Tag: PCB

  • اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    ڈھاکہ: پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولر وھاب ریاض کے بغیر پریکٹس کی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں پلان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میر پور اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، فاسٹ بولر وھاب ریاض نے آرام کیا اور ٹیم مینجمینٹ کے مطابق وھاب کل پریکٹس کریں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی آف اسپنر سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جائیگا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکو نہ کھلانا پلان کے مطابق ہے اور اس پر انہیں کوئی غم نہیں ہے، وہ کوچ اور کپتان کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔

    سعید اجمل نے کہا کہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی انکے لئے ٹارچر تھا لیکن انہیں کلیئر ہونے کے بعد بھی معلوم تھا کہ ابھی انکی مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔

     سعید اجمل کے مطابق چونکہ وہ سائیڈ آن ایکشن سے بولنگ کر رھے ہیں اسلئے ابھی انہیں بھرپور فارم میں آنے میں وقت لگے گا۔

  • زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم5مئی کو لاہور آئے گی

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم5مئی کو لاہور آئے گی

    لاہور : زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ مئی کو لاہور پہنچے گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا۔ پی سی بی نے اکیڈمی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔

    پی سی بی اور حکومت پنجاب کے آفیشلز سیکیورٹی ٹیم کو چھ مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی بریفنگ دیں گے۔ سیکیورٹی ٹیم بریفنگ لینے کے بعد اپنی رپورٹ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گی۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا ٹیسٹ: شاہینوں کاکم بیک،1وکٹ پر227 رنزبنالیے

    کھلنا: بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہینوں کا شاندار کم بیک، پروفیسر کی سنچری اور اظہرعلی کی ففٹی نے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی۔

    کھلنا ٹیسٹ کا دوسرا پاکستان ٹیم کے نام ، کیا گیند باز اور کیا ہی بلے باز سب نےکمال کردکھایا، شاہینوں کی اٹیکنگ کرکٹ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا، دوسرے روز پاکستانی بولرز نےمیزبان بیٹنگ لائن کے بڑھتے قدم روک دیئے۔

    بنگلا دیش نے نامکمل اننگزدوسو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیانوے رنز کے اضافے کےبعد پوری ٹیم تین سو بتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، بولرز کی فارم دیکھ کر بلے باز بھی فارم میں آگئے، اوپنر نے پچاس رنز کا آغازدیا، سمیع اسلم ڈیبیو میچ میں بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پروفیسر اور اظہرعلی نے بنگالی بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے،دونوں کے سامنے بنگال کا ایک بھی جادو نہ چل سکا، حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کا آٹھواں سینکڑاں جڑ دیا،اظہرعلی نے بھی چھکا داغ کر کیرئیر کی انیسویں ففٹی بنائی، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر دوسو ستائیس رنزبنالئےتھے، قومی ٹیم کو برتری ختم کرنے کیلئے ایک سو سات رنز کی ضرورت ہے۔

  • کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز کی سست بیٹنگ،کھیل کے اختتام پربنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنالئے۔

    شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

    فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

    محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

    مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

    پی سی بی کوششیں رنگ لے آئے، چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ممکن ہوگئی، زمبابوے کی ٹیم سونے میدان آباد کرنے پاکستان آنے کو تیار ہوگئی۔

     زمبابوے نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، مہمان ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی، بائیس اور چوبیس مئی کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائے گے، ون ڈے سیریز چھبیس، اٹھائیس اور اکتیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کی بھرپور کوششیوں کے باوجود زمبابوے کرکٹ ٹیم کراچی میں کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے، دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوگئی تھی۔

  • شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔

    یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔

    صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔

     انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

  • بنگلہ دیش سے بد ترین شکست سسٹم کی خرابی ہے، شہریارخان

    بنگلہ دیش سے بد ترین شکست سسٹم کی خرابی ہے، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  شہریار خان نے  کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے صرف ہارے نہیں بلکہ بری طرح ہارے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش سے بدترین شکست کا ذمہ دار سسٹم کو ٹھہرا دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش سے صرف ہارے نہیں بری طرح ہارے، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے تاریخ کی بدترین شکست ہوئی ،چیئرمین پی سی بی نےکوچنگ، آرگنائزیشن اور فٹنس سمیت سسٹم کو قصور وار ٹھہرادیا۔

    انہوں نے کہا کہ سنیئرز کھلاڑیوں کا دور ختم ہوگیا ہے، نئے خون کو ٹیم میں شامل کرنا ہوگا۔ شہریار خان نےکہا کہ تجربہ کارکھلاڑیوں کو زنگ لگ گیاہے، ٹیم کی بہتری کیلئے سلیکٹرکو سخت فیصلےکرناہونگے۔

    بنگلہ دیش میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔ دوسری ٹیموں کی طرح پاکستان ٹیم میں نئے لڑکوں کوموقع نہیں دیاجاتا،انجرڈ کھلاڑی کا متبادل بھی پرانا کھلاڑی ہوتا ہے، اس ٹرینڈ کو بدلناہوگا۔

    شہریار خان نے کہا کہ ہماری شکست کی وجہ بھی یہی خرابیاں ہیں ان پر جلد از جلد قابوپانا ہوگا۔

  • شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹور کے اختتام پر تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے کرکٹ شائقین کی طرح ٹیم کی کارکردگی پر مجھے بھی مایوسی ہوئی تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ نئی اور نوجوان ٹیم کو سنبھلنے میں وقت لگے گا، سیریز میں بعض کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بہتر کھیل پیش کرنے والوں میں اظہر علی، سعد نسیم محمد رضوان اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

     چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور انہیں اعصابی طور پر مضبوط بنانےکی ضرورت ہے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہماری پوزیشن بہتر ہے ون ڈے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرکٹ میچ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے چئیرمین کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر اراکین اسمبلی بھی چیخ اٹھے۔ شاہین بنگلہ دیش میں بھی ناکام ہوگئے۔

    شائقین کرکٹ کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ اراکین اسمبلی نے ٹیم کی کارکردگی کا سارا غصہ صوبائی رابطے کے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر نکال دیا۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی اسمبلی میں تیز باؤنسرز کراڈلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔ پی سی بی ایک سلطنت ہے۔

    جسےکوئی چھوڑنا نہیں چاہتا۔ خورشید شاہ نے چئیرمین بورڈ کو ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر نے وزیر کھیل کو بے کار کہہ ڈالا۔

    وزیر صاحب نے سب کی سنی۔ پھر اپنی سنائی اور سارا ملبہ انفراسٹرکچر پر ڈال کر جان چھڑائی۔ اسمبلی میں اس باز گشت پر کوئی سنوائی ہو گی یا نہیں یا پھر بات آئی گئی ہو جایئگی۔

  • آئی سی سی نے کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا

    آئی سی سی نے کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا

    دبئی : آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو طلب کرلیا، سلمان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اجازت ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے شکار پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا۔ محمد عامر کے بعد اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی بھی مشکلات آسان ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کی خصوصی دلچسپی پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو طلب کرلیا ہے۔

    ٹیسٹ اوپنر جلد دبئی میں اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔