات مزید بہتر ہوں گے ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی، پی سی بی نے تین ٹی ٹوینٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم کراچی کے ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس وطن روانہ ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی گئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز وہ واحد ٹیم ہے جس نے رواں سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور زمبابوے پہلے ون ڈے میچ میں آج مدمقابل، سرفراز نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا

    پاکستان اور زمبابوے پہلے ون ڈے میچ میں آج مدمقابل، سرفراز نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا

    بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج سے بلاوایو میں ہوگا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کو اہم قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم اب میزبان زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈںگ میں خامیاں دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔

    ایک روزہ میچز کے لیے انجری کا شکار بابر اعظم نے صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم فیوریٹ قرار دی جارہی ہے۔

    کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوگی، مثبت کھیل پیش کرکے ہی کامیابی حاصل کرنا ہوگی، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لیے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لیے آزمانا چاہتے ہیں، یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تاکہ ایشیا کپ سے قبل ہمیں پتہ چل سکے کہ ہمیں کن کھلاڑیوں کو لے کر آگے جانا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈوپنگ کیس: پی سی بی نے احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کردی

    ڈوپنگ کیس: پی سی بی نے احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کردی

    لاہور: احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے سیلفی بوائے کو چارج شیٹ جاری کردی ہے، کرکٹڑ پر ایک سے چار سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلفی بوائے احمد شہزاد بڑٰی مشکل میں پھنس گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کردی ہے، امکان ہے کہ کرکٹر کی عبوری معطلی شروع ہوجائے گی۔

    پی سی بی نے ریویو کے لیے احمد شہزاد کے سیمپلز غیر جانبدار پینل کو جائزے کے لیے بھیجے تھے جس کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہونے کے بعد اعلان کیا گیا۔

    احمد شہزاد کی رپورٹ میں غیر ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے، غلطی تسلیم کرنے اور قابل قبول جواز دینے پر سیلفی بوائے پر ایک سے چار سال تک کرکٹ کے دروازے بند ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بیڈ بوائے احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ کے دوران لیا گیا تھا جبکہ 2016 میں یاسر شاہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

    احمد شہزاد پاکستان کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ماضی میں شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان، رضا حسن اور کئی کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا، معاہدہ طے پاگیا

    پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا، معاہدہ طے پاگیا

    لاہور: پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے، ای سی بی کا ایونٹس میں پی سی بی کے اخراجات کم سے کم کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل قومی ٹیم کے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران ای سی بی لیگ نہیں کرائے گا، ای سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین لیگ یو اے ای میں ہوں گی، دونوں لیگز 10 دسمبر سے 10 جنوری تک کھیلی جائیں گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کی ساری شرائط مان لی گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر سے نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کی میزبانی کریں گی۔

    ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اس سال اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے میدانوں شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کرائے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان کے ایونٹ کے ساتھ کوئی اور لیگ کرانے کی کوشش کی گئی تو اپنے تمام ایونٹس ملائیشیا لے جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد کروا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں، شاداب خان

    دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں، شاداب خان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں ہے، سیریز کے لیے تیاری بہترین ہے، بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاداب خان نے کہا کہ شروع سے ہی دو وائٹ بال سے کھیل رہے ہیں فرق نہیں پڑ رہا، میرے پاس بہت چانس ہے امید ہے نمبر ون ہوں گا۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ پاکستان اے کے دو دورے کئے جس سے فائدہ ہوا، راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا ہے۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا کم بیک ہوا امید کرتا ہوں وہ لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہوں گے، سلیکشن کمیٹی نے انتخاب کیا یاسر شاہ نے پرفارمنس دی ہے۔

    مزید پڑھیں: دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے میں کوئی فیلڈنگ کوچ نہیں ہوگا، دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے موجودہ کوچز سے ہی کام چلایا جائے گا، جبکہ نئے کوچ کا تقرر طویل المیعاد بنیادوں پر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، تین ملکی سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، نئے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    سرفراز احمد قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، آصف علی، عثمان خان شواری، حسن علی، حارث سہیل، یاسر شاہ، محمد عامر شامل ہیں۔

    پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

    کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

    لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، احمد شہزاد کو تین ماہ یا اس سے زیادہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان کے ڈوپ ٹیسٹ کا سیمبل ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، احمد شہزاد کو تین ماہ یا اس سے زائد کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ تحقیقات کرے گا کہ احمد شہزاد نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی تاہم کرکٹر کو بھی موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا پھر ان کی سزا کا تعین ہوگا۔

    ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت پر غور نہیں کیا جائے گا، احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے گزشتہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 14 اور 24 رنز بنائے تھے۔
    26 سالہ احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے، 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران مثبت آیا تھا۔

    ان سے قبل شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان، رضا حسن اور کئی غیر ملکی کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی پر تنقید: محمد حفیظ کو پی سی بی سے معافی مل گئی

    آئی سی سی پر تنقید: محمد حفیظ کو پی سی بی سے معافی مل گئی

    لاہور: آئی سی سی کے بولنگ ایکشن معیار پر تنقید کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی سے معافی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا، کمیٹی نے ان کی معافی کو قبول کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں محمد حفیظ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا مقصد آئی سی سی کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے قوانین کو تنقید کا نشانہ بنانا ہر گز نہیں تھا۔

    محمد حفیظ نے واضح کیا کہ اپنے انٹرویو میں کسی بھی کرکٹ بورڈ کا ذکر نہیں کیا، میں نے صرف بولنگ ایکشن کے معیار کو بہتر کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاکہ کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں رہے بدقسمتی سے میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    واضح رہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ نے آئی سی سی کے بولنگ ایکشن کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا بولنگ ایکشن سے متعلق قانون پر کئی چیزیں اثر انداز ہورہی ہیں، متعدد کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا۔

    محمد حفیظ کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی جس پر آل راؤنڈر نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کے حوالے سے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پی سی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انٹرویو میں آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا اور مخصوص حصے کو اجاگر کیا گیا جس میں ایسا لگا کہ میں نے آئی سی سی پر تنقید کی ہے، میں نے تکنیکی نقطے پر بات کی تھی تنقید نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کے خلاف بیان، پی سی بی نے حفیظ کو نوٹس جاری کردیا

    واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کیا تھا۔

    خیال رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    انہوں نے آئی سی سی قانون پر عملدرآمد میں دہرا معیار اپنانے اور بہتر کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر سوالات اٹھائے تھے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن سے متعلق قانون پر کئی چیزیں اثر انداز ہورہی ہیں، متعدد کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    رپورٹ: محمد مزمل آصف

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، چیف سلیکٹر جلال الدین کا کہنا تھا کہ مسقبل میں سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میکینزم بنایا جائے گا جس کے تحت کارکردگی کا جائزہ لے کر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویمنز ٹیم کے چیف سلیکٹر جلال الدین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم جون سے 11 تاریخ تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ہماری ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کے سپرد کی گئی ہے جبکہ وکٹ کپینگ کے لیے سدرہ نواز کو منتخب کیا گیا چونکہ ملائیشیا کی پچ اسپن باؤلنگ کے لیے سازگار ہے اسی باعث اسکواڈ میں پانچ اسپنیرز  کو شامل کیا گیا جن میں سے تین ریگولر جبکہ 2 آل راؤنڈر ز ہیں۔

    چیف سیلکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہمارے چار میچ ہیں جن میں سے 9 جون کا مقابلہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں روایتی حریف بھارت کی ٹیم مقابلے کے لیے ہمارے مدِ مقابل میدان میں اترے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں جلال الدین کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے بورڈ نے پروگرام ترتیب دیے ہیں، پی سی بی نے میکنزم ترتیب دیا ہے جس پر جلد عمل شروع ہوجائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں کی فٹنس، بیٹنگ، فیلڈنگ اور کارکردگی بہتر ہوگی وہی صرف سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرسکیں گی، اس اقدام کا مقصد ٹیم کو مضبوط بنانا ہے۔

    اسکواڈ

    بسمہ معروف، منیبہ علی صدیقی، بی بی ناہیدہ، جویریہ رؤف، سیدہ نین فاطمہ عابدی، عمیمہ سہیل، جویریہ ودود، سدرہ نواز، ندا راشد، کائنات امتیاز، ثنا میر، نشرا سوندھو، انعم امین، نتالیا پرویز اور دانیا بیگ شامل ہیں علاوہ ازیں فریحہ محمود، رمین شمیم، فضیلہ اخلاق ، عالیہ ریاض اور صبا ناز کو  متبادل کھلاڑیوں کی طور پر  رکھا گیا۔

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلا دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں کھیل جمائیں گی،  ٹائٹل کے مقابلے 3 سے 10 جون تک کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 10 جون کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے 2016 میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔