Tag: pdm-meeting

  • نواز شریف کی 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز

    نواز شریف کی 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز

    اسلام آباد / لندن: حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے، نواز شریف نے کہا کہ ان صارفین کو سولر لگا کر دیں یا مفت بجلی دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرنی ہے تو عوام کو ریلیف دیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ اگست تک وقت دیں تو ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا اور تیل و بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

    اجلاس میں فضل الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ بعض حکومتی معاملات ہم سے پوچھے بغیر ہو رہے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ سے مشاورت ہونی چاہیئے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا اس طرح حکومت لوں گا، یہ حکومت لے کر بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ڈٹ جاؤ اور دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کا خیال کرو۔

    ذرائع کے مطابق ایک پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ عوام پر جو بوجھ 6 ماہ میں ڈالنا تھا وہ مفتاح اسماعیل نے ایک ساتھ ڈال دیا۔

  • پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطوں کا انکشاف

    پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطوں کا انکشاف

    لاہور : پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا جبکہ گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے کئی جماعتوں نے نرم گوشے کا اظہار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں پی ڈی ایم میں شامل چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطوں کا انکشاف ہوا۔

    ن لیگ اور پی پی سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مذکرات کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں جبکہ گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے کئی جماعتوں نے نرم گوشے کا اظہار کردیا۔

    نوازشریف نے گرینڈ مذکرات کو چال قرار دیا، جس کی مولانافضل الرحمان نے تائید کردی ہے، نوازشریف نے رائے میں کہا ہے کہ شہباز شریف بھی اس چال میں کئی بارپھنس چکےہیں، فیصلہ آپ قائدین نےخودکرناہے، شہبازشریف کوایک مرتبہ پھرمیٹھی باتوں میں لانےکی کوشش کی گئی، مذاکرات ان سے کیے جاتے ہیں جو بددیانتی کا مظاہرہ نہ کریں۔

    نوازشریف کا کہنا ہے کہ 40سالہ اپنی سیاسی زندگی میں کئی نشیب وفرازدیکھےہیں، سینیٹ انتخابات کےحوالےسےفیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پراصرار کیا اور آصف زرداری نے سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ہرصورت حصہ لینے کی تجویز پیش کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ اگرسینیٹ الیکشن میں جاتے ہیں تو بھی ہماراپلڑا بھاری ہوگا، سینیٹ انتخابات میں آرام سے 12 سے 14 نشستیں جیت سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفوں کےحوالے سے ساراوزن پی ڈی ایم پر ڈال دیا، پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ استعفوں کا آپشن تب استعمال ہوں جب ماحول گرم اور عوام سڑکوں پر ہو، عوامی رائےعامہ کو ہموار کرنے کیلئے ریلیاں اور جلوس نکالیں جائیں۔

    پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ استعفوں کیلئے ہر وقت تیار ہیں لیکن حکمت عملی میڈیا پر ظاہر نہ کی جائے۔

    پیپلزپارٹی نے اجلاس میں تجویز دی کہ استعفے کب دینے ہیں یہ سرپرائز ہی رہنے دیں، اجلاس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم سطح پر ملک کے سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرزسے ملاقاتیں کی جائیں گی ، جس میں پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • پی ڈی ایم  کا اجلاس : پیپلزپارٹی  اور مسلم لیگ ن نے تجاویز تیارکر لیں

    پی ڈی ایم کا اجلاس : پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تجاویز تیارکر لیں

    لاہور : پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز تیارکر لیں ، جس میں پی پی نے استعفوں، لانگ مارچ اور ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سے اختلاف کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے لیے پی پی اورشہبازشریف کی ایک رائے سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز تیارکر لیں، جس میں پی پی نے استعفوں ،لانگ مارچ اور ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سے اختلاف کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پی پی آج اجلاس میں 3 مرحلوں پرمشتمل حکومت مخالف فارمولاپیش کرے گی، پہلےمرحلےمیں پیپلزپارٹی اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کی تجویزدے گی، دوسرےمرحلےمیں لانگ مارچ کی کال کافارمولا پیش کیاجائےگا اور تیسرے مرحلےمیں استعفوں کا آپشن استعمال کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی کی ممکنہ تجاویز بھی سامنے آئی ، جس میں کہا گیا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ہرصورت حصہ لیا جائے اور پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کےلیےحکمت عملی پرنظر ثانی کرے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیولنک پرپارٹی کی سی ای سی کی رائے سےآگاہ کریں گے۔

    وسری جانب ن لیگ نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے اپنی تجاویز تیار کر لیں، مریم نواز پارٹی کی تجاویز اور سی ای سی فیصلے شرکاکے سامنے رکھیں گی ، ن لیگ اپنی تجاویز پیپلز پارٹی کی تجاویز سامنے آنے کے بعد دےگی۔

    ذرائع ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ ہر حال میں پی ڈی ایم اتحاد کیساتھ اور متفقہ فیصلوں کی پابندی کرے گی، تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے موصول ہو چکے ہیں۔

    ن لیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ڈی ایم ابھی اتفاق رائے سے فیصلہ کرے،استعفے دینے کو تیار ہیں ، استعفوں کا آپشن کھلا ہے مگرتمام جماعتیں ایک ساتھ مستعفی ہوں گی، استعفوں پر اتفاق نہیں ہوتا تو سینیٹ ،ضمنی الیکشن میں حصہ لینے میں حرج نہیں اور ضمنی الیکشن جیت کر بھی استعفے دیئے جا سکتے ہیں۔