Tag: PDM long march

  • عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے، شیخ رشید

    عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، عمران خان کو خوش قسمتی سے ایک نالائق اپوزیشن ملی ہے۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں ایک بھی بل پر اپوزیشن عمران خان کو شکست نہیں دے سکی، اپوزیشن شور ڈالتی تھی کہ استعفیٰ دے دیں گے، پھر اپوزیشن عدم اعتماد سے بھی بھاگ گئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم اپوزیشن کی سوچوں سے واقف ہے، آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں، آپ نے سڑکوں کا انتخاب کیا، 23 مارچ کو بھی آکر دیکھ لیں، ڈیڑھ سال بھی خوار ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے،شیخ رشید

    پی ڈی ایم سربراہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے کل غیر ذمہ دارانہ بات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، آپ اپنی طرف دیکھی، ہم عالم دین کا احترام کرتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ نالائق اپوزیشن ملی ہے، عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں، دونوں ایک ہی جگہ اور ایک ہی پیج پر ہیں، عمران خان کو کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدارتی نظام اور ایمرجنسی اب تک کابینہ میں نہیں آیا، صدارتی نظام اور ایمرجنسی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

    شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہا کہ 3 فروری کو وزیراعظم عمران خان چین جا رہے ہیں، وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب ثابت ہوگا، میں عمران خان کو ایک ایماندار آدمی سمجھتا ہوں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر تفصیلی جواب دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سیاستدان حکومت گرانے میں نہیں لندن بھاگنے میں محنت کرتے ہیں، شیخ رشید

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ مری پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری واقعے پر ہمیں افسوس ہے، میں 2 راتیں وہاں رہا، جو کچھ ہوا گاڑی میں گیس کی وجہ سے ہوا، ہم اپنی غلطی مانتے ہیں، مشینیں وہاں کیوں کھڑی تھی کام ہونا چاہیے تھا، میں صبح 3 بجے تک کھڑا تھا، 700 گاڑیوں کو مری سے نکالا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کے ساتھ رنگ روڈ ماں بچہ اسپتال بنے گا، میں رنگ روڈ دیکھنے جاؤں گا، باتیں کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے۔

  • پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

    پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، ان کو اپنا شوق پورا کر لینے دیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کر رہی ہے، اپوزیشن بیوقوفی کےفیصلے کر رہی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر بحث ہوئی ، اس حوالے سے عمران خان نے کہا مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے، رمضان میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ ہوتی ہے، ہمارے ملک میں 40 فیصد سگریٹ بلیک میں بیچے جاتے ہیں، ایف بی آر پندرہ سال سے اس کی روک تھام کی کوشش کررہی ہے، ہربار ان عناصر کو سبوتاژ کیاجاتاتھا۔

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اراکین کو بتایا کہ ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم لیکر آیا ہے، سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے کہا تھا یکم جون سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال ہوگا مگر سندھ ہائی کورٹ نے اس سسٹم پر اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ناگزیر بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے فرخ حبیب کو ہدایت دی کہ اٹارنی جنرل سے مشاورت کریں اور عدالت کو اس نقطہ نظر سے آگاہ کرے۔