Tag: PCB

  • لاہور ہائیکورٹ میں محمد عامر کے خلاف دائر درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ میں محمد عامر کے خلاف دائر درخواست خارج

    لاہور: ہائیکورٹ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے خلاف دائر درخواست خارج کردی، اس طرح نوجوان فاسٹ بالر کی واپسی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

    محمد عامر کی راہ میں ایک اور رکاوٹ ہٹ گئی، محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے فاسٹ بولر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی جسے پہلی ہی پیشی میں عدالت نے خارج کردیا، پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عامر اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں درخواست خارج کی جائے۔

    شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عامر میں بہت ٹیلنٹ ہے ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لئے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں محمد عامر بھی شامل ہیں، عامر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔

  • پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چئیر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی ،اب پی ایس ایل کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

    واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ٹی 12 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت نہیں دی ۔ پی ایس ایل شروع ہو چکی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہ یونس خان ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی ہیں انکے پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے سپورٹس کے شعبہ میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ مختلف سکولوں کے بچوں کو کھیل کے میدان میں لانا خوش آئند بات ہے۔

  • دورہ نیوزی لینڈ، محمد عامر کو فٹنس کیمپ کی اجازت مل گئی

    دورہ نیوزی لینڈ، محمد عامر کو فٹنس کیمپ کی اجازت مل گئی

    لاہور : سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے فٹنس کیمپ میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش لیگ میں شانداربولنگ نے پی سی بی کومجبور کر دیا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹر محمدعامرکو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

    سزایافتہ کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا، قائد اعظم ٹرافی اور بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاندار کارکردگی واپسی کی بڑی وجہ بنی۔

    ساتھی کھلاڑیوں کی مخالفت کے بعد بھی محمد عامرکو یہ موقع دیا گیا ہے جہاں سے وہ نیوزی لینڈ کے لئے متخب ہو سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے محمد عامرکو فٹنس کیمپ کی اجازت دے دی۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ابتدائی چھبیس کھلاڑیوں میں عامرکانام بھی شامل ہیں۔

    اے آروائی نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےمحمد عامرنے کہاکہ والدین اوردوستوں کا شکرگزارہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں سپورٹ کیا۔ وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کی گرین شرٹ اور کیپ کا وقار رکھوں گا۔ جولوگ مخالف ہیں انہیں اپنی کارکردگی سے اپنابنالوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی بہت تلخ تھا، بھولناچاہتاہوں، دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کیلئے فٹنس کیمپ اکیس دسمبر سے سات جنوری تک لاہور میں جاری رہےگا۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر قومی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

  • پاکستان سپرلیگ کے "لوگو” کی رنگا رنگ تقریب رونمائی

    پاکستان سپرلیگ کے "لوگو” کی رنگا رنگ تقریب رونمائی

    لاہور : پاکستان سپرلیگ کے لوگوکے رونمائی کردی گئی۔ سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ مستقبل میں اس ایونٹ کو پاکستان لائیں گے۔

    برا نڈ ایمبیسڈر رامیزراجہ نے کہا کہ ٹیمیں خریدنے پرفرنچائز مالکان کو مبارک باد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے کرکٹ کا میلہ لگانے کی تیاریاں تیز ہوگئیں۔

    ٹیموں کے بعد پاکستان سپرلیگ کے لوگوکی تقریب نقاب کشائی بھی بڑی دھوم دھام سے لاہورمیں سجائی گئی۔ تقریب میں کراچی ٹیم کےمالک اوراےآروائی کےسی ای اواورصدرسلمان اقبال سمیت پانچوں ٹیموں کے مالکان اور کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی شرکت نے تقریب کوچارچاند لگادئیے۔

    سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے انعقادکیلئے میڈیاکے کردار کوسراہااور مستقبل میں سپرلیگ پاکستان میں ہی کرانے کی خوشخبری بھی سنادی ۔نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی اہمیت کا عوام کو اندازہ ہو گا، اس ایونٹ کے انعقاد پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں اور پاکستان کرکٹ کو نئے دور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے دن رات محنت کی ہے اور ٹیم ورک کے بغیر اس کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے پی ایس ایل کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز دھوم دھام سے ہو گا اور اس کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان سپرلیگ کے برینڈامبیسیڈر رمیزراجہ کا کہناتھاکہ پی ایس ایل ایشیاکا نہیں دنیا کابڑاٹورنامنٹ بنےگا۔ پاکستان سپرلیگ کے اسپانسر ایچ بی ایل کے سی ایم اونوید اصغرنے کہا کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا میلہ آئندہ سال چار فروری سے دبئی اورشارجہ کے میدانوں میں سجے گا، پی ایس ایل میں پلیئرزکی ڈرافٹنگ اکیس اوربائیس دسمبرکوہوگی۔ لیگ میں ایک سوچھتیس پاکستانی اورایک سو اکہترغیرملکی اسٹارز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کی  امیدیں دم توڑ گئیں

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑ گئیں

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاک بھارت سیریزپرامیدیں دم توڑ گئیں۔ سیریز دسمبر میں نہیں ہوسکتی، پی سی بی کل باقاعدہ اعلان کرےگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث سیریز دسمبر میں نہیں ہو سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی خاموشی کے سامنےہتھیارڈال دئیے، شہریارخان نے پاک بھارت سیریز کی امیدیں چھوڑدی۔

    پی سی بی سیریز کی منسوخی کاباقاعدہ اعلان کل کرسکتاہے۔ پی سی بی کاکہناہےکہ وقت کی کمی کےباعث سیریزدسمبرمیں نہیں ہو سکتی، بی سی سی آئی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

    آئی سی سی میں بھارتی بدنیتی کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ آئندہ برس پاک بھارت کیلئے ونڈوکی تلاش کی جائےگی۔ دوہزارسولہ میں بھی سیریز کی کوششیں جاری رہیں گی۔

    پچھلے ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاں کی اورمعاملہ مودی سرکارکے کورٹ میں ڈال دی، لیکن بھارت نے خاموشی نہ توڑی۔ بھارتی میڈیااوربی سی سی آئی گذشتہ کئی روز سے سیریزنہ ہونے کے اشارے دے رہاہے۔

    بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے دوروزقبل بیان دیاکہ سیریز ہوئی بھی تو دسمبرکے آخرتک ختم کرناہوگی۔ کئی ماہ تک انتظارکی سولی پرلٹکنے کے بعدشہریارخان نے آخر کار سیریز کاقصہ تمام کردیا۔

  • سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کی اجازت مل گئی

    سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کی اجازت مل گئی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل کرنے پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کا پروانہ مل گیا، سابق ٹیسٹ ٹیم کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف آئندہ سال کے آغاز میں ایک روزہ ڈومیسٹک سیزن کیلئے دستیاب ہونگے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے سزا مکمل ہونے کے بعد واپڈا کا ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ کرکٹرز نے بڑی تیزی کیساتھ پی سی بی بحالی پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی آپ بیتی پر لیکچرز مکمل کرلئے ہیں۔

    محمد عامر پہلے ہی ڈومیسٹک کیساتھ اب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی جلوگر ہیں۔ عمدہ کارکردگی نے سیلکٹرز اور مینجمنٹ کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    تینوں کرکٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی کو یقینی بنانا اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں ؟

  • حکومت پاکستان نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکی اجازت دے دی

    حکومت پاکستان نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکی اجازت دے دی

    لاہور : پاکستانی حکومت نے بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باضابطہ طور پو منظوری دے دی ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باقاعدہ طور پر اجازت دے دی ہے حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ وصول کر لیا ہے۔ اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے جہاں سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں مل رہا اور کشمکش کی صورتحال برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان سے سیریز کھیلنا ہی نہیں چاہتی۔ راہ فرار تلاش کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

    بھارتی حکومت نے میڈیا کے ذریعے عوام کو بھڑکا کر پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کا بہانہ تیار کرلیا ہے اور آج بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا کہ پاکستان سے سیریز کی اجازت نہیں دی گئی
    ہے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کی خکومتی اجازت معمہ بن گئی

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کی خکومتی اجازت معمہ بن گئی

    لاہور : پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت مل گئی یا نہیں یہ بات اب ایک معمہ بن گئی ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل تاحال نہیں ملا۔ لیکن وزیر اطلاعات نے شائقین کرکٹ کو وزیر اعظم کی اجازت کی نوید سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کیلئے کوشششیں جاری ہیں، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی جانب سے اجازت کیلئے حکومت کو لکھی گئی چٹھی آخر کس کو ملی؟ جس کے جواب کا شہریار خان کو انتظار ہے۔

    اس کے علاوہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نےشائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سیریز گرین سنگل دے دیا ہے۔ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلنے میں کوئی ہرج نہیں۔

    پاکستانی شائقین پریشان ہیں کہ کس کی بات کا یقین کریں ۔ پی سی بی اور حکومتی ذرائع کے متضاد بیانات نے سیریز کی اجازت کو ایک معمہ بنا دیا ہے۔

  • پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    ممبئی: آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کااشارہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکوکوئی درخواست نہیں آئی، پی ایس ایل کیلئے بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے۔

    آئی پی ایل کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہےکہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو اپنے کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بھیجنے کا سوچا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں بات کرتےہوئے بھارتی بورڈ کے نائب صدرراجیوشکلانے پاک بھارت سیریزدسمبرمیں ہونےکااشارہ دے دیا، کہتے ہیں سیریزکیلئےسری لنکااوربنگلادیش کا آپشن تھا۔دونوں بورڈز کےسربراہان سری لنکا میں کھیلنے پررضامند ہوئے۔

    راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ کےنائب صدرنے کہاکہ سیریز کا پورا ریونیوپاکستان کو ہی ملےگا، پاک بھارت میچز پندرہ دسمبر سے کھیلے جائیں گے۔

  • چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاوزیراعظم کو خط

    لاہور: پاک بھارت سیریز کےلئے شہریار خان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، شہریارخان کا کہنا ہے وزیراعظم اچھےکرکٹرہیں،امید ہےمثبت فیصلہ کریں گے۔

    پاک بھارت سیریز پر دونوں بورڈز تو ٹریک پر آگئے لیکن اب گیند دونوں ممالک کی حکومت کے کورٹ میں ہے، پی سی بی نے سیریز کے لئے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ خط میں تمام تفصیلات بتادی ہیں،امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

    شہریارخان نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اچھے کرکٹررہے ہیں وہ خود ان کے ساتھ زمبابوے میں کھیل چکے ہیں امید ہے اچھا فیصلہ کریں گے۔

    سیریز کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھاکہ سیریز کیلئے پی سی بی نے رابطہ کیاہے اور سیریز ہوئی تو میچ پالی کیلے اور کولمبومیں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب بھارتی بورڈ کے ستائیس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سیریز پر ہاں یا نا کا جواب آنے کا امکان ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کی منظوری دی دی ہے۔

    کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کے لئے رابطہ کیا ہے، سیریز حتمی ہوتی ہے تو میچز پالیکیلے اور پریماداسا میں کھیلے جائیں گے۔