Tag: PCB

  • پی سی بی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

    پی سی بی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کا بتانا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کریگی، اور وہ فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل شامل تھے۔

  • محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے محمد حفیظ کی جگہ نئے کوچز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی، محمدحفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان سے محمد حفیظ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش ہوئی ہے، آفر ملنے کے بعد اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق نے فیملی سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

    قومی کرکٹر اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، 2020 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، وہ 60 ون ڈے، 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

  • بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج دوپہر ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر رپورٹ دیں گے۔

    بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    بابر اعظم کے علاوہ آج ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ذکا اشرف کو رپورٹس دیں گے۔

    بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور

    واضح رہے کہ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کپتانی سے متعلق گفتگو کریں گے، بابر اعظم کو وائٹ بال کے نئے کپتان کے بارے میں بتایا جائے گا۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں، تاہم کرکٹ بورڈ تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بابر اعظم سے ملاقات کے بعد کرے گا، بابر سے ملاقات کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔ خیال رے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا ہے۔

  • مشکل ٹیسٹ سیریز میں کس نئے کپتان کو موقع دیا جائے گا؟

    مشکل ٹیسٹ سیریز میں کس نئے کپتان کو موقع دیا جائے گا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے آج اہم بیٹھک بلا لی ہے جس میں نئے کپتان کے انتخاب کے سلسلے میں مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اہم اقدامات مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے کوچ اور کپتان کی ممکنہ تبدیلی پر انھوں نے آج بیٹھک بلا لی ہے۔

    ورلڈ چیمپئن سابق کپتان یونس خان سمیت متعدد کرکٹرز اس بیٹھک میں شریک ہوں گے جس میں اس بات پر بھی مشاورت ہوگی کہ مشکل ٹیسٹ سیریز میں کس نئے کپتان کو موقع دیا جائے۔

    سابق کپتان نے بابر کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی

    بیٹھک میں ٹیکنوکریکٹس کے ساتھ مشاورت اور نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان بھی متوقع ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو کے کسینو پہنچ گئے، تحقیقات کا آغاز

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو کے کسینو پہنچ گئے، تحقیقات کا آغاز

    لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو میں کسینو پہنچ گئے تھے، پی سی بی نے کسینو جانے والے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    کولمبو کے کسینو جانے والے بورڈ میڈیا ہیڈ عمر کالسن اور جی ایم عدنان علی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو 7 روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

    پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قصور وار ثابت ہونے پر آفیشلز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق بورڈ ملازمین جوئے خانہ جیسی جگہوں پر نہیں جا سکتے، ماضی میں قومی ٹیم منیجر ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے خلاف بھی کسینو جانے پر ایکشن ہوا تھا۔

  • برسوں بعد پاکستان آمد، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

    برسوں بعد پاکستان آمد، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کی برسوں بعد پاکستان آمد ہوئی ہے، وفد لاہور پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ایک وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ان کا استقبال کیا، وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویرسنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

    بی سی سی آئی کا وفد مقامی ہوٹل میں ٹھہرے گا اور لاہور میں 2 روز قیام کرے گا، یہ وفد آج رات گورنر ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کرے گا اور ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ایشیا کپ کے میچ بھی دیکھیں گے اور اچھی روایت لے کر بھارت جائیں گے، انھوں نے کہا پاکستانیوں کے لیے پیغام ہے کہ اچھے میچز ہو رہے ہیں اس کا مزہ لیں۔

    صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجربنی نے کہا کہ وہ پاکستان کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہیں، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ راجر بنی اور راجیو شکلا کو دورہ پاکستان پر ویلکم کرتا ہوں، بھارت ہمیں دعوت دے گا تو ہم بھی جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کھیل کی بدولت ہی دو ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔

  • سعودی عرب میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی میدان میں آگیا

    سعودی عرب میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی میدان میں آگیا

    ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، جس میں پی سی بی نے سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ذکا اشرف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

    اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    ملاقات میں سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ذکا اشرف

    اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ذکا اشرف

    لاہور: سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے ان پر جو اعتماد کیا جا رہا ہے، وہ اُس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا جا رہا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    ذکا اشرف نے کہا ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابات ابھی ہونے ہیں، مجھے پہلے بھی ذمہ داریاں ملی تھیں اور میں نے وہ احسن طریقے سے ادا کیں، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا۔

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے متعلق اہم فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن اِن چیف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سینیئر وکیل مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کیا تھا، جس کے بعد ذکا اشرف کے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا امکان مضبوط ہو گیا ہے۔

  • نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار

    نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار

    لاہور: نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی امیدواری سے دست بردار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین شپ سے دست برداری کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتے۔

    ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اس طرح کا عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھی نہیں ہے، ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

    نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر دیا۔