Tag: PEC

  • سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے: چیئرمین پی ای سی

    سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے: چیئرمین پی ای سی

    اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل( پی ای سی) کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے، انجینئرز ذاتی کمپنیاں بھی کھول سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ای سی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اب پاکستان کے انجینئرز دنیا بھر کے باقی انجینئرز کی طرح مارکیٹ میں کام کریں گے، انہیں کسی قسم کی پریشانی درپیش نہیں آئے گی، پاکستانی انجینئرز نوکریوں کے لیے دنیا بھر میں کہیں بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور ذاتی کمپنیاں بھی کھول سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی دنیا کے انیس ممالک کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیا ر دیا گیا ہے جبکہ سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستانی انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، پاکستان کے انجینئرز کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس ملک میں جاری ہوگا۔


    پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری


    خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ میں جنیوا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی کو نیا اعزاز دینے سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے بعد اب وہ لائسنس جاری کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ملنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے انجینیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری

    پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری

    کراچی: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نیا اعزاز حاصل کرلیا جس کے بعد اب پاکستانی انجینئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ مزید بڑھ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جنیوا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی  نیا اعزاز دینے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے بعد اب وہ لائسنس جاری کرسکتی ہے۔

    انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیارملنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے انجینیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی۔

    اختیار ملنے کے بعد پاکستان کو عالمی مارکیٹس میں نمایاں مقام حاصل ہوجائے گا۔

    پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چئیرمین جاوید سلیم قریشی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اب پاکستان کے انجینئرز دنیا بھر کے باقی انجینئرز کی طرح مارکیٹ میں کام کریں گے اور ملازمتوں کے لیے دنیا بھر میں کہیں بھی اپلائی کرنے کے ساتھ ذاتی کمپنیاں بھی کھول سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی دنیا کے انیس ممالک کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیا ر دیا گیا ہے۔جاوید سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹ کے لیے اب ستر فیصد پاکستان انجینئرز بھرتی کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان انجیئرنگ کونسل کا قام 24 جنوری 2011 کو 176 ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں فنی تعلیم حاصل کرنے والے شہریوں کو اچھا پلیٹ فارم کرنا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے3  ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    پی ٹی آئی کے3 ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بد نظمی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایم پی ایز سمیت دس عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی۔

    چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران بد نظمی میں ملوث دس عہدیداروں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی،معطل کئے جانے والوں میں تین ارکان صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی پنجاب کےمقامی صدراورسینئر نائب صدر راولپنڈی سمیت یوتھ ونگ کے عہدیدار شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کررہا ہوں عدالت میں بتاوں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن 2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کی پیٹھ پر وار کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کر رہا ہوں عدالت میں بتاؤں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں اور وہ کیا کر چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ تیس نومبر فیصلہ کن دن ہوگا، کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے بڑی ہی بیچارگی سے کہا کہ روز میاں صاحب پر الزامات عائد کرتا ہوں مگر وہ نوٹس ہی نہیں لیتے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور گو نواز گو نوازشریف کے نہیں بلکہ نظام کے خلاف ہے۔