Tag: PCB

  • نجم سیٹھی کو وزیر اعظم کی جانب سے کیا ہدایات ملیں؟

    نجم سیٹھی کو وزیر اعظم کی جانب سے کیا ہدایات ملیں؟

    اسلام آباد: چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ملاقات بڑے خوش گوار ماحول میں ہوئی، اور انھوں نے وزیر اعظم کو 2014 کے کرکٹ آئین کی بحالی پر مفصل بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملنے والی ہدایات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انھیں مزید ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ہر شعبے میں بہترین ثابت ہو، اس لیے انھوں نے کھلاڑیوں کو مزید سہولیات دینے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

    نجم سیٹھی کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹ انفرا اسٹرکچر پر کام کیا جائے، کھلاڑیوں کو ملازمت کے مواقع فرام کیے جائیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے۔

    وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کر دیا

    انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پی سی بی تمام ڈیپارٹمنٹس کی سہولت کاری کرے، اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو بھرتی کر کے کھیلنے کے مواقع دے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان کو انٹرنیشنل ٹیموں سے متعلق بھی بریفنگ دی، اور انھیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔

  • آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، غیر ملکی مہمان دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سمیت بورڈ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس آج صبح لاہور ایئر پورٹ پہنچے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں، البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، گریگ بارکلے 15 سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔

    آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو اعلیٰ ترین افسران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ پر پاکستان کو جیت حاصل ہو گئی، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ پر پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے، پاکستان ایشیا کپ کے 4 یا 6 میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، جس کا تعین اگلے ہفتے میٹنگ میں کیا جائے گا، پاکستان باقی میچز یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ پر آخر کار اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی

    دوسری طرف بی سی سی آئی سیکریٹری، اے سی سی صدر جے شاہ نے بھی ایشیا کپ کے معاملے پر پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، باقی تمام میچز نیوٹرل ویونیو پر ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے یو اے ای یا سری لنکا نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے جب کہ نیوٹرل وینیو سے متعلق اعلان 27 مئی کو اے سی سی اجلاس کے بعد ہوگا۔

  • پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل

    پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے، ہم ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوٹرل وینیو کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

    نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی

    نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل بھی دے چکے ہیں۔

  • ’کہہ سکتے تھے بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے‘: نجم سیٹھی

    ’کہہ سکتے تھے بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے‘: نجم سیٹھی

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، بھارت کو کرکٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن صورت حال کا منطقی حل پیش کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مثبت تجویز پیش کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم آسانی سے کہہ سکتے تھے کہ بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے، لیکن انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، جب تک پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کا دورہ نہیں کر سکتے، ہائبرڈ ماڈل بہتر حل ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا ’’مجھے صرف ایشیا کپ کی نہیں، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے، ایشین کرکٹ کونسل میں تجویز پیش کی تو لوگوں نے اس کو بہتر سمجھا۔‘‘

    ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق نجم سیٹھی کا دوٹوک اعلان

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ ہے، ہماری حکومت بھی جانے سے منع کر سکتی ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کر کے وینیو تبدیل کرنے کو کہہ سکتا ہے، مگر یوں انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے۔

  • ایشیا کپ کے خلاف بھارتی سازش پر پی سی بی کا پلان بی کیا ہے؟

    ایشیا کپ کے خلاف بھارتی سازش پر پی سی بی کا پلان بی کیا ہے؟

    اسلام آباد: بھارت کی ایشیا کپ کے خلاف سازش سے نمٹنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلان بی تیار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور ایونٹ پاکستان ہی میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم بھارت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ ایشا کپ پاکستان میں منعقد نہ ہو۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ایشیا کپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ کسی اور ملک میں ایشیا کپ انعقاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

     

    بھارت نے اگر 5 ملکی ٹورنامنٹ کرایا تو پاکستان نے بھی ٹرائی سیریز کرانے کا پلان بنا لیا ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو میچز فراہم کرنے کے لیے پی سی بی نے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

    پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے، پی سی بی نے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطے بھی شروع کر دیے۔

  • پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے گئے

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے صفائی کے واجبات مانگ لئے، پی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کی مد میں ادائیگی کرنی ہے۔

    ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہداہت پر صفائی سروسز کے بقایاجات کی وصولی کیلئے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا گیا

    خط کی کاپی اور واجبات کی تفصیل اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ کافی عرصے سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کے واجبات ادا نہیں کیے۔

    ذرائع کے مطابق 2017میں ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز کی ادائیگی2022،  میں پاک انگلینڈ، پاک آسٹریلیا، پی ایس ایل7کے واجبات بھی واجب الادا ہیں۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل 8کیلئے بھی تمام تر صفائی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کے4کروڑ83لاکھ واجب الادا ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال پی یس ایل 8کیلئے50 لاکھ روپے کے بل بھجوائے گئے ہیں پی ایس ایل7کے1کروڑ10لاکھ کے بقایاجات بھی ابھی تک ادا نہیں کیے۔

    علاوہ ازیں پاک انگلینڈ کرکٹ میچ کے واجبات اور پاک آسٹریلیا سیریز میں33 لاکھ35 ہزار پی سی بی کی طرف واجب الادا ہیں، 2017میں میچز کے عوض دو کروڑ35لاکھ کے بقایا جات بھی ادا نہیں کیے گئے۔

  • کیا وقار یونس بولنگ کوچ بن رہے ہیں! سابق کوچ نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے بولنگ کوچ بننے کی قیاس آرائیوں پر وضاحت کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کوچ وقار یونس نے لکھا کہ میرے کردار کو لے کر میرے ارد گرد بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور میرا یہ عہدہ لینے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وقار یونس کو قومی ٹیم کے بولنگ کے عہدے کے لیے زیر آنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

  • پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا گراس روٹ کرکٹ کے لیے بڑا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی نے گراس روٹ کرکٹ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے آئین 2019 کے تحت ہونے والی کلب رجسٹریشن اور کلب اسکروٹنی ختم کر دی، جس سے ملک بھر میں 2014 آئین کے تحت رجسٹرڈ کلبز کا اسٹیٹس بحال ہو گیا۔

    اس فیصلے کی وجہ سے اب 106 ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز، 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بھی بحال ہو جائیں گی، اس لیے ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

    یاد رہے کہ احسان مانی کے دور میں ملک کی تمام کلبز، ڈسٹرکٹس اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو غیر فعال کر دیا گیا تھا، جب کہ سابقہ 4 سالہ دور میں کلب رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا، اور کسی ایک سٹی ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں نہ آ سکا تھا۔

  • وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی، وزیر اعظم کو 2 مذکورہ عہدے کے لیے 2 نام موصول ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر تک جاری کر دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے، وزیر اعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کردیا جائے گا، 2019 میں وزیر اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

    تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بھی بنائی جائے گی، عبوری سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی، کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔