Tag: PCB

  • پاکستان کپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول جاری

    پاکستان کپ کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول جاری

    لاہور: پاکستان کپ کا آغاز کب ہوگا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے آخری ٹورنامنٹ پاکستان کپ 2 مارچ سے شروع ہوگا اور 31 مارچ تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ فیصل آباد، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    ڈبل لیگ کی بنیاد پر منعقدہ ایونٹ میں کُل 33 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ٹورنامنٹ کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دس گروپ میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، سیمی فائنلز اور فائنل کی براہ راست کوریج سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے مابین اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بھی اسی روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں ہاؤس آف ناردرن میں مدمقابل آئیں گی۔

    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنزراپ کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین باؤلر اور بہترین وکٹ کیپر کو دس دس لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے ، پلیئر آف دی فائنل کو 35ہزار روپے جبکہ پلیئرز آف دی میچ کی مد میں ٹورنامنٹ میں کُل آٹھ لاکھ روپے کی رقم تقسیم جائے گی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن سیون کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سلمان نصیر نے کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اداروں نے میچز کے کامیاب انعقاد کےلیے محفوظ ماحول دیا۔

    سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ تمام تماشائیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔

    ڈائریکٹر پی ایس ایل نے کہا امید ہے بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملے کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے پی ایس ایل سیون کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے ، دوسرے مرحلے کا آغاز دس فروری سے لاہور میں ہوگا، اسلام آباد،ملتان اورپشاور نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیں آج روانہ ہوں گی۔

  • پی ایس ایل سیون: 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت؟

    پی ایس ایل سیون: 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے رابطہ کر کے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لیے درخواست کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لیے خصوصی دل چسپی لے رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی پُر امید ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچوں کے لیے بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل جائے گی، پی سی بی کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو اجازت مل جائے۔

    اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او سی اور حکومتی اداروں سے بات چیت کی جا رہی ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ بچوں کو اجازت نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیمز میں میچ دیکھنے لیے فیملیز کم آ رہی ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت ملنے سے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    ننھے بچے کا شکوہ، رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں 25 فی صد کرکٹ شائقین کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل میچز میدان میں جا کر نہ دیکھنے پر بچے افسردہ ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک 11 سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

  • ثقلین مشتاق مستعفی، پی سی بی چیئرمین کو استعفیٰ بھجوا دیا

    ثقلین مشتاق مستعفی، پی سی بی چیئرمین کو استعفیٰ بھجوا دیا

    لاہور: ثقلین مشتاق نے پی سی بی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا، لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے۔

    ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، انھوں نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن بورڈ نے منظور نہیں کیا تھا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    کراچی: پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ ک رونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا، وزیراعظم

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کررونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

    ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر "دراز آفیشل” پاکستان سپرلیگ 7 کا لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بنا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ایم ڈی دراز احسن سایانے دستخط کیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگی۔

  • پی سی بی نے انڈر 13، انڈر 16 ٹورنامنٹس اچانک معطل کر دیے، وجہ سامنے آ گئی

    پی سی بی نے انڈر 13، انڈر 16 ٹورنامنٹس اچانک معطل کر دیے، وجہ سامنے آ گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور ملتان میں جاری نیشنل انڈر 13 اور نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پیر کو انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کر دیے ہیں، معطلی کی وجہ کراچی اور ملتان میں جاری ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت ہے۔

    انڈر 13 اور انڈر 16 کے یہ ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا اہم جزو ہیں، لہٰذا ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کو بچانے کے لیے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

    لہٰذا پی سی بی نے دونوں ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بنیاد پر نئی ٹیموں کی تشکیل کے بعد یہ ٹورنامنٹس آئندہ ہفتے سے پھر سے شروع ہوں گے۔

    انڈر 16 ٹورنامنٹ میں ہر ایسوسی ایشن کی دو ٹیموں کے 300 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، وہاں بون ایج ٹیسٹنگ کا عمل منگل سے بدھ تک جاری رہے گا، اسی طرح کراچی میں انڈر 13 کے 150 کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ منگل کو مکمل کر لی جائے گی۔

    ان بون ایج ٹیسٹ میں زائدالعمر قرار پانے والے کھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم ان کھلاڑیوں کو اپیل کے لیے 2 روز تک کا وقت دیا جائے گا، جہاں انھیں دوبارہ بون ایج ٹیسٹنگ یا درست برتھ سرٹیفیکیٹ اور متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کی آپشن دی جائے گی۔

    جب تک ٹورنامنٹس کا دوبارہ آغاز نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام ٹیمیں کراچی اور ملتان میں ہی ٹھہریں گی جہاں انھیں پی سی بی کے مقررہ کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد سے تصدیق ہوئی ہے کہ کچھ زائد العمر کھلاڑی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں، لہٰذا ان ایونٹس کو معطل کرنا اور بون ایج ٹیسٹنگ کے نئے راؤنڈ کا آغاز کرنا ہی درست ہوگا۔

    ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی زائدالعمر کھلاڑیوں کو نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھانے اور مستحق کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا ہے کہ غلط عمر کے ساتھ ایج گروپ کرکٹ کھیلنا ایک مجرمانہ فعل ہے جو ہمارے نظام کو متاثر کر سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کے تحفظ کے لیے اس کی درستگی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اب بون ایج ٹیسٹنگ کا تیسرا راؤنڈ کرے گا، اور اس راؤنڈ میں جس کھلاڑی کا بھی جرم ثابت ہوگا اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا جائے گا جب کہ پی سی بی کے زیر اہتمام آئندہ ایونٹس میں اس کھلاڑی کی شرکت سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ندیم خان کے مطابق پی سی بی موجودہ نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس کے پروٹوکولز مزید سخت کر کے اسے مربوط بنانے کی کوشش کرے گا، جہاں صرف درست عمر والے کھلاڑیوں کو ہی ایونٹس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آروائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آروائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آروائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا، جس کے بعد شائقین پی ایس ایل سیزن سیون پی ٹی وی اور اے اسپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا، دونوں فریقین نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔

    معاہدہ کے تحت شائقین پی ایس ایل سیزن7 پی ٹی وی اوراے اسپورٹس پربراہ راست دیکھ سکیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم نے براڈ کاسٹ رائٹس کیلئے سب سےزیادہ4ارب35کروڑروپے سے زائدبولی لگائی ، کنسورشیم نے گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں50 فیصد سے زائد بولی لگائی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تاریخی معاہدے پر پی ٹی وی ، اے آروائی اور پی سی بی کو مبارکباد دیتے یوئے کہا پی ایس ایل ہماری قومی شناخت بن چکی ہے اور پی ایس ایل شائقین کرکٹ کو تیزی سے اپنی طرف راغب کررہاہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ شائقین بھی ایس ایل کیلئےاپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کرتے ہیں، پی ایس ایل نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی شائقین میں بھی مقبول ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لیگ سے محظوظ ہوتےہیں، ٹی وی رائٹس کیلئےبے مثال قیمت ملنا مثالی لمحہ ہے اور معاہدے سے واضح ہے پی ایس ایل کتنا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

    خیال رہے پی ایس ایل سیزن 7نیشنل اسٹیڈیم کراچی سےکا 27 جنوری کوشروع ہوگا جبکہ فائنل 27فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

  • کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں: رمیز راجہ

    کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں: رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر جلد ہی 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے، کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں، یہ تاثر ٹھیک نہیں، کوشش ہے کہ ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کر سکیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جتنا بھرپور سیزن آنے والا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں آیا، نتائج اچھے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ مزید اچھے نتائج ملیں گے، اسکولنگ کے ساتھ مل کر جلد ہی 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے، ہم نشاندہی کردیں گے کہ یہ ہمارا مستقبل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ بھی چل رہا ہے، تمام چیزیں 15 دن میں سامنے آجائیں گی، اسکول کرکٹ 2 دن ہفتے اتوار کو پورے پاکستان میں ہو رہی ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے مٹی بھی منگوا رہے ہیں اور پچز بھی منگوا رہے ہیں، کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ کراچی میں تماشائیوں کی طرف سے ردعمل مایوس کن رہا، پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہے، کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاور ہٹنگ کے لیے کوچ کی خدمات لینا چاہتے ہیں، ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیئے۔

  • ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت شکست سے دوچار ہو چکا، کپ بھی اختتام کو پہنچ چکا، تاہم وعدے کے مطابق تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سرمایہ کار کی جانب سے بلینک چیک (دستخط شدہ خالی چیک) نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا، انھوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق انویسٹر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    رمیز راجہ نے بتایا کہ جس انویسٹر نے خالی چیک دینا ہے، دراصل ان کے ساتھ دیگر معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے، جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی زیادہ بہتر خدمت کس طرح ہو سکتی ہے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انھیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔

    پاک بھارت میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

  • کرکٹ کی بہتری کے لیے کراچی میں رمیز راجہ کا بڑا قدم

    کرکٹ کی بہتری کے لیے کراچی میں رمیز راجہ کا بڑا قدم

    کراچی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آج بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات کے لیے پہلے دورہ کراچی پہنچے ہیں، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر مضبوط بنانے سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کراچی میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کی، چیئرمین رمیز راجہ نے کہا میں عقیل ڈھیڈی بھائی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے جیسے لوگوں کی ہمیں ضرورت ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ اکانومی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، عقیل کریم نے وعدہ کیا ہے یہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے انھیں بتایا کہ کس طرح یہ ہماری مدد کر سکتے ہیں، اور آگے چل کر ہم عقیل بھائی کو 100 فی صد انوالو کریں گے۔

    عقیل کریم ڈھیڈی نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمارے پاس آنے پر ہم بھی رمیز راجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بڑے عرصے بعد چیئرمین صاحب بزنس کمیونٹی سے ملنے آئے ہیں۔

    انھوں نے کہا میں سمجھتا ہوں اب پاکستان کی کرکٹ تبدیل ہو جائے گی، رمیز راجہ ہمارے پاس آئے اب ہم ان کے پاس جائیں گے، اس سلسلے میں بہت سارا کام ہوگا، اور وہ کام آج سے شروع ہوں گے۔