Tag: PCB

  • چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

    چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ناصر اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سابق پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع دی۔ انہوں نے 9 جولائی کو ہی 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کردی جبکہ 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    درخواست گزار کے مطابق عہدے پر موجود چیئرمین شہریار خان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بورڈ ممبران کی نامزدگی نہیں کی جاسکتی۔

    ایڈووکیٹ ناصر اقبال کے مطابق سابق پیٹرن ان چیف نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نا اہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کی تعیناتی کے لیے جاری احکامات بھی غیر مؤثر ہو گئے۔ لہٰذا نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کے لیے بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی اپنی حیثیت کھو چکا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پی سی بی کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار نے استد عا کی کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی چند روز قبل ایک بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    نجم سیٹھی دوسری مرتبہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل سنہ 2014 میں بھی مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر رہے تھے۔


  • نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایک بار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا 32ویں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب تھا۔

    اجلاس میں نجم سیٹھی کو بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ عہدے کے انتخاب کے لیے نجم سیٹھی کے علاوہ اور کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی دوسری مرتبہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل سنہ 2014 میں مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر رہے تھے۔

    ان سے قبل پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ شہریار خان کے پاس تھا جس کی مدت ختم ہونے پر اب نجم سیٹھی 3 سال کے لیے عہدہ سنبھالیں گے۔

    نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین بھی ہیں۔

    اس سے قبل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور راشد لطیف نے اپنا ووٹ نجم سیٹھی کے حق میں دے دیا تھا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بورڈ میں بہت سے لوگ آئے جنہوں نے پی ایس ایل کروانے کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں کرسکے۔ نجم سیٹھی نے ایونٹ کا انعقاد کر کے دکھایا۔

    راشد لطیف نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ میں کرکٹ بورڈ مزید ترقی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فخرزمان انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے کھیلیں گے

    فخرزمان انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے کھیلیں گے

    دبئی: پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ طے پاگیا ہے‘ کیریبین لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیفٹ ہینڈر اوپنر بلے باز فخر زمان نے کیریبین لیگ پر انگلش کاؤنٹی کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے سمر سسیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    فخر زمان رواں سیزن میں سمر سیٹ سے کھیلیں گے۔ اس سے قبل فخر زمان نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے سمیر سیٹ سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

    اوپننگ بلے باز کو سمر سیٹ سے کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    فخر زمان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

    خیال رہے کہ فخر زمان نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کی ان دنوں انٹرنیشنل کوئی سیریز نہ ہونے کے سبب قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ کپ میں شکست: ویمن ٹیم کی کھلاڑی موٹربائیک پرگھرگئیں

    ورلڈ کپ میں شکست: ویمن ٹیم کی کھلاڑی موٹربائیک پرگھرگئیں

    لاہور: ویمنز ورلڈ کپ میں مایوس ترین کارکردگی کے بعدپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس آگئی، ٹیم کی ایک کھلاڑی موٹر بائیک پر اپنے گھر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ میں تمام میچز ہارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، ٹیم کے انتظارمیں ایئرپورٹ پر پی سی بی آفیشل پروٹوکول موجود تھا۔

    کچھ ایسی اطلاعات بھی گردش میں تھی کہ بورڈ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا، خواتین کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کو روانہ ہوئیں اوربھارت کے خلاف چار وکٹیں لینے والی نشرح سندھو اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر اپنے گھر گئیں۔

    اے آروائی نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی نشرح اپنی مرضی سے گئی ہیں بصورت دیگر کھلاڑیوں کو گھر پہنچانے کے لیے بورڈ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل تھے۔

    ورلڈ کپ میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب وطن واپسی کے موقع پرکھلاڑیوں نے میڈیا سےگفتگو کرنا مناسب نہیں سمجھااور خاموشی سے گھروں کو روانہ ہوئیں۔

    ٹیم ارکان میں سے بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، مرینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔ ثناء میر اور نین عابدی نجی مصروفیات کی بنا پروطن واپس نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان ویمنز ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہارکرچکے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

    ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے اپنا ساتواں اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم اپنا سامان باندھ کر وطن واپس چلی آئی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔ 

  • پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا‘ تنخواہوں میں اضافہ

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا‘ تنخواہوں میں اضافہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آئندہ سیزن کیلئے پینتیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے جس میں سرفراز احمد اے کیٹگری میں جبکہ نو آموز کھلاڑی فخر زمان سی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 35 کھلاڑیو ں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نواز اہے جو کہ 1 جولائی 2017 تا 30 جون 2018 تک نافذ العمل رہے گا۔

    سنٹرل کنٹریکٹ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب ان کی تنزلی کی گئی ہے جبکہ عمر اکمل اس سال سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی‘ ان کی فٹنس اور نظم وضبط برقرار رکھنے کی صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھا گیا ہے اور کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پینتیس کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریوں میں تقسیم کیا ہے۔

    اے کیٹیگری

    اے کیٹگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، اظہر علی، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عامر شامل ہیں۔

    بی کیٹیگری

    بی کیٹگری میں بابر اعظم، عماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی شامل ہیں۔

    سی کیٹیگری

    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور شاداب خان کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ وہاب ریاض ، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، جنید خان، احمد شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

    ڈی کیٹیگری

    ڈی کیٹیگری میں محمد نواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحقم بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن، محمد اصغر اور محمد رضوان شامل ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    لاہور: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ڈاٹ بال کھیلنا جرم نہیں یہ کرکٹ کا حصہ ہے، شرجیل خان نے میرٹ پر دونوں ڈاٹ بال کھیلیں، ٹریبونل نے ویڈیوز دکھائیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ فکسنگ ہوئی۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں ٹریبونل کے سامنے بطور ایکسپرٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے مجھے جو ویڈیوز دکھائیں وہ میچ فکسنگ کی ہوسکتی ہیں، ویڈیوز دیکھ کر محسوس ہوا کہ اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے تاہم شرجیل خان کا کیس 2 گیندوں کا نہیں ایک خبر کا ہے، پلان بنا اور پھراس پر عمل ہوا، کہیں کہیں لگتا ہے فکسنگ ہوئی۔

    لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ بلایا ہے، وکیل شرجیل خان

    کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیفان اعجاز نے کہا کہ عموماً اوپنر بلے باز ایسے ڈاٹ بال کھیلتے ہیں، ٹریبونل نے لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ 13 جولائی کو بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

    عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ پیش ہوئے، تفضل رضوی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ آج عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ ٹریبونل میں پیش ہوئے، عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ ایک کینسر ہے، ملزمان کو سزائیں ضرور ملنی چاہئیں،عاقب جاوید نے کہا ہر فکسنگ کے پیچھے ایک اسٹوری ہوتی ہے۔

    تفضل رضوی نے مزید کہا کہ ناصر جمشید کے وکیل نے گواہوں کے نام دے دیئے ہیں۔

  • فتح کے بعد پی سی بی کھلاڑیوں کو ایک ساتھ وطن لانے میں ناکام

    فتح کے بعد پی سی بی کھلاڑیوں کو ایک ساتھ وطن لانے میں ناکام

    کراچی : چیمپیئنز ٹرافی پاکستان آگئی لیکن قوم کی چیمپیئنز کو ایک ساتھ دیکھنے کی حسرت دل میں رہ گئی۔ پی سی بی پوری ٹیم کوٹرافی کے ہمراہ لانے میں ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپینز ٹرافی میں شاہینوں نے متحد ہوکر بھارت کو دھول چٹائی لیکن پی سی بی ٹیم کےایک ساتھ جشن منانےمیں کوئی دلچسپی نہیں۔

    ٹیم کے پلیئرز الگ الگ تین شہروں میں اترے اوراپنے گھروں کوچلے گئے انیس سو بیانوے میں پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تو پوری ٹیم لاہورمیں اتری، سڑکوں پر ٹرافی کے ساتھ ریلی نکالی گئی۔

    اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے اعزاز میں شاندارعشائیہ دیا، جس میں پوری ٹیم ایک ساتھ شریک ہوئی۔

    اس بارچیمپیئنزٹرافی کپتان کےساتھ کراچی آگئی لیکن کوئی کھلاڑی اسلام آباد اترا تو کوئی لاہور تو کوئی سیالکوٹ، میچ متحد ہوکر جیت لیا، جشن اکٹھےنہیں منایا جاسکا۔

    اس حوالے سے سابق پلئیرز،صحافیوں اورعوام نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے، لوگوں نےکہا کہ برسوں بعد ایک خوشی ملی ہے، پی سی بی نے اسے بھی ادھورا ہی چھوڑدیا۔

    کیا ہی اچھا ہوتا کہ قوم اپنے ہیروز کا شایان شان استقبال کرکے ان کو ایک ساتھ خراج تحسین پیش کرتی۔

  • سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ عامر سہیل کا سرفراز احمد سے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، پی سی بی نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہر یار خان کا کہنا تھا کہ عامرسہیل کے بیان کو کس طرح نشر کیا گیا؟ اس حوالے سے ہم نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے، ان کے منفی بیان سے بھارتی میڈیا کو شہ ملی۔ بھارت نے فائنل سے پاکستانی ٹیم اور اس کے کپتان کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر سہیل پہلے بھی بورڈ کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے ساری حدیں پار کردیں۔

    انہوں نے اپنی انا کی خاطر ملک کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان جیت رہا ہے، پوری قوم ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے اورعامر سہیل نے ایسے موقع پر نامناسب بیان دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا سے فتح کے حوالے سے عامر سہیل نے سرفرازاحمد کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں،یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔

  • مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    لاہور: قومی ٹیم ٹیسٹ کو ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے سابقہ کپتان مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، مداحوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈٰیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    MISBAH POST 2

    MISBAH POST 3

    سابق کپتان جیسے ہی ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو مداحوں نے پرجوش نعروں سے مصباح کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
    MISBAH POST 1
    سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری میچ ہمیشہ یادگار رہے گا، کافی حد تک مطمئن ہوں کہ جزائر غرب الہند میں اچھی سیریز کھیلی ہے۔

    ڈومینیکا ٹیسٹ، 65 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کر دی

    ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں میں اہلخانہ، پی سی بی، ٹیم ممبرز، کوچ اور سلیکٹرز کا اہم کردار ہے۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شرجیل خان نے بورڈ کے الزامات مسترد کردیے، جواب داخل

    شرجیل خان نے بورڈ کے الزامات مسترد کردیے، جواب داخل

    اسلام آباد: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر شرجیل خان نے عدالت میں جواب داخل کرادیا اور خود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق بدھ کو کرکٹر شرجیل خان نے وکیل کے ذریعے عدالت میں اپنا جواب داخل کرادیا جس میں انہوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے اسپاٹ فکسنگ کے تمام تر الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    شرجیل خان کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوڈ آف کنڈکٹ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، ہم شرجیل خان پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان نے بورڈ کے کسی اصول سے روگرانی نہیں کی۔

    وکیل نے اپنے موکل کے موقف کی حمایت میں کئی ماہرین کرکٹ کے بیانات بھی داخل کیے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز، سابق کرکٹر صادق محمد اور محمد یوسف شامل ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شرجیل خان کے وکیل کیس کو عدالت میں لے جانے پر یقین نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ عدالت میں لے جانے سے قبل بورڈ کے سامنے اٹھایا تھا اور عدالت نہ جانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    بعدازاں شرجیل خان نے اپنے وکیل اعجاز کے ذریعے ٹریبونل بننے سے قبل تفصیلی جواب داخل کرادیا اور جواب کی کاپی بورڈ کو فراہم کردی گئی۔

    جاری بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت پی سی بی چاہے گا تو 13 مئی کو شرجیل خان کو تفصیلی جواب دے گا۔

    خیال رہے کہ یومیہ بنیادوں پر سماعت 15 مئی سے شروع ہوگی۔