Tag: PCB

  • تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے ہیں، سابق کوچ محسن خان

    تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے ہیں، سابق کوچ محسن خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے آئی لینڈرکیخلاف وائٹ واش شکست کا ذمہ دار کوچز کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ تمام کوچز سری لنکا تفریح کرنے گئے تھے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر آیا، سری لنکا سے سیریز میں ناکامی کا ذمہ دار کوچز کو قرار دیتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ اتنے بڑے کوچز اسٹاف کے باوجود نتائج زیرو رہے، مشتاق احمد سمیت تمام کوچز سری لنکا تفریخ کرنے گئے ہیں، مین آف دی سیریز رنگانا ہیراتھ کے بارے میں سابق کوچ نے کہا کہ جس طرح سے ہیراتھ کو وکٹیں دی گئی اس پر شین وارن اور مرلی دھرن بھی پریشان ہونگے، گیم پلان نہ ہونے سبب سعید اجمل اور عبدالرحمان سیریز میں پرفارم نہ کرسکے، سرفراز احمد سے بلے بازوں کو کچھ سیکھنا چاہے، سرفراز اس سیریز میں پاکستان کا ہیرو ہے۔

  • شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    لاہور: شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، شہریان خان اس سے قبل دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔

    چئیرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین اور پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس سائر کی سربراہی میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہوا، اجلاس میں بورڈ کے نو ممبران نے شرکت کی، چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے شہریار خان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے بعد شہریار خان کو بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کردیاگیا، شہر یار خان اس سے قبل بھی دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چئیرمین پی سی بی رہے چکے ہیں، اسی سالہ شہریار خان دوسری مرتبہ چئیرمین منتخب ہونے والے پہلے شخص ہیں۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، شاندار ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک بار دنیا کا بہترین بیٹسمین بنادیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ ڈبل سنچورین کمار سنگاکارا نے اے بی ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے ایک بار ٹاپ پوزیشن پر قابضہ جمالیا ہے۔ کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنانے والے یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ مصباح الحق آٹھویں اور یونس خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے اسپنر ہیراتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہے۔ ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بولر سعید اجمل ہے۔ جس کا نمبر آٹھواں ہیں۔

  • پی سی بی کےنئے چیرمین کا انتخاب 18اگست کو ہوگا، پی سی بی

    پی سی بی کےنئے چیرمین کا انتخاب 18اگست کو ہوگا، پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے الیکشن اٹھارہ اگست کو ہونگے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین جسٹس ریٹائر سائر علی کی زیرنگرانی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے الیکشن اٹھارہ اگست کو ہونگے، قائم مقام چیئرمین سائر علی ہی پی سی بی انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر ہونگے، پی سی بی ترجمان کے مطابق انتخابات پی سی بی کے نئے آئین کے مطابق ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی انتخابات کے لئے پیٹرن نوازشریف نے نجم سیٹھی اور شہریار خان کو پہلے ہی نامزد کرچکے ہیں، لیکن نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لینے کے انکار کے بعد شہریار خان پی سی بی چیئرمین کی سیٹ کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔

  • پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    پی سی بی کے آئین پرغلط بیانی، درخواست گزارسے جواب طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے پی سی بی کے آئین  سے متعلق درخواست میں غلط بیانی پر درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، سنگل رکنی بینچ نے عدالت سے غلط بیانی پر درخواست گزار ندیم شعیب سڈل اور اُن کے وکیل کو انیس اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

    دو صفات پر مشتمل حکم جسٹس اطہر من اللہ نےجاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار اپنی صٖفائی پیش کرتے ہوئے حلفیہ بیان جمع کرائیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت کے مطمئن نہ ہونے پر درخواست گزار کو جیل اور وکیل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

  • پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    پی سی بی کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورٖڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں ۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی کے چیئرمین کے نئے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  سماعت کے دوران درخواست گزار نے نے موقف اختیار کیا ہے کہ دس جولائی دوہزار چودہ کو منظور کیے گئے نئے آئین پر تحفظات ہیں،  شعیب سڈل کے وکیل فیاض چیمہ نے کہا کہ پی سی بی کے سولہ ریجن کو نئے چیئرمین کے تقرری کے لیے ووٹ کاسٹ کا حق دیا جائے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو مس کنڈڈ تو نہیں کیا جارہا، کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • پی سی بی کے الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیںگے،جسٹس ریٹائر سائرعلی

    پی سی بی کے الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیںگے،جسٹس ریٹائر سائرعلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چئیرمین جسٹس ریٹائر سائر علی کا کہنا ہے کہ وہ اختیارات سے تجاوز نہیں کریں گے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ پی سی بی کے الیکشن ہفتوں میں نہیں دنوں میں کرائے جائیں۔ جسٹس ریٹائر سائر علی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے قائم مقام چئیرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

    اس موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چئیرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ کا نیا آئین دس جولائی کو منظور ہوا۔ آئین کے تحت گورننگ بورڈ کے دس ممبران ہیں۔اور گورننگ بورڈ کا ممبر ہی چئیرمین کا الیکشن لڑسکتا ہے۔ قائم مقام چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئین چار ہفتے میں الیکشن کرانے کی اجازت دیتا ہے۔

    ان کی ذاتی کوشش ہے الیکشن ہفتوں میں نہیں دنوں میں کرائے جائیں۔ جسٹس سائر نے کہا کہ وہ قائم مقام چئیرمین کی مدت مختصر رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی مدت کے دوران اختیارات سے تجاوز ہرگز نہیں کریں گے۔

  • جسٹس(ر)محمدسائرعلی پی سی بی کے قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر

    جسٹس(ر)محمدسائرعلی پی سی بی کے قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر

    لاہور: حکومت نے جسٹس(ر)محمدسائرعلی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقرر کردیا، قائم مقام چیئرمین آئندہ تیس دنوں میں بورڈ کے الیکشن کرائیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق سپریم کورٹ جج جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کردیا ہے، جسٹس سائر علی آئندہ تیس دنوں میں چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے، گورننگ بورڈ میں دو سابق چیرمین نجم سیٹھی اور شہریار خان کو نامزد کیا گیا ہے، نجم سیٹھی پی سی بی کے چیرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے بعد شہریار خان چیئرمین پی سی بی بن جائیں گے۔

    پہلی بار ایسا ہو گا کہ کوئی دوسری بار پی سی بی چئیرمین کا منتخب ہو، شہریار خان اس سے قبل دسمبر دو ہزار تین سے اکتوبر دو ہزار چھ تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لگتا ہے چودہ ماہ کا تعطل ختم ہو گا اور نجم سیٹھی کے ارادے اور منصوبے کامیاب ہو گئے۔

  • اکتوبر میں آئی سی سی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر

    اکتوبر میں آئی سی سی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی رواں سال اکتوبر میں سزا میں کمی کی اپیل پر نظر ثانی کرے گی۔

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکے گے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے امید ظاہر کی ہے اکتوبر میں آئی سی سی ان کی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر پر پانچ سال کرکٹ کے بند دروازے اگلے برس ستمبر میں تو کھول ہی جائے گے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے باعث آئی سی سی نے محمد عامر کی سزا میں کمی کیلئے قوانین کا ازسر نو جائزہ بھی لے رہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اکتوبر میں محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھول دئیے جائے، محمد عامر پر دو ہزار دس اسپاٹ فکسنک میں ملوث ہونے کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی عائد کی گئ تھی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین تشکیل دےدیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین تشکیل دےدیا گیا

     :لاہور :پی سی بی کانیا آئین تشکیل دےدیاگیا۔ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہوں گے،چیئرمین کی تقرری کا اختیار پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے پاس ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔۔ نئے آئین کے مطابق وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈکے پیٹرن ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز کا انتخاب تین سال کے لئے ہوگا۔

    پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کریں گے۔ نئے آئین کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی عدم موجودگی پر بورڈ آف گورنرز قائم مقام چیئرمین منتخب کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے پاس چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات بھی موجود ہوں گے۔۔

    نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کے پاس چیئرمین پی سی بی کے خلاف عدم اعتماد کا حق ہوگا۔ چئیرمین کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ ہوگا۔ آئین میں واضح ہے کہ بورڈ آف گورنرز کا ممبر ہی چیئرمین پی سی بی تعینات ہوگا۔کوئی بھی شخص دوبارہ بھی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوسکتا ہے۔ سلیکشن کمیٹیوں اور کپتان کی تقرری کا اختتار بھی چئیرمین کے پاس ہوگا۔