Tag: pdm-protest

  • پی ڈی ایم آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی

    پی ڈی ایم آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی

    کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بےروزگاری اورمعاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھرمیں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکرےگی ، نمازجمعہ کےبعد لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

    مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین مظاہروں میں شرکت کریں گے، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں جین مندرچوک سے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا۔

    پنجاب کےمختلف اضلاع اورڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت میانوالی میں 24اکتوبرکوریلوےاسٹیشن چوک سےکمیٹی چوک ، بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

    لاہور:سرگودھا میں بھی آج احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3بجے احتجاج ہوگا ، امیرمقام کی قیادت میں پشاورمیں شام 4بجےاحتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

  • پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے، وزیراعظم کی شیخ رشید کوہدایت

    پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے، وزیراعظم کی شیخ رشید کوہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے،   اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ڈی ایم کےاحتجاج پر بات چیت کی گئی اور وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کوسیکیورٹی سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہے۔

    وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنےکیلئےہر چیز پر نظر رکھی جائے گی اور کیمروں سے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ، شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے ، امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر امن رکھے گی۔

    خیال رہے اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گی ، جس میں پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ کرے گی اور قائدین الیکشن کمیشن کویادداشت پیش کریں گے۔

    مظاہرےکی قیادت پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان کریں گے جبکہ مریم نواز،شاہدخاقان،پرویزاشرف،احسن اقبال ، عبدالغفورحیدری،اکرم درانی، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ یاں افتخار،میرکبیر،شاہ اویس نورانی،ساجدمیرودیگر بھی شرکت کریں گے۔

  • پی ڈی ایم  پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، وزیرخارجہ

    پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے اور اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج پربیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیاکوبھارت کا اصل چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے ، 14 نومبر کو ڈوزئیر میں بھارت کی دہشت گردی معاونت کے ناقابل ثبوت دیے، ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پرمہر تصدیق ثبت کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم شروع کی ، ارنب گوسوامی کی "چیٹ "منظر عام پر آنے سے پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ، بھارت نےپلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کےحصول کے لیے رچایا اور بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہلی میں غیرذمہ دار حکومت قائم ہے، جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ، عالمی برادری پر ذمہ داری ہے، وہ بھارت کو خطے میں نقض امن کا ذمےدار ٹھہرائے، دنیا جان چکی بھارت پر ایک فاشسٹ، ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔

    افغانستان کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطےمیں امن و استحکام چاہتا ہے ، چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں ، افغانستان کے اندراور باہر کچھ عناصر اسپائیلر کاکردار ادا کر رہے ہیں ، کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے ہیں ، حکومت پالیسی واضح کر چکی ہےتوپھر اسرائیل کوتسلیم کرنے کاسوال ہی نہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں اور وزارت خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہے ، پھر بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

    پی ڈی ایم سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے انتشار کو چھپانا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانا چاہتی ہے ، کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کےطلبا کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ملک کیلئے، ملکی معیشت کیلئے یہ صحیح قدم نہیں ، یقین ہے کراچی کے باشعور شہری  ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے اور پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کےلیےاستعمال کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سناچکی کہ وہ استعفے نہیں دیں گے ، لانگ مارچ پربھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا پی ڈی ایم کابیانیہ پاکستان دشمن قوتوں کے بیانیے سےمطابقت رکھتا ہے، پی ڈی ایم پاکستان مخالفت قوتوں کےبیانیے کو ہوا دے رہی ہے۔

  • پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے  متعلق  اہم اجلاس آج ہوگا

    پی ڈی ایم کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم تجاویز زیرغور آئیں گی، اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم تجاویز زیرغور آئیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کنٹینرزفری رہے گا ،اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

    اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا ، ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرسیکیورٹی کے انچارج ہوں گے ، انتظامیہ پی ڈی ایم سےاحتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی جبکہ پی ڈی ایم کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کر ائی جائے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈرامہ رچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر آرہی ہے پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں، پی پی اور ن لیگ والے کل اپنی پارٹی کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔

  • الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، جس میں ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے 19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیر کو امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ، امن وامان سے متعلق اجلاس میں ضروری حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا اور احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کےداخلی راستوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیاجائےگا اور ریڈزون کی سیکیورٹی میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔