Tag: PCB

  • پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے حکومت کا بڑا قدم

    پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے حکومت کا بڑا قدم

    اسلام آباد: ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے پر حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کا آئین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا، پی سی بی کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کے لیے وزارت تمام اقدامات کرے گی۔

    کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدل کیے بغیر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے موجودہ آٸین میں ترامیم کرنے سے بہتر ہے کہ پرانا آٸین بحال کیا جائے۔

    عمران خان کے دور میں کرکٹ بورڈ کا نیا آٸین منظور کیا گیا تھا، پی سی بی نے نٸے آٸین کے تحت ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پرانے آئین کی بحالی کے فیصلے سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں اصل اسٹیک ہولڈرز شامل ہو جاٸیں گے، پرانے آئین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کار بھی وسیع ہوگا۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

  • انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    اسلام آباد: انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا، عروب شاہ پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر کر دی گئیں۔

    دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر، عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرت العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔

    شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النساء اور زامینہ طاہر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جب کہ اقصہ یوسف، دینا رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا ’’ٹیم میں منتخب ہونے والی پندرہ کھلاڑیوں کو میں مبارک باد دیتی ہوں، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کریں گی۔‘‘

    پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

  • حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا

    حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا

    پشاور: حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختون خوا حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا۔

    سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے بعد کھیلوں پر توجہ دی ہے، اور صوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔

    سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے، اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، اب حیات آباد گراؤنڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا جا رہا ہے، اسٹیڈیم کے انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے۔

  • اظہر علی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    اظہر علی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی کو میڈیکل پینل نے فٹ قرار دے دیا۔

    پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران سیدھے ہاتھ کی انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے بلے باز اظہر علی کو میڈیکل پینل نے فٹ قرار دے دیا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہرعلی راولپنڈی ٹیسٹ کے آج آخری روز بیٹنگ کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب تجربہ کار بلے باز ہدف کے تعاقب میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

    عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے پر اظہرعلی بیٹنگ کے لیے آئے تو فاسٹ بولر رابنسن کی دوسری گیند پر تیز باؤنسر کھیلتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ پر جا لگی، فزیو کے ابتدائی معائنے کے بعد اظہرعلی کو میدان سے باہر جانے کا مشورہ دیا گیا اور یوں اظہرعلی ریٹائر ہرٹ ہوئے۔

    اظہرعلی کی انجری پر اہم اپ ڈیٹ

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، کھیل کے آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 8 وکٹ درکا ہوں گی جب کہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل جاری کر دیا

    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے  بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا، جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یک طرفہ ہے۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے بغیر اس طرح بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ایونٹ منتقلی کا بیان آئی سی سی، اے سی سی کو تقسیم کرنےکے مترادف ہے۔

    جے شاہ کے بیان پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اے سی سی صدر جے شاہ کے اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ جے شاہ کی صدارت میں اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپردکی گئی تھی، تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے اے سی سی سے حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے۔

  • جے شاہ کا بیان: پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے اہم مطالبہ کر دیا

    جے شاہ کا بیان: پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے اہم مطالبہ کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے ٹیم کو پاکستان نہ بھینجے کے فیصلے پر اے سی سی کو خط لکھ دیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے خط میں ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر شدید  تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شا کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس ہنگامی اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی اور آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

  • قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وائرل انفیکشن کے شکار ہو گئے

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وائرل انفیکشن کے شکار ہو گئے

    کراچی: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو اسپتال لے جایا گیا، انھیں وائرل انفیکشن ہوا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کا علاج جاری ہے، اور اب وہ قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

    پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

    شاہین اور فخر کب ٹیم کو جوائن کریں گے؟

    واضح رہے کہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے ٹکرائیں گی۔

    قومی ٹیم میں عثمان قادر اور حسنین کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی کا امکان تھا لیکن اب اچانک وائرل انفیکشن کے باعث ان کی دستیابی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

    پاک انگلینڈ 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو، دو سے برابر ہے۔

  • ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    لاہور: شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    6 ملکی ایشیا کپ ہفتے سے یو اے ای میں شروع ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں، ان کی جگہ ٹیم میں آنے والے نوجوان بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو جلد جوائن کریں گے۔

    دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہو کر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔

    سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

  • نیدرلینڈز روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کے اہم میچز

    نیدرلینڈز روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کے اہم میچز

    لاہور: نیدرلینڈز روانگی سے قبل قومی اسکواڈ پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف 2 پریکٹس میچز کھیلے گا۔

    پچاس اوورز پر مشتمل یہ میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے، جب کہ قومی اسکواڈ کا 7 روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں منعقد ہوگا۔

    ان میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جب کہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔

    اعلان کردہ 12 کھلاڑی:

    سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد، فیصل اکرم۔

    یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گے، تاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، دونوں اسکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان شاہینز میں شامل بیک اپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔

    فاسٹ باؤلر حارث رؤف 7 اگست جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے پریکٹس میچ کے بعد لاہور میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا۔

    شیڈول:

    6 اگست بروز ہفتہ، سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک قومی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ سیشن ہوگا، جب کہ اسکواڈ سے قبل قومی اسکواڈ کا ایک رکن میڈیا ٹاک کرے گا۔

    7 اگست بروز اتوار، صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ ہوگا۔ 8 اگست بروز پیر، صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوگا۔

    دورۂ نیدرلینڈز، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    9 اگست بروز منگل آرام کا دن ہوگا، 10 اگست بروز بدھ، صبح 9 سے شام 6 بجے تک قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز دوسرا پریکٹس میچ ہوگا۔ جب کہ 11 اگست بروز جمعرات، صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشن منعقد ہوگا۔ دوپہرساڑے بارہ بجے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس کریں گے۔

  • دورۂ نیدرلینڈز، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    دورۂ نیدرلینڈز، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، دونوں طرح کی کرکٹ کے لیے قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔

    نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جب کہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔

    حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، اور نسیم شاہ قومی اسکواڈز میں شامل کیے گئے ہیں، ون ڈے میچز کے لیے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کریں گے، جب کہ نائب کپتان بھی شاداب خان ہی ہوں گے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔