Tag: PDM Alliance

  • پی ڈی ایم اتحاد بکھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، شاہ محمود

    پی ڈی ایم اتحاد بکھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، شاہ محمود

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومتی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد تھا جو اب بکھرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی نگراں حکومت یا پی ڈی ایم تحریک انصاف کے کارکنوں کے جذبے کو کم نہیں کرسکتی، عوام پی ڈی ایم سرکار کو پوری طرح مسترد کرچکے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی اور معاشی میدان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، اس کی اپنی صفوں میں دراڑ پڑگئی ہے، ن لیگ آج پیپلز پارٹی کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور اسی لیے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے فرار کا سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد تھا جو بھکرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، وقتی مفاد کیلئے یہ یکجا ہوئے اب پارا پارا ہونے کے قریب ہیں، خوف کے بادل اب چھٹ گئے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے میڈیا کو مزید بتایا کہ گزشتہ روز کارکن بھی ہمارا قتل ہوا اور قتل کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف ہی درج کیا گیا ہے،ان حرکتوں سے موجودہ حکومت خود اپنی ساکھ متاثر کررہی ہے۔

  • ’’موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگنے کیلئے جواز تلاش کرے گی‘‘

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی جواز تلاش کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن90دن کے اندر کرانا ہوں گے۔

    جیسے لوگ ملک پرمسلط ہیں وہ آئین و قانون کے دائرے میں کام نہیں کرتے، گورنر کےپی نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ گورنر پنجاب کی روش اپنائیں گے، گورنر دستخط کریں یا نہ کریں48گھنٹے میں اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد سیاسی بحران چاہتا ہے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے الیکشن کمیشن ہی جانا پڑے گا، الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو تحفظات ریکارڈ کرائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غیرآئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے اس میں کچھ غلط نہیں ہے، کیونکہ آئین کہتا ہے کہ الیکشن90دن کے اندر کرانے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سال2007میں بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تھی، کوئی بڑا حادثہ یا انہونی ہوتی ہے تو ہی الیکشن میں تاخیر کی جاسکتی ہے۔

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح طور پر کہہ چکے ہیں اگست2023 سے پہلے الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ لوگ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر کیلئے کسی نہ کسی بہانے سے جواز تلاش کریں گے۔

    اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ استعفوں کی منظوری کامقصد ہی پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی کو کمزور کرنا ہے، وقتی طور پرانہوں نے اعتماد کے ووٹ سے بچنے کیلئے استعفوں کی منظوری دی گئی۔

  • پی ڈی ایم نے استعفے جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو

    پی ڈی ایم نے استعفے جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ31دسمبر کو سب استعفیٰ جمع کرائیں گے،13دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

    جاتی امراء میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج ہم مریم نواز سے تعزیت کرنے آئے تھے، پاکستان کے عوام جمہوریت اور جمہوری جماعتوں کے ساتھ ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں جب گیا تو خبریں چل رہی تھیں کہ ہم پی ڈی ایم چھوڑدیں گے لیکن اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ31دسمبر کو سب استعفیٰ جمع کرائیں گے، اس فیصلے میں پی پی پی بھی شامل ہے۔

    پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے پارٹی سی ای سی اجلاسوں کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سندھ حکومت کی قربانی دیں یا نہیں، استعفوں سے متعلق معاملات کا سی ای سی اجلاسوں میں غور ہوگا۔ سندھ حکومت اور قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ سی ای سی اجلاس میں رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا فیز کامیابی اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دوسرے فیز میں جو اقدامات کررہے ہیں وہ سب کو پتہ لگ جائیں گے، جمہوری جماعتیں ہرگز نہیں چاہیں گے کہ کوئی اور فائدہ اٹھائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو بتائے گی کہ ان کا نہیں بلکہ عوام کا حکم چلتا ہے، حکومت سے بات کرنے کا وقت بہت پہلے ہی چلا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے دراڑ پیدا ہونے کےخواب دیکھے جارہے ہیں،13دسمبر کو مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ ہرصورت میں ہوگا، جس نےجو کرنا ہے کرلے میرے پیچھے آصفہ ہے، بھائی کو بہن سے طاقت ملتی ہے۔

  • پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، فردوس عاشق اعوان

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، ان کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، پے درپے مایوسی، ناکامی فضل الرحمان اور راجکماری کا مقدر ہوچکی۔

    صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ بظاہر تو پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد دکھایا جارہا ہے، حقیقت میں اس غیرفطری ٹولے کے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی طرح بھی استعفے دے کرسندھ حکومت چھوڑنے کو تیار نہیں، اب فضل الرحمان اور راجکماری کے پلے کچھ نہیں رہا، نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے، اپوزیشن کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں یہ لوگ جلد ایکسپوز ہوں گے۔