Tag: PCB

  • احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کےروّیےپرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین پریکٹس میں محنت نہیں کرتے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے اپناٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کیا۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ بلےبازوں پربرس پڑے۔ گرانٹ فلاورنےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹسمین اپنا ٹیلنٹ عقل مندی سے استعمال نہیں کرتے۔ احمد شہزاد کو جب سےسرپرگیند لگی تب سے وہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان میں اب کوئی دم خم نہیں رہا۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ کام کرنابہت مشکل ہے۔ کھلاڑی مستقل مزاجی سے پریکٹس میں جان نہیں مارتے۔ دنیا کےبڑے بلےبازوں کی طرح محنت نہیں کرتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی کارکردگی خراب کیوں ہورہی ہے اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں۔ خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرزاورویرات کوہلی سے ہی کچھ سیکھیں۔

    گرانٹ فلاورنےکہا کہ سرفرازاحمد بہترین بیٹسمین ہیں،انہیں اوپربھیجنا میرے بس میں نہیں تھا۔ سرفرازنے پیڈزپہنےہوتے تھےلیکن آفریدی ان کی جگہ کسی اورکو بھیج دیتے تھے۔

    گرانٹ فلاورنے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ اور اس کا بھی رزلٹ اچھا رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق بہت اچھے کپتان ہیں لیکن ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اورپلیئرزکاگراف نیچے کی جانب جارہاہے۔

     

  • عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر پی ایس ایل میں بطور ٹیم ڈائریکٹر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے تو معاملات طے نہ ہوسکے لیکن پاکستان کی کرکٹ میں کردار ضرور ادا کریں گے۔ پہلے انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بن گئے۔

    سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھی متحدہ عرب امارات کی کوچنگ چھوڑی دی ہے اوراب وہ پاکستان سپر لیگ میں ایک ٹیم فرینچائز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ پچیس اپریل ہے۔

    یاد رہے کہ عاقب جاوید ایک سو تریسٹھ ون ڈے اور بائیس ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

     

  • پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ : پہلا میچ آج فیصل آباد میں ہوگا

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ : پہلا میچ آج فیصل آباد میں ہوگا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہورہا ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام  پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا جس کی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری مکمل ہوگئی ہیں۔

    شائقین کیلئے اسٹینڈزاوردیگرانتظامات میں تیزی آگئی ہے۔ شائقین اسٹارز کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔، ایونٹ کا آغاز منگل سے پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

    ڈے نائٹ میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیموں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سندھ کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیرہ جما لیا۔ گرم موسم میں کھلاڑی فٹنس ٹریننگ کیساتھ بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد کی قیادت میں سندھ کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز اکیس اپریل کو بلوچستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    سینئیر کھلاڑی شعیب ملک، مصباح الحق، یونس خان اور اظہر علی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔

     

  • انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا با ضابطہ اعلان

    انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا با ضابطہ اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر اورمشتاق احمد کو نیشنل اکیڈمی کا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے اس بات کا با ضابطہ اعلان کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ میں انضمام الحق کی رضامندی کے ساتھ افغان کرکٹ بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس بات کی اجازت دی.

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے باعث غیر ملکی کوچز نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے معذرت کا اظہار کیا تھا لیکن بہت سے غیر ملکی کوچز پاکستان میں آنے کیلئے تیار ہیں، آئندہ چند روز میں کوچ کی تقرری کا اعلان بھی کر دیا جائے گا،.

    انہوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی کو خودمختار بناناچاہتے ہیں اور اسے چلانے کیلئے بہت ہی معتبر قسم کے آدمی آئیں جو نہ صرف نیشنل اکیڈمی کو چلائیں بلکہ نچلی سطح پر بھی کام کریں اسی لیے محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو نیشنل اکیڈمی میں ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسکولز اور یونیورسٹی کرکٹ کا جلد اعلان کرنے والے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں کو بھی اس دائرے میں لے کر آئیں گے۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں اس ٹیم کی خدمت کر سکوں اور بورڈ نے مجھے اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا، میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنے عہدے سے انصاف کرسکوں۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ میں نے بورڈ سے اپنے سلیکٹرز خود چُننے کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ توصیف احمد، وسیم احمد اور وجاہت اللہ واسطی سلیکٹرز ہونگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کو بہترین کھلاڑی سلیکٹ کرکے دے سکوں۔

     

  • اگر غیر ملکی کوچ رکھنا ہے تو ملکی کوچز کو بے وقوف نہ بنایا جائے: محسن خان

    اگر غیر ملکی کوچ رکھنا ہے تو ملکی کوچز کو بے وقوف نہ بنایا جائے: محسن خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اگرغیر ملکی کوچ رکھنا ہے تو اشتہار کیوں دیا گیا، ملکی کوچزکو بے وقوف نہ بنایا جائے۔

    سابق چیف سلیکٹر محسن خان نے کہا کہ وہ براہ راست چیئرمین پی سی بی کو کوچ کے عہدے کی درخواست بھیجیں گے، وسیم اکرم اور رمیز راجہ جونیئرہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ غیرملکی ٹیموں کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

    سابق کرکٹر کے مطابق ماضی کے کوچز پرکروڑوں روپے بورڈ نے خرچ کیے لیکن نتیجہ صفررہا، کچھ لوگ شہد کی مکھیوں کی طرح بورڈ سے چمٹے ہوئے ہیں جن سے چھٹکارا ضروری ہے۔

  • پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    لاہور : پی سی بی نے ’’پاکستان کپ‘‘ کےنام سے ون ڈےٹورنامنٹ کرانےکااعلان کردیا ہے۔ پانچ ٹیموں پرمشتمل ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا۔

    پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان، فیڈرل کپیٹل ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    اظہرعلی بلوچستان، مصباح الحق فیڈرل ، یونس خان خیبر پختونخواہ ، شعیب ملک پنجاب اور سرفراز احمد سندھ کی کپتانی کرینگے.

    پی ایس ایل کی طرز پر پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگا۔ پانچوں ٹیموں کےکپتان اورکوچزڈرافٹنگ کےذریعےکھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ ایک سو پچاس کے قریب کھلاڑی پلیئرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔

     

  • تنقید کرنے والوں کو اپنے بلے سے جواب دوں گا، احمد شہزاد

    تنقید کرنے والوں کو اپنے بلے سے جواب دوں گا، احمد شہزاد

    لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بہت برداشت کررہا ہوں اگر میڈیا اور ٹی وی پر آکر کچھہ کہا تو پا کستان اور کرکٹ کی بدنامی ہو گی۔

    سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بہت برداشت کرچکا اور ابھی بھی کر رہا ہوں ، اگر میڈیا اورٹی وی پر بولا تو ملک اور کر کٹ کی بد نامی ہو گی میں خاموشی سے اپنے بلے سے جواب دوں گا ۔

    اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہو ئے احمد شہزاد نے کہا میری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

  • پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    پاکستان ٹی20 ٹیم کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کی پوری کوشش کرینگے،ٹیم کےتمام کھلاڑی اچھےدوست ہیں،ڈانٹ کی نوبت نہیں آئیگی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انکے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز سے کم بات نہیں ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے سپر اسٹار ہیں،انکے ٹیم میں ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے، سرفراز احمد کے مطابق وہ اچھی قیادت کے گر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار کرکٹر یونس خان سے سیکھتے رہے ہیں۔

    کپتان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں سے بھی اچھے تعلقات برقرار رہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    چیئرمین پی سی بی نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےعہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ استعفی پیٹرن ان چیف وزیراعظم کوبھجوا دیا، نجم سیٹھی کوبھی فارغ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔

    پی سی بی چیئرمین کے عہدے کا کانٹوں بھراتاج شہریارخان نے اتارنے کافیصلہ کرلیا، ذرائع نےدعوی کیاہے شہریارخان نے استعفی وزیراعظم کوبجھوا دیا، دو روز پہلے نجم سیٹھی شہریارخان کو منانے میں کامیاب رہے۔

    چیئرمین نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے استعفی کی خبروں کی تردید کی، لیکن ذرائع کا کہنا ہےکہ شہریارخان نے کرکٹ بورڈ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے استعفی پیٹرن چیف کوبھجوادیا۔

    ایگزیکٹیو کمیٹی اورپی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کی کرسی بھی خطرے میں پڑگئی، ذرائع نے دعوی کیاچڑیاوالے بابا کی بھی چھٹی ہونےوالی ہے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے بینکر، بزنس مین اورریٹائرڈآرمی افسر کے ناموں پرغورکیارہاہے، وزیراعظم نوازشریف دو ہفتوں میں اہم فیصلے کریں گے، تیرہ یا چودہ اپریل کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پڑے پیمانےپراکھاڑپچھاڑکی توقع ہے۔

  • ورلڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو4 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو4 رنز سے شکست دے دی

    چنائے: ورلڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمنز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

    ورلڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ورلڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کو مقررہ بیس اوورز میں 103 رنز  بنا کر 104 رنز کا ہدف دیدیا۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے اسٹفنی ٹیلر نے 40 رنز بنا کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے انعم امین 16 رنز دیکر 4 وکٹیں جبکہ سادیہ یوسف نے 14 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

     ہدف کے تعاقب پاکستان ویمن ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو  پہلے ہی اوورز میں جویریہ خان زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں ۔اس کے بعد سدرہ امین اور بسمہ معروف نے پاکستان کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ سدرہ امین نے 20 اور بسمہ معروف نے 22 رنز بنائے جبکہ کپتان ثنا میر 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔

     پاکستان ٹیم میں جویریہ خان ، سدرہ امین ، بسما ماروف ،منیبہ علی ، ثناء میر (کپتان) ، عالیہ ریاض ، عصماویہ اقبال ، ندا ڈار ، سدرہ نواز ،سادیہ یوسف ، انعم امین ، نعین عابدی ، ناہیدہ خان ، اور ارم جاوید شامل ہیں۔

    براہ راست اپڈیٹ


     


    پاکستان ویمن اننگز


     

    اوور نمبر 20  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 7 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 99/5 ہوگیا۔( ندا ڈار اور عصماویہ اقبال )

    چوتھی وکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی  ثناء میر 18 رنز بنا کر  آوٹ ہوگئیں ۔

    اوور نمبر 19  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 11 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 92/4 ہوگیا۔( ثناء میر اور عصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 7 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 81/4 ہوگیا۔( ثناء میر اور عصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 3 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 74/4 ہوگیا۔( ثناء میر اور عصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 3 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 71/4 ہوگیا۔( ثناء میر اور عصماویہ اقبال )

    تیسری وکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی  منیبہ علی 15 رنز بنا کر  آوٹ ہوگئیں ۔

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 6 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 68/3 ہوگیا۔( ثناء میر اور منیبہ علی )

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 7 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 62/3 ہوگیا۔( ثناء میر اور منیبہ علی )

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 6 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 55/3 ہوگیا۔( ثناء میر اور منیبہ علی )

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 5 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 49/3 ہوگیا۔( ثناء میر اور منیبہ علی )

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے اس اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کوئی نہیں رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 44/3 ہوگیا۔( ثناء میر اور منیبہ علی )

    تیسری وکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی  بسمہ معروف 22  رنز بنا کر  آوٹ ہوگئیں ۔

    دوسری وکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض رنز بنا کر  آوٹ ہوگئیں ۔

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 4 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 44/1 ہوگیا۔( بسمہ معروف اور عالیہ ریاض)

    اوور نمبر 09  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 5 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 40/1 ہوگیا۔( بسمہ معروف اور عالیہ ریاض)

    پہلی وکٹ: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی  سدرہ امین 20  رنز بنا کر  آوٹ ہوگئیں ۔

    اوور نمبر 08  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 10 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 35/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 07  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 2 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 25/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 06  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 9 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 23/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 04  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 1 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 9/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 3 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 8/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 3 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 5/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور بسمہ معروف)

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 2 رنز بنائے ، پاکستان ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور 2/0 ہوگیا۔(سدرہ امین اور جوریہ خان)

    پاکستان ویمن ٹیم کی اوپنر جوریہ خان زخمی ہوگئیں۔

     


    ویسٹ انڈیزویمن اننگز


     

    اوور نمبر 20  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 2 کھلاڑی کے نقصان پر  7 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 103/8 ہوگیا۔ ( بالر انعم امین )

    اوور نمبر 19  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے  6 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 96/6 ہوگیا۔ ( بالر ندا ڈار)

    اوور نمبر 18  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے  8 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 90/6 ہوگیا۔ ( بالر ثناء میر )

    اوور نمبر 17  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے  3 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 82/6 ہوگیا۔( بالر ندا ڈار)

     

    اوور نمبر 16  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 1 کھلاڑی کے نقصان پر 6 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 79/6 ہوگیا۔ ( بالر سادیہ یوسف )

    اوور نمبر 15  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 2 کھلاڑی کے نقصان پر 8 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 73/5 ہوگیا۔ ( بالر انعم امین )

    اوور نمبر 14  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 8 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 71/3 ہوگیا۔ ( بالر عصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 13  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 8 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 63/3 ہوگیا۔ ( بالر بسمہ معروف )

    اوور نمبر 12  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 4 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 55/3 ہوگیا۔ ( بالر ثناء میر )

    اوور نمبر 11  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 3 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 51/3 ہوگیا۔ ( بالر بسمہ معروف )

    اوور نمبر 10  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 3 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 48/3 ہوگیا۔ ( بالر سادیہ یوسف )

    اوور نمبر 09  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 4 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 45/3 ہوگیا۔ ( بالر ندا ڈار )

    اوور نمبر 08  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 5 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 41/3 ہوگیا۔ ( بالر سادیہ یوسف )

    اوور نمبر 07  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 5 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 36/2 ہوگیا۔ ( بالر ندا ڈار )

    اوور نمبر 06  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم دو کھلاڑی کے نقصان پر  3 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 31/2 ہوگیا۔ ( بالر انعم امین )

    اوور نمبر 05  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 9 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 28/0 ہوگیا۔ ( بالر ثناء میر )

    اوور نمبر 04  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 5 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 19/0 ہوگیا۔ ( بالرعصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 03  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 7 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 14/0 ہوگیا۔( بالر ثناء میر )

    اوور نمبر 02  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 3 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 7/0 ہوگیا۔( بالرعصماویہ اقبال )

    اوور نمبر 01  ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے 4 رن بنائے ،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا مجموعی اسکور  پر 4/0 ہوگیا۔( بالرانعم امین )