Tag: PCB

  • نجم سیٹھی’ آئی سی سی‘ کی صدارت سے دستبردار

    نجم سیٹھی’ آئی سی سی‘ کی صدارت سے دستبردار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سےسابق کھلاڑیوں کے حق میں دستبردارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اعلان پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکیا ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ سابق کھلاڑیوں میں سے کسی بہترین کھلاڑی کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کھیل کی روح کو برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے یکم جولائی 2015 کو آئی سی سی کی صدارت کا منصب سنبھالنا تھا۔

  • لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا

    لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا

    لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا، سیریز کاتیسرا اور آخری میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    پاک زمبابوے دوسرے ون ڈے کے دوران ٹرانسفارمر پھٹنے سے مہمان ٹیم کے خدشات دور کرلیے گئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور واقعے پر مہمان ٹیم کو بریفنگ دی، جس میں زمبابوے ٹیم کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہائی کراکے اعتماد میں لیا گیا۔

    ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ واقعے کے باوجود زمبابوے ٹیم کا دورہ جاری رہے گا۔ پی سی بی نے تخریب کاری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاکہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمرپھٹنے سے ہوا۔

    مہمان ٹیم کو دی گئی بریفنگ کے بعد ترجمان زمبابوے بورڈ لوومور بانڈانےبتایا کہ پولیس حکام نے سکیورٹی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، ٹیم شیڈول کے مطابق آخری میچ کھیلے گی۔

  • پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    پاک زمبابوے ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔

    ون ڈے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا گیا، پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورا اوراظہرعلی نے کی۔

     اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔

     چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں، مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔

    زمبابوے کے کپتان چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا، فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

  • پاک زمبابوے ون ڈے ،شعیب ملک ان، مختار احمد آؤٹ

    پاک زمبابوے ون ڈے ،شعیب ملک ان، مختار احمد آؤٹ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا حیران کن فیصلہ کیا، ان فارم بیٹسمین مختار احمد کو نظرانداز کرتے ہوئے آؤٹ آف فارم شعیب ملک کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کیا خصوصیات ہونی چاہیں؟  یہ ایک معمہ ہے جو آج تک حل نہیں ہوا، سلیکٹرز کی سلیکشن پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو مختار احمد ون ڈے کیلئے کیوں نظر انداز کیا گیا، مختار احمد نے مسلسل دو نصف سینچریاں داغ کر بھی سلیکٹرز کے دل میں گھر نہ کیا۔

    دوسری جانب سابق کپتان شعیب ملک کچھ نہ کرکے بھی سلیکٹرز کی آنکھ کا تارا ہیں، شعیب ملک نے دو میچ میں صرف چودہ رنزبنائے۔

    مختار احمد کے ایک سو پینتالیس رنز ان کا جرم بن گئے۔

    سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ  ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن جب کوئی کھلاڑی ٹیلنٹ دکھائے تو وہ سلیکٹرز کو وہ ایک آنکھ نہیں  بھاتا۔

  • پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریزبھارت منتقل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    رواں سال دسمبرمیں پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے مقام پرپاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمدگی ظاہر کردی ہے۔

    اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کلکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ موہالی میں کھیلاجائے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بھارت منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سیریز اپنے مقام پرہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان خبروں کی باقاعدہ تردید بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی کا حق سرینڈر کرتے ہوئے سیریزبھارت منتقل کردے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر انٹر نیشنل ٹیموں کو بھی مدعو کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،اور با لآخرچھ سال بعد زمبابوے کر کٹ ٹیم پاکستان آ گئی ہے۔

    سید خور شید احمد شاہ نے کہا کہ یہ سوچ تھی کہ پاکستان میں امن امان بہتر نہیں، ما شا اللہ امن و امان میں بہتری آئی ہے اور کر کٹ ٹیم پاکستان میں آج کھیل رہی ہے۔

    امید ہے کہ دنیا کہ بڑی کر کٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور پی سی بی کو چاہئیے کہ ان کو دعوت دے اور وہ د ن دور نہیں جب انٹر نیشنل کر کٹ ٹیمیں پاکستان کے میدان پر کھیلیں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کسی کو قتل کرے گی، ذوالفقار مرزا نے اپنی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے، انہیں  اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کر نی چاہیئے۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی جو ڈیشل انکوائری کروانی چاہیئے جس کے بعد ایف آئی اے و دیگر اداروں پر بھی بات ہو گی کہ وہ کیوں بے خبر تھے۔

  • پاکستان بمقابلہ زمبابوے: چھ سو ٹکٹس چوری ہوگئیں

    پاکستان بمقابلہ زمبابوے: چھ سو ٹکٹس چوری ہوگئیں

    لاہور: پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی سینکڑوں ٹکٹیں چوری ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز منعقد ہونے والے میچ کے ٹکٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں سے چوری ہوئے ہیں۔

    پی سی بی نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ لبرٹی تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق چوری شدہ ٹکٹیں عمران خان انکلوژر اور فضل محمود انکلوژر کی ہیں جن کی مالیت فی ٹکٹ 1500روپے ہے۔

    پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹکٹس بلیک میں فروخت کررہا تھا۔

    چوری شدہ ٹکٹوں کی مالیت 9 لاکھ روپے ہے جو کہ ناصرف یہ کہ پی سی بی کے لئے ایک بڑا مالی نقصان ہے بلکہ چوری شدہ ٹکٹس دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی میں اسمتعمال ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

  • پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست تیار کرلی

    پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست تیار کرلی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے حتمی فہرست تیار کرلی ہے، جس میں انتیس کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ اے کیٹیگری میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، اظہر علی، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور یونس خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    سعید اجمل اے سے بی کیٹیگری میں پہنچ گئے ہیں۔

    وہاب ریاض، عمر اکمل، احمد شہزاد، عمر گل، محمد عرفان، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر اور راحت علی کو بی کیٹگری دی گئی۔

    احسان عادل، حارث سہیل، سمیع اسلم، بابر اعظم، سہیل خان، اور محمد رضوان کو سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ زمبابوے سیریز کے بعد دیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل کا اختیار ہوگا۔

  • پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا،دونوں ٹیموں نے اس معرکے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی۔

    چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردی،مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایاگیا، جہاں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کی، کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی۔

    پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پر ورک کیا۔

     یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا،اس سے قبل دو سیریز زمبابوے میں کھیلی جاچکی ہیں جسمیں پاکستان فاتح رہا۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    زمبابوے سے سیریز، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آج آخری راؤنڈ ہے ابتدائی فہرست تیارکرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئےقومی اسکواڈ کااعلان آج کیا جائے گا۔

     تین ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ٹیم کا چند روز بعد ہوگا،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور اظہر علی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

     ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے آفریدی سے فون پر بات چیت کر لی گئی تھی، بنگلادیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد نوجوان کرکٹرز سمیع اسلم، سعد نسیم اور فواد عالم کو ڈارپ کیے جانے کا امکان ہے۔

     ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمحمد سمیع، شعیب ملک اور عمراکمل کی واپسی متوقع ہے۔

    انجری مسائل کا شکار صہیب مقصود اور محمد عرفان زمبابوے کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں چھ سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ بائیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔