Tag: PDMA

  • سندھ میں بارشوں سے کیا کیا نقصانات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    سندھ میں بارشوں سے کیا کیا نقصانات ہوئے؟ رپورٹ جاری

    کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی، بارشوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سکھر میں 132 ایکڑ پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 6 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں سے سندھ میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق کراچی جنوبی اور کورنگی میں 3، 3 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع غربی اور ملیر میں 1، 1 بچہ جاں بحق ہوا، ضلع خیرپور اور نوشہرو فیروز میں بھی 1، 1 ہلاکت ہوئی۔

    پی ڈی ایم کے مطابق جامشورو میں 3، کراچی میں 2، اور شہید بے نظیر آباد میں بارشوں کے دوران 1 شخص زخمی ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ملیر اور نوشہرو فیروز میں 1، 1 گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ نوشہرو فیروز میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ سکھر میں 132 ایکڑ پر فصل کو نقصان پہنچا۔

    ادھر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر سوئپنگ کو لگاتار جاری رکھا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں کا مستقل دورہ کریں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اضلاع کا بلدیاتی عملہ مزید بارشوں سے قبل نکاسی انتظامات کو یقینی بنائے، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کا کام کیا جائے، میونسپل کمشنرز مستقل طور پر اپنے علاقوں میں فعال رہیں۔

  • آئندہ 48 گھنٹے میں کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ

    آئندہ 48 گھنٹے میں کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آئندہ48 گھنٹے میں کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈکاخدشہ ظاہرکردیا، اور اس حوالے سے کمشنر کراچی اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے کراچی اورحیدرآبادمیں اربن فلڈ کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ48 گھنٹے میں کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈ آسکتا ہے جبکہ تیزہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، کراچی میں حبس اور مطلع ابرآلود ہے، کل بھی بارش ہوسکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور مشرقی حصوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 15 جولائی کے بعدآنےکاامکان ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا تھا کہ کراچی میں مزید2دن وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے، کراچی میں ہوئی بارش کوہیوی رین کہاجاسکتاہے، مزید60سے70ملی میٹر بارش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

    واضح رہے گذشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا اور بارش کے بعد اب تک شہر میں جگہ جگہ پانی اورکچرے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    کراچی : پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

    مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلےہفتےسےمون سون بارشوں کےسلسلےکاآغازہوگا، 6 سے 8 جولائی کودرمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق رواں سال معمول سے10فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہے، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

  • 85 ہزار ماسک خیبر پختونخواہ کے مختلف قرنطینہ مراکز کو روانہ

    85 ہزار ماسک خیبر پختونخواہ کے مختلف قرنطینہ مراکز کو روانہ

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 85 ہزار فیس ماسک، 13 سو حفاظتی سوٹ، 5 ہزار دستانے، 500 لیٹر کلورین اور 15 اسپرے مشینیں مختلف قرنطینہ مراکز کو بھجوا دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ مزید 85 ہزار فیس ماسک اضلاع میں قرنطینہ مراکز کو بھیج دیے گئے ہیں۔

    ڈی جی کے مطابق 10 ہزار ماسک ڈیرہ اسماعیل خان، 5 ہزار شمالی وزیرستان، 5 ہزار بنوں، 5 ہزار ماسک مالا کنڈ، 10 ہزار خیبر، 20 ہزار پشاور اور 15 ہزار بکا خیل بھیجے گئے ہیں۔

    ان کے مطابق مزید ایک لاکھ 15 ہزار ماسک دیگر اضلاع کو بھیجے جا رہے ہیں، ایک ہزار این 95 ماسک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو بھجوا دیے، 23 سو ماسک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو خصوصی طور پر مہیا کر دیے۔

    ڈی جی کا مزید ہنا تھا کہ 1 لاکھ 35 ہزار مختلف ماسک ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھیجے جا چکے ہیں، مزید 13 سو حفاظتی سوٹ، 5 ہزار دستانے، 500 لیٹر کلورین اور 15 اسپرے مشینیں بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 210 ہوگئی ہے جبکہ 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • قبائلی علاقوں سے بے گھر 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس آچکے: پی ڈی ایم اے

    قبائلی علاقوں سے بے گھر 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس آچکے: پی ڈی ایم اے

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں سے بے گھر آئی ڈی پیز میں سے 97 فیصد واپس آچکے ہیں۔ حکومت آئی ڈی پیز پر اب تک 45 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر کمپلیکس ایمرجنسی ونگ ذیشان عبد اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت انٹرلی ڈس پلیسڈ پرسنز (آئی ڈی پیز) پر اب تک 45 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔

    ذیشان عبداللہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز خاندانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، ماہانہ نقد مالی امداد پر اب تک 31 ارب روپے خرچ ہوئے۔ قبائلی علاقوں سے بے گھر آئی ڈی پیز میں 97 فیصد واپس آچکے ہیں۔

    ڈائریکٹر ایمرجنسی ونگ کا کہنا تھا کہ واپس آنے والوں کو 35 ہزار فی خاندان بھی دیے جاتے ہیں، فی خاندان کیش پر اب تک ساڑھے 8 ارب خرچ ہوئے ہیں۔ مکانات کو نقصانات پر اب تک 21 ارب 90 کروڑ ادا کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کلیئر ہونے پر مزید متاثرین آئیں گے۔

    خیال رہے کہ رواں برس بجٹ میں قبائلی علاقوں کے لیے 83 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ افوج پاکستان نے بھی رواں مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے مطابق اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔

  • بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

    بارشوں اورتیزہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، الرٹ جاری

    پشاور : پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیزہواؤں  کا الرٹ جاری کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کاسلسلہ جمعرات تک جاری رہنےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اورتیزہواؤں کاسلسلہ آج شام سےاتوارتک جاری رہنے اور بیشتراضلاع میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کاسلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا ، تما م ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایات کردیں ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کوموسم کی پیشگی صورت حال سےآگاہ کیاجائے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان کےبیشتر میدانی علاقوں اورسندھ میں شدید گرم رہے گا۔

    مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج بھی موسم گرم ،مرطوب اور مطلع جزوی طورپرابرآلودرہےگا لیکن بارش کاامکان نہیں۔

  • بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے چارڈویژنز میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبی اور نصیر آباد ڈویژنز میں جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ ،نصیرآباد، سبی اور مکران ڈویژنز میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پراؤنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ کے علاوہ ،کیچ،پنجگور،نصیر آباد،خضدار،سبی ،ہرنائی قلات ،بولان ،جھل مگسی اور ہرنائی میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے.

     

  • لاہور،شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں رات گئے زلزلے کےجھٹکے

    لاہور،شیخوپورہ اور نواحی علاقوں میں رات گئے زلزلے کےجھٹکے

    لاہور : شیخوپورہ ,لاہور,اور نواحی علاقوں میں رات گئے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ,لاہوراور نواحی علاقوں میں رات گئے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ رات تین بج کر انچاس منٹ پر آیا۔

    ، زلزلہ کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تھا،زلزلے کی گہرائی تیس کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز لاہور سے50کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔

  • خیبر پختونخوا: زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی گئی

    خیبر پختونخوا: زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی گئی

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلے سے متاثرہ سولہ اضلاع کے لئے خطیر رقم جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے زلزلہ متاثرین کیلئے پرویزخٹک حکومت نے صوبے کے 16 اضلاع کیلئے 4282 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔

    صوبائی ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شانگلہ کے لئے 1000 ملین ، لوئر دیر کے لئے 1000 ملین، سوات کے لئے 800 ملین، چترال کےلئے 656 اور بونیر کے لئے 250 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

    اپر دیر کے لئے 143 ، بٹگرام کے لئے 113، کوہستان لوئر 100 ملین، پشاور 70 ، ایبٹ آباد 56 ملین جاری کئے گئے ہیں ۔

    اسی طرح ہری پور15 ، مردان 5 جبکہ صوابی، بنوں، کرک اور چارسدہ کے لئے 10 10 میلن روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

  • ملک ریاض کا سیلاب متاثرین کےلئے پچاس کروڑکی امداد کا اعلان

    ملک ریاض کا سیلاب متاثرین کےلئے پچاس کروڑکی امداد کا اعلان

    لاہور: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے پنجاب میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے پچاس کروڑ کی امداد کااعلان کردیا ہے۔

    اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کاکہناتھا کہ،’’حکومت کے علاوہ یہ ہم سب کی ذمہ د اری ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لئے انہوں خوراک اور طبی سہولیات پہنچائیں جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی قحط سے متاثرہ علاقے تھر پارکر میں امدادی سرگرمیاں سرِانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مخیر گھرانوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئیں،

    اس سے قبل بھی ملک ریاض تھر کے متاثرین کے لئے بیس کروڑ کی امداد فراہم کرچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیرِاعظم نواز شریف نے بھی سیلاب سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں ان کو امدادی کاموں سمیت اب تک کی تمام صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔