Tag: peace-treaty

  • طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

    طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے امید ہے کہ طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان امن معاہدے پربڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس سلسلے میں افغان طالبان اور امریکا میں براہ راست مذاکرات قطر میں جاری ہیں۔

    زلمےخلیل زاد کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، ہماری پوری توجہ طالبان سے معاہدے پر ہے جس سے فوجیوں کی مشروط واپسی ہوگی، افغان امن عمل میں اتفاق رائے کیلئے دہلی جارہا ہوں، طالبان سے امن معاہدے کی تکنیکی تفصیلی میکیزم پربات ہونی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

    اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے رہنماؤں کو افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا، انہوں نے افغان امن عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کی۔

    ملاقات میں پاکستان کے تعاون، آئندہ کے مثبت اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی، زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

  • اسرائیل سے زمین واپس لینا اردن کے قومی مفاد میں ہے، شاہ عبداللہ

    اسرائیل سے زمین واپس لینا اردن کے قومی مفاد میں ہے، شاہ عبداللہ

    عمان : اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوّم نے عوامی مطالبے کو منظور کرتے ہوئے 25 برس قبل امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو دی گئے علاقوں کی لیز میں اضافے سے انکار کا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوّم نے 25 برس قبل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو لیز پر دی گئی اردن کی زمین واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اردن کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ عبداللہ دوّم کے اعلان کے متعلق بتایا کہ شاہ عبداللہ نے اسرائیل کو لیز پر دئیے گئے علاقے الباقورہ اور غمرہ کو امن معاہدوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شاہ عبداللہ دوّم کا کہنا ہے کہ الباقورہ اور غمرہ ہماری ترجیحات کا اوّلین حصّہ ہے اور ان زمینوں کا اسرائیل سے واپس لینا ہماری عوام کے قومی مفاد میں ہے۔

    خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت نے 25 برس قبل امن معاہدے کے نام پر اسرائیل اور اردن کے سرحدی علاقوں الباقورہ اور غمرہ کو لیز پر لیا تھا جو 25 اکتوبر کو اختتام ہوجائے گی۔

    شاہ عبداللہ کے بیان پر اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اردن سے لیز پر حاصل کے گئے علاقوں کی لیز میں توسیع کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

    غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مصر اور اردن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    واضح رہے کہ اردن کے ارکان 87 پارلیمنٹ نے اسرائیل کو دی گئے علاقے واپس لینے کےلیے پٹیشن دائر کررکھی ہے، بادشاہ شاہ عبداللہ نے اراکین پارلیمنٹ کے دباؤ میں آکر لیز پر دی گئی زمینیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اردن میں شہری اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے امن معاہدے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور شاہ عبداللہ سے مطالبہ معاہدے میں توسیع کرنے سے منع کررہے ہیں

    یاد رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان طے ہونے والا امن معاہدہ سنہ 1994 نومبر میں شاہ عبداللہ کے والد شاہ حسین اور اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق رایبن کے درمیان طے ہوا تھا جس کے تحت الباقورہ اور غمرہ کی زمین 25 سال کے لیے اسرائیل کو لیز پر دی گئی تھیں۔