Tag: PDM jALSA

  • کراچی، پی ڈی  ایم کے جلسے میں بدنظمی، کارکنان آپے سے باہر

    کراچی، پی ڈی ایم کے جلسے میں بدنظمی، کارکنان آپے سے باہر

    کراچی: پی ڈی ایم کے  باغ جناح جلسے میں کارکنان آپے سے باہر ہوگئے، قیادت کے اسٹیج پر پہنچتے ہی مرد کارکنان خواتین انگلوژر میں باڑ پھلانگ کر گھس گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، جلسہ گاہ میں قیادت کے پہنچتے ہی مرد کارکنان باڑ پھلانگتے ہوئے خواتین انگلوژر میں گھس گئے۔

    اس سے قبل باغ جناح میں جگہ خالی رہ جانے پر پیپلزپارٹی کی جیالیاں آپس میں ہی لڑ پڑیں، جیالیاں ایک دوسرے پر جملے کستی رہیں، کارکنان نے معاملہ حل کروانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان مزار قائد کے مرکزی گیٹ پر جھگڑا ہوا، ایک کارکن موبائل فون سے فوٹیج بنا رہا تھا، دوسرے کارکن کا دھکا لگنے سے موبائل فون گر گیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

    بعدازاں ن لیگ کے کارکنان نے دونوں افراد کے درمیان صلح کروائی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کا تقدس پامال کرتے ہوئے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔

    مریم نواز کی حاضری کے موقع پر انتظامیہ نے 6 گاڑیوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت دی تھی، کارکنان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے مزار کے اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی بمشکل مزار کا گیٹ بند کرنے میں کامیاب ہوا۔

  • مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوادئیے

    مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوادئیے

    کراچی: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے تقدس کو پامال کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن (ر) صفدر نے مقدس کے تقدس کو بھی پامال کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔

    عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارے دل گھبرا رہے ہیں، مریم نواز

    علاوہ ازیں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارےدل گھبرارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کوعزت دلانے تک جاری رہے گی۔

    مریم جہاں بھی گئیں قوانین کی پامالی کی، شہباز گل کا ردعمل

    معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر تقدس کی پامالی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بی بی جہاں بھی گئی اس نے قوانین کی پامالی کی، کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی حرکتیں پہلے ہوئیں؟

    انہوں نے کہا کہ واقعی ان بچوں نے ایک پیسہ حلال کا نہیں کمایا، اب یہ ہرچیز کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں، یہ عمل شرمناک ہے۔