Tag: peer of golra sharif

  • گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی نماز جنازہ

    گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی نماز جنازہ

    اسلام آباد : درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیرسیدنا شاہ عبدالحق گیلانی چورانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ گولڑہ شریف میں ادا کردی گئی۔

     ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف پیرسیدشاہ عبدالحق گیلانی خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی عمر چورانوے برس تھی، نماز جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے پیر معین الحق گیلانی نے پڑھائی۔

    nنماز جنازہ  میں ہزاروں عقیدت مندوں اورمریدین نے شرکت کی، پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی پیر سید مہرعلی شاہ گیلانی کے پوتے اور پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف باباجی کے صاحبزادے تھے۔

    اپنےاجداد کی طرح آپ نے بھی اسلام کی بے پناہ خدمت کی، آپ نے قبلہ بابو جی کے بعد درگاہ شریف کی خدمت کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور تادم آخر عقیدت مندوں کی روحانی تشنگی بجھانے کا سامان کرتے رہے۔

    آپ طبعا انتہائی سادہ مزاج تھے لیکن تقوی و طہارت کے بلند مقام پر فائز تھے، اپ کے چہرہ پر انوار پر نور کی بارش برستی رہتی تھی اور علالت کے ایام میں چہرہ کی تابانی میں فرق نہ آیا۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کےانتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے گولڑہ شریف میں مرحوم کے صاحبزادوں سے تعزیت کی، اے آروائی فیملی کی جانب سے بھی پیرسیدناشاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔

  • پیرآف گولڑہ شریف کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

    پیرآف گولڑہ شریف کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

    ملتان : پیرآف گولڑہ شریف نے عمران خان کو الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی کرادی، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے مدعو کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل عمران خان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، پیرآف گولڑہ شریف نے عمران خان کو الیکشن میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

    پیرآف گولڑہ شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے پر مدعو کیا، اپنی رہائش گا پر ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہمارے پیروکار آپ کے ساتھ تعاون کرینگے، عمران خان نے ملاقات پر مدعو کرنے اور حمایت کرنے پر پیر آف گولڑہ شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا وزیرستان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لئے ہیں، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ میں کوئی چیزچھپائی جا رہی ہے، عوام چاہتی ہے کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ سامنے لائی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔