Tag: PCR Test

  • بنکاک جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    بنکاک جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں پہنچنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان سے بنکاک جانے والے مسافر کرونا ٹیسٹ کے بغیر سفر کر سکیں گے۔

    فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2022 سے ہوگا، مسافر کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ بنکاک کا سفر کر سکیں گے۔

    بغیر کرونا ویکسین مسافروں کے لیے بھی نئی ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے، کرونا ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 5 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 10 ہزار امریکی ڈالر تک ہیلتھ انشورنس کروانا بھی لازمی ہوگا۔

  • بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندی ختم

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندی ختم

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک سے آئے مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویکسینیشن پالیسی میں نرمی کردی ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی پالیسی چوبیس فروری سے نافذہو گی ، جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ پاکستان آنے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق بغیر ویکسینیشن بارہ سال سے زائد العمر مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہےگی جبکہ بیرون ملک سےآئے بارہ سال سےکم عمرمسافرلازمی ویکسی نیشن سےمستثنیٰ ہوں گے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ بارہ سے اٹھارہ سال کے مسافر اکتیس مارچ تک مکمل ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے بے دخل مسافروں کیلئے ریپڈکوروناٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی اور بیرون ملک سےآنیوالے ایسے مسافر جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوگا وہ دس روز گھر پر قرنطینہ کریں گے۔

  • کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    ریاض: سعودی عرب کے کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب سے شاہ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    نئے کرونا ضوابط پر عمل درآمد اتوار 20 فروری سے کیا جائے گا۔

    بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آنے کے لیے پی سی آر کی شرط برقرار ہے تاہم بحرین کی جانب سے اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بحرینی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل فضائی مسافروں کے لیے پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اتوار 20 فروری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    بحرینی حکومت نے طبی اداروں کی جانب سے حاصل شدہ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی مسافروں پر پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم زمینی راستے سے بحرین آنے والے مسافروں کے لیے بھی مرحلہ وار اس کا اعلان کیا جارہا ہے۔

  • لاہور ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹس کے تنائج میں ہیرا پھیری یا کچھ اور؟

    لاہور ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹس کے تنائج میں ہیرا پھیری یا کچھ اور؟

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتائج میں ہیرا پھیری کے شبہے کے بعد، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود بین الاقوامی ایئر لائنز حکام سے کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

    اس مقصد کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کی کاپی ایئرپورٹ مینیجر اور تمام بین الاقوامی ایئر لائنز اسٹیشن مینیجرز کو ارسال کردی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے ریکارڈ سافٹ یا ہارڈ کاپی کی صورت میں طلب کیا ہے، طلب کردہ ریکارڈ ان مقامات سے متعلق ہے جہاں روانگی کے لیے پیشگی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مراسلے میں طلب کردہ ریکارڈ کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے چیک کرنے کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ضروری کارروائی کے لیے ریکارڈ جب بھی ضرورت ہو، پیش کیا جائے گا۔

  • کویت میں یکم اگست سے مسافروں کے لیے نئی ہدایات کیا ہیں؟

    کویت میں یکم اگست سے مسافروں کے لیے نئی ہدایات کیا ہیں؟

    کویت حکومت نے فضائی مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کیے ہیں، احکامات کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    کویت سٹی : محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کویت میں فضائی مسافروں سے متعلق نئے اقدامات یکم اگست سے نافذ ہوں گے۔

    کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین لگوانے والے کویتی شہری یا مقیم غیرملکی پی سی آر فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، پی سی آر فیس "کویت مسافر” ایپ کے ذریعے بیس دینار مقرر ہے۔

    کویتی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ان مسافروں کا کیا جاتا ہے جو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پی سی آر رپورٹ کلیئر آئے تو ایسی صورت میں اسے ہاؤس آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کی ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والے کسی بھی کویتی شہری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • کویت : فضائی مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت : فضائی مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت : "کویت مسافر” ایپلی کیشن پر پی سی آر ٹیسٹ کی پیشگی ادائیگی کی شرط جو کہ 20 دینار تھی منسوخ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سفری طریقہ کار کو آسان بنانے اور غیرملکیوں کے وطن لوٹنے کے لئے اہم اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

    ان اقدامات میں سب سے اہم پی سی آر ٹیسٹ فیس جو کہ 20 دینار مختص کی گئی تھی کی پیشگی ادائیگی کی ضرورت کو منسوخ کردیا ہے۔ اب "کویت مسافر” پلیٹ فارم پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے پیشگی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی بشرطیکہ مسافر ایک ہفتے تک گھر کے قرنطینہ کی مدت پوری کریں۔

    کویت واپس آنے کے طریق کار میں ذرائع نے وضاحت کی کہ ملک میں ویکسین وصول کرنے والے (ایمیون /مائی آئی ڈینٹیٹی ) ایپلی کیشن میں سبز رنگ کے نمودار ہونے کے بعد شلونک ایپلی کیشن اور "کویت مسافر” پلیٹ فارم میں اندراج مکمل کریں گے۔

    جس کے بعد ان پر ملک میں آمد کے بعد اگلے ایک ہفتے کیلئے گھریلو قرنطینہ لاگو ہوجائے گا لیکن اگر تارکین وطن گھریلو قرنطینہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو قرنطینہ کی مدت کے دوران سنگل پی سی آر ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔

    تاہم اس پی سی آر ٹیسٹ کی انہیں مخصوص رقم ادا کرنی ہوگی۔ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں وہ گھریلو قرنطینہ کی شرط سے فوری آزاد ہوجائیں گے۔

  • کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت سٹی: کویت میں آنے والے تمام مسافروں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دے دی گئی، تمام آنے والوں مسافروں کے ٹیسٹ ریاست اور وزارت صحت کے خرچ پر بلا معاوضہ ہوں گے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیکل پروٹوکول کا ایک حصہ ہے۔

    پی سی آر کے ٹیسٹ تمام آنے والے مسافروں کے لیے ریاست اور وزارت صحت کے خرچ پر بلا معاوضہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے ملک میں صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ طبی ٹیمیں کویت آنے والے ہر مسافر کی جانچ پڑتال کریں گی جو صحت کے تمام ضروری اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کے طریقہ کار میں ہر پرواز سے کویت آنے والوں میں سے 10 فیصد مسافروں کا بے ترتیب ٹیسٹ شامل تھا لیکن اب کے طریقہ کار میں ہر پرواز سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر پی سی آر کے امتحان میں گزشتہ صحت کی ضروریات کے مطابق مسافر کو ملک آنے پر پی سی آر سرٹیفکیٹ لانے سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا تھا۔

  • دبئی جانے والے افراد کے لیے ایک اور سہولت

    دبئی جانے والے افراد کے لیے ایک اور سہولت

    ابو ظہبی: دبئی پہنچنے والے افراد کی سہولت کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کردیا گیا، دبئی سے جاتے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دبئی حکام نے سفر کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ دبئی آنے والوں کے لیے دبئی سے جاتے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

    اب ایسے افراد کو جو دوسری جگہوں سے دبئی آتے ہیں صرف آمد کے وقت ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ دبئی آنے والے افراد کا باہر کتنا عرصہ قیام رہا ہے اور وہ کہاں سے آرہے ہیں۔

    تاہم سیاحوں اور شہریوں کے لیے دبئی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

    اگر دبئی سے کوئی فرد باہر جا رہا ہے اور جہاں جا رہا ہے وہاں آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ہے تو ایسے افراد کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

    خیال رہے رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے 150 درہم کر دی گئی تھی۔ محکمہ صحت نے کہا تھا کہ عوام کی سہولت اور ریاست میں موجود ہر شخص کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینے کے لیے فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت نے متعلقہ مراکز سے کہا تھا کہ 29 ستمبر سے لیبارٹری ٹیسٹ کی 250 درہم کے بجائے نئی منظور شدہ فیس 150 درہم کی وصولی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • کوویڈ ٹیسٹ کے دوران خاتون کے دماغ کو ناقابل تلافی نقصان: خوفزدہ کردینے والی خبر کی حقیقت کیا ہے؟

    کوویڈ ٹیسٹ کے دوران خاتون کے دماغ کو ناقابل تلافی نقصان: خوفزدہ کردینے والی خبر کی حقیقت کیا ہے؟

    واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے دوران دماغ کو نقصان پہنچنے کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا تاہم جلد ہی یہ خبر بے بنیاد نکلی۔

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل اس خبر نے صارفین کو بے چینی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ خبر میں بتایا گیا کہ کوویڈ ٹیسٹ کے دوران نمونہ لینے کے عمل نے ایک خاتون کے دماغ کی باریک تہہ میں سوراخ کردیا۔

    خبر کے مطابق دماغ کی لیئر کو نقصان پہنچنے کے بعد دماغ سے مائع خاتون کی ناک سے بہنے لگا جس نے ڈاکٹرز میں کھلبلی مچا دی۔

    مذکورہ واقعے کے بعد خاتون کو شدید سر درد اور قے شروع ہوگئی جبکہ انہیں روشنی دیکھنے میں بھی بے حد تکلیف کا سامنا ہونے لگا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کوویڈ ٹیسٹ کروا چکی ہیں، اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا تاہم اس بار انہیں محسوس ہوا کہ نمونہ لینے والی اسٹک ان کی ناک کے اندر کچھ زیادہ گہرائی میں چلی گئی جس سے دماغ کو نقصان پہنچا۔

    جلد ہی فیس بک کی جانب سے اس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا گیا۔ فیس بک کی جانب سے فراہم کردہ فیکٹ چیک لنک میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ماہرین طب نے وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کی جس لیئر کی بات ہورہی ہے وہ بلڈ برین بیریئر کہلاتی ہے۔ یہ ایک پتلی سی جھلی ہوتی ہے جو خون میں موجود مضر اجزا کو دماغ میں جانے سے روکتی ہے۔

    البتہ یہ جھلی دماغ کے لیے فائدہ مند اشیا جیسے نیوٹرنٹس اور آکسیجن کو اپنے اندر سے گزرنے دیتی ہے۔

    ایک فیس بک پوسٹ جس میں تصاویر بھی شامل تھیں، اور جسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا، میں دعویٰ کیا گیا کہ کوویڈ ٹیسٹ کے لیے نمونہ بالکل اسی جھلی کے قریب سے لیا جاتا ہے جو ذرا سی بداحتیاطی کے باعث اس جھلی کونقصان پہنچا سکتا ہے۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر تھامس ہارٹنگ کا کہنا تھا کہ اس لیئر تک ناک کے ذریعے پہنچنا ممکن نہیں، درمیان میں بہت سے ٹشوز، دیگر جھلیاں اور کھوپڑی کی کچھ ہڈیاں حائل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس جھلی کو نقصان پہنچنے کے بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں جو زیادہ تر اندرونی ہوتے ہیں، جیسے خطرناک قسم کے اجزا کا اس جھلی تک پہنچ جانا جو اسے نقصان پہنچا کر دماغ کے اندر داخل ہوجائیں، یا پھر کوئی اعصابی بیماری، تاہم صرف ناک کے ذریعے کسی شے کا اس تک پہنچنا ناممکن ہے۔