Tag: PCB

  • پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    پی ایس ایل تھری : ٹرافی کی تقریب رونمائی آج دبئی میں ہوگی

    دبئی : ایچ بی ایل پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب آج دبئی میں منعقد ہوگی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کے علاوہ ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی آج بروز منگل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

     تقریب میں چھ ٹیموں کے کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی موجود ہوں گے، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شائقین کرکٹ کو پیغام دیا ہے کہ پی ایس ایل تھری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    اس کے علاوہ نوید اصغراور چھ ٹیموں کپتان ڈیرن سیمی، سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت ٹیم مینجمنٹ بھی شرکت کرے گی۔

    یاد رہے کہ چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 فروری کوعرب کےصحراؤں میں ہوگا۔

    ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی، صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، اس کے علاوہ موسیقی کا شہزادہ شہزاد رائے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،پاکستان سپرلیگ کا آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر34میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل سے پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے، انضمام الحق

    پی ایس ایل سے پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، کلب کرکٹ سے ہی کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے، ایونٹ سے پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آج کل کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز کو چار روزہ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کھلاڑی ضرور کھیلیں، کلب کرکٹ سے ہی کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کو فروغ دینا پڑے گا۔

    انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایونٹ سے قومی ٹیم کو اچھے نوجوان کھلاڑی ملے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل تھری میں بھی ٹیم کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہورہا ہے۔

    یہ پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

    یاد رہے کہ انضمام الحق نے پہلی ٹی ٹین لیگ کے بارے میں کہا تھا کہ ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹی ٹین سے کرکٹ اور تیز ہوجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کر کے دکھائیں گے، نجم سیٹھی

    کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کر کے دکھائیں گے، نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں پی ایس ایل کامیاب ایونٹ بن گیا، کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کر کے دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کسی کے ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے، کچھ لوگ ہیں جو ہمیشہ عوام کی خواہشات پر ٹھنڈا پانی ڈالتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ ہمارا بیک اپ پروگرام بہت مضبوط ہے، نمبر 2 یا 3 کی بات نہیں بہترین کھلاڑی پاکستان آئیں گے، ہر انٹرنیشنل پلیئر سے مل کر انہیں مطمئن کریں گے، ہاتھ مضبوط کر کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیموں سے بھی بات کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئے ڈرافٹ میں شامل ہر کھلاڑی نے کہا ہم پاکستان آئیں گے، ہم نے اپنی مضبوط حکمتِ عملی تیار کر رکھی ہے، پوری دنیا میں پی ایس ایل کامیاب ایونٹ بن کر ابھرا ہے۔

    پی ایس ایل ایک فیملی ہے جہاں کراچی و لاہور بڑے بھائی ہیں، نجم سیٹھی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد پلیئرز کے دلوں سے خوف نکل جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بچوں کی طرح ہیں اور جیسے ماں کو بچے پیارے ہوتے ہیں ویسے ہی سب ٹیمیں پیاری ہیں جس میں کراچی اور لاہور کو بڑے بھائیوں سی حیثیت حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جلال الدین خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    جلال الدین خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جلال الدین کو خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولیس کو نیا کوچ منتخب کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کرکٹ بورڈ میں نئی تقرری سامنے آئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولیس کو خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ اور جلال الدین کو نیا چیف سلیکڑر مقررکر لیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مارک کولیس سنہ 2000 میں نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے معاون کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ 2013 میں ڈومیسٹک ٹیم ولنگٹن بلیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹائیٹل کے لیے کوچنگ کے فرائض ادا کر چکے ہیں۔

    کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارک کولیس شمالی ڈسٹرک کے اعلی کارکردگی کے کوچنگ اسٹاف کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے مارک کولیس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےموقع پر باسط علی کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

    خیال رہے اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال کو سلیکشن کمیٹی کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

     

  • بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہیں، بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے، اس سے نقصان کرکٹ کا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف ہے جبکہ دونوں ممالک کے کھلاڑی پاک بھارت میچز کے حامی ہیں۔

    بھارت کے کرکٹر بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہوجاتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ معاملہ افسوس ناک ہے، سیاست ہونی چاہیے لیکن اس قدر نہیں کہ روایتیں دفن ہو جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر پاکستان کا کردار مضبوط قوم کا ہے۔

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا بھارتی فیصلہ ہر فورم پر اس کی ناکامی کا باعث بن رہا ہے، بھارتی بورڈ کے خلاف کیس درست اقدام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل نہ کرنا درست فیصلہ ہے، پیسے کا لالچ دے کر نہیں بلکہ کرکٹ بنیادوں پر ٹیموں کو بلانا چاہیئے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز مشکل ہے، قومی ٹیم کو نام بنانے کے لیے بیرون ملک میچز جیتنا ہوں گے۔

  • آئی سی سی ایونٹس میں بھارت پاکستان سے کھیل سکتا ہے تو سیریز کیوں نہیں؟ نجم سیٹھی

    آئی سی سی ایونٹس میں بھارت پاکستان سے کھیل سکتا ہے تو سیریز کیوں نہیں؟ نجم سیٹھی

    لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت پاکستان سے کھیل سکتا ہے تو سیریز کیوں نہیں؟ پی ایس ایل ٹو کی آڈٹ آخری مرحلے میں ہے۔

    گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی نے سیریز کے لیے اپنی حکومت سے اجازت مانگ لی ہے، بی سی سی آئی نے ہمیں نہیں بتایا میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں، خیال ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کی اجازت مل جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو آڈٹ کے لیے چار رکنی آڈٹ کمیٹی قائم کردی ہے، پی ایس ایل ٹو کی آڈٹ آخری مرحلے میں ہے، غیر ملکی ٹیمیں مہمان بنیں، مصروف تھے آڈٹ میں معمولی تاخیر ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ طویل المدت منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں، کوشش ہوگی پی ایس ایل کے لیے اور فرنچائز بنائی جائیں۔

    یہ پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، دو سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان میں آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں گے تو ہمیں اسٹیڈیم بھی بڑھانا ہوں گے، اٹھ سے دس روز میں پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی سی بی نے محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن درست کرانے کی ذمہ داری اٹھالی

    پی سی بی نے محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن درست کرانے کی ذمہ داری اٹھالی

    لاہور: پی سی بی نے محمد حفیظ کا غیر قانونی بالنگ ایکشن درست کرانے کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، چار رکنی ریویو کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن درست کرانے کے لیے پی سی بی نے احسن رضا، علی ضیا، سلیم جعفر، سجاد اکبر پر مشتمل چار رکنی ریویو کمیٹی قائم کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا غیر قانونی بالنگ ایکشن درست کرانے کے لیے انہیں نیشنل اکیڈمی طلب کرلیا جہاں محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن پر کام کیا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق کمیٹی محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن درست کرنے کے لیے طریقے کار طے کرے گی، تربیت کے ہر دس دن بعد آف اسپنر کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوگا اور ایکشن میں درستگی آنے پر آئی سی سی سے دوبارہ ٹیسٹ کے لیے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار


     خیال رہے کہ یکم نومبر کو انگلینڈ میں بالنگ ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ کی 80 فیصد گیندیں 11 سے 17 ڈگری تک پائی گئی تھیں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن میں کہنی کا خم پندرہ ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔

      یاد رہے کہ محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن خراب آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کے فیصلے پر دکھ ہوا، شکست تسلیم نہیں کروں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • اسپاٹ فکسنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، وقاریونس

    اسپاٹ فکسنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا، وقاریونس

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اس کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ورلڈ الیون اور سری لنکا کی آمد سے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور شمولیت کے لئے پر امید ہیں۔

    ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کی آمد کے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کو مدد ملی ہے اور ان دونوں ایونٹس کی کامیابی سے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کا خوف دور ہوا ہے جو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے مستقبل کے لئے مثبت تبدیلی ہے۔


    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ‘ خالد لطیف پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد


    اسپاٹ فکسنگ سے متعلق وقار یونس کا کہنا تھا کہ اس سے کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا ہے لیکن ابھی تک اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا، جس کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہ اس سلسلے میں وہ کرکٹر کی خصوصی مانٹیرنگ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی، معاہدے کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم اگلےسال مارچ میں پاکستان آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے مابین پانچ سال کیلئے ٹی ٹوئٹی سیریز کھیلنے کامعاہدہ ہوگیا ہے، یہ بات چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان ہرسال ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان اور امریکا میں کھیلی جائیں گی۔

    ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان آئے گی، سیریز کے میچز 29، 31 مارچ اوریکم اپریل کولاہورمیں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ


    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

    پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ایڈیشن 3 کی ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن 3 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 نومبر کو لاہور میں ہوگی، پی ایس ایل 3 میں حصہ لینے والی 6 فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 501 کھلاڑی ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے، پلاٹینیم کیٹگری میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    پلاٹینیم کیٹگری میں کرس لین، مچل جانسن، جے پی ڈومنی، احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ این بیل، مستفیض الرحمان، ٹم بریسن اور جیمزونس، کولن منرو، لیوک رونی، کائل ایبٹ، لینڈل سمنز، شین واٹسن، الیبی مورکل، جیسن رائے کو ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں مارلن سیموئل، تمیم اقبال، اسٹیوفن اور ٹائمل کو بھی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیمیں پہلے سے ہی 9 ، 9 کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہے، ہر ٹیم کو 20 کھلاڑیوں پر 12 لاکھ ڈالر تک خرچ کرسکے گی۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والی فرنچائزز پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے ایک ایک کھلاڑی جبکہ سلور اور ایمرجنگ سے 2 ، 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکیں گی تاہم سپلیمنٹری راؤنڈ میں 4 ، 4 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کی گئی تھیں جس کے مطابق ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک اور ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ ہورہا ہے۔

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔