Tag: PDMA alert

  • دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے دریائے چناب اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کےمقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اس سلسلے میں گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    chanab River

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 15سے زائد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کیا گیا ہے، عوام ندی نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی اور صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔

  • شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خطرہ طاہر کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش سے ندی اور نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق کے پی میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلاب کی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    اس کے علاوہ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ندیوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے، دریائے کابل میں کم درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : شمالی علاقہ جات میں جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

    یاد رہے کہ س سے قبل بھی این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور مون سون بارشوں کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ شدید گرمی اور مون سون بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گلیشیئر پھٹنے کے باعث سڑکوں اور پلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

  • پنجاب میں شدید بارشیں : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    لاہور : پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بدھ(رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔09 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    مزید یہ کہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 09 سے10 فروری کے دوران اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 08 سے 10 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔ برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی دوران مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے 24/7 الرٹ ہیں۔ برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری اور اسٹاف کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز بھی مکمل فعال ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق کنٹرول رومز سے مری کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مری جانے والے سیاح ایڈوائزری پر من و عن عمل کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔