Tag: Peanuts harmful food??

  • مونگ پھلی کے وہ نقصانات جن سے آپ لاعلم ہیں

    مونگ پھلی کے وہ نقصانات جن سے آپ لاعلم ہیں

    کراچی: مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند ہے اور مناسب قیمتوں پر سردیوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے جو جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہےلیکن اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو مونگ پھلی کے فوائد تو معلوم ہی ہوں گے لیکن اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ مونگ پھلی کس وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

    جسم میں خارش

    جسم میں خارش ہونے صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانا چاہئے اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    حاملہ خواتین

    حاملہ خواتین کے لیے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال ترک کردیں اگر انہیں یہ خشک میوہ مرغوب ہے اور اسے کھانا چاہتی ہیں تو پلے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رائے لے لیں، اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ ایک تیلی سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافے کا سبب بن جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: شوگر کے مریضوں کیلئے مونگ پھلی نہایت مفید قرار

    معدے کے مریض

    یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

    سانس کے مریض

    سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔

    معدے میں تیزابیت

    اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہئے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثر رکھتا ہے اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

  • مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں

    مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں

    کراچی: مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند اور ارزاں نرخوں پر دست یاب خشک میوہ ہے جو انسانی جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ مونگ پھلی ہر حالت اور ہرشخص کے لیے موزوں نہیں، کچھ جسمانی حالتوں میں اس کا استعمال آپ کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    kharish
    جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اس سے خارش کے مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    hamla-khatoon

    حاملہ خواتین کے لیے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اگر انہیں یہ میوہ مرغوب ہے اور اس اسے کھانا چاہتی ہیں توپہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل ترک کردیں کیوں کہ یہ ایک تیلی سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    maday-mai-tezabiat

    معدے اور یرقان کے مریض بھی مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں پہنچے گا۔

    yarkan

    معدے میں تیزابیت کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کے استعمال سے روکا جاتا ہے کیوں کہ خشک میوہ جات گرم تاثیر کے مالک ہوتے ہیں اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں۔

    maday-ka-alsar

    سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔

    saans-ka-marz

    یہ پڑھیں: بادام فوائد سے مالا مال میوہ

    یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے مفید مشروب دودھ

    یہ بھی : بھنڈی، منفرد کمالات کی مالک سبزی