Tag: peer pagara

  • حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    کراچی : حروں کےروحانی پیشواپیرپگارا نے عید سادگی سےمنانےکااعلان کرتے ہوئے حرجماعت کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کوروکنے کے اقدامات کا سلسلی جاری ہے، حروں کےروحانی پیشواپیرپگارا  پیر صبغت اللہ راشدینے عید سادگی سےمنانےکااعلان کرتے ہوئے پیرجوگوٹھ میں نمازعیدکاروایتی اجتماع منسوخ کردیا۔

    پیرپگارا نے حرجماعت کوعیدکےموقع پرپیرجوگوٹھ میں جمع نہ ہونےکاحکم دیا ہے اور کہا کورونا وائرس کےسبب مشکل،غیر معمولی حالات ہیں،پ تمام مریدین اپنےشہروں میں نمازعیدکےاجتماعات میں شریک ہوں۔

    پیرپگارا نے حرجماعت کو کورونا سےبچاؤکیلئےاحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری قوم عیدکےموقع پرخصوصی دعاؤں کااہتمام کرے، کسی کوبھی مشکل میں نہیں ڈالناچاہتاسب گھروں پررہیں اور والدین،بزرگوں کی خدمت کریں ان کاخیال رکھیں۔

    خیال رہے پیرپگاراکراچی میں والدہ کےساتھ عید منائیں گے جبکہ ہرسال عیدکےموقع پر پیرجوگوٹھ میں لاکھوں عقیدت مندجمع ہوتے تھے۔

  • پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    نوشہرو فیروز : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ پاکستان آج پاک آرمی اور عدلیہ کی وجہ سے سلامت ہے۔ ملک بچانے کے لیے جو کام حکمرانوں کو کرنا تھا وہ پاک آرمی اور عدلیہ نے کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پیر پگارا نے کہا کہ ہم سندھ کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے، ملک سے دہشت گردی کسی اور نے نہیں پاک فوج نے ختم کروائی، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیاب ہوگی۔

    اس مرتبہ کا الیکشن 2013 کی طرح نہیں ہونے دیں گے، سندھ کی زراعت، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، جرائم پر حکومت کچھ نہیں کرتی، عدلیہ کو نوٹس لینا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ملکی دوستوں سے کاروبار کر کے ملک کا نقصان کر رہےہیں، موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا برا حال ہے، پہلے لانچوں میں سامان آتا جاتا تھا اب پاکستانی کرنسی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئےہرکسی کےپاس جائیں گے، چاہتےہیں کہ عوام کے مسائل حل اور پریشانی کاخاتمہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد صدر الدین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ،اشفاق منگی،رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی میرا دشمن نہیں ہے ہرپاکستانی شخص میرا بھائی ہے، ہم رنگ نسل، زبان مسلک سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرینگے، پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ مل کر چلنے کیلئے آیا ہوں۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج سیرحاصل گفتگوہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل بہت ہیں بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ اس موقع پرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ رہا ہے، ہمارا مستقبل ساتھ ہوگا خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چلنے کافیصلہ کیا ہے اپنےحلقےمیں کام کریں گے، الیکشن کیلئےتیارہیں، جب بھی اعلان ہوگا میدان میں کھڑے ہونگے۔

  • نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں اب ان کا مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ذرائع مسلم لیگ فنکشنل کے مطابق پیرپگارا نے نواشریف سے منہ موڑ لیا ہے۔

    آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل فی الحال وفاقی کابینہ سے الگ نہیں ہوگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اب وزارت عظمیٰٰ کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں، نواز شریف پنجاب تک محدود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کو کہا بھی تھا کہ مسلم لیگ کو ایک کرلیں، لیکن انہوں نے میری بات پر عمل نہیں کیا،پیرپگارا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سال 2018 میں عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاق کی واحد علامت فوج ہے اور میں وفاق اور فوج کے ساتھ ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں‌ چاہتے، پیر پگاڑا

    راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں‌ چاہتے، پیر پگاڑا

    خیرپور: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ الطا ف حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کا ایک دوسرے سے الگ ہونا مشکل بات ہے، خدافاروق ستار پر رحم کرے، دھرنے،جلسے، جلوس ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کے گھر پر جانا نامناسب ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے عوام کو خود نکلنا ہوگا۔

    خیرپور کے قریب اپنی رہائش گاہ پیر جوگوٹھ میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرپگاڑا نے کہا کہ خدا منظور وسان کی زبان قبول کرے جنہوں نے کہا تھا کہ چند دنوں میں عوام سکھ کا سانس لیں گے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ راحیل شریف کی مدت میں اضافہ کرنا نواز شریف کا کام ہے مگر راحیل شریف خود نہیں چاہتے کہ ان کی ملازمت میں توسیع ہو۔

    پیرپگاڑا کا کہنا تھا کہ راحیل شریف بہت اچھا کام کررہا ہے لیکن یہ کام چار پانچ سال پہلے ہوتے تو اور بھی اچھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی خدشات لاحق ہیں جس کے ثبوت بھارتی جاسوس کا پکڑا جانا ہے،پاکستان نہ چھوٹا ملک ہے اور نہ ہی پاکستانی فوج کمزور ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 1990ء سے لے کر پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی تھیں اور اب وہ باتیں کھل رہی ہیں،جس طرح جمہوریت کی گاڑی چل رہی ہے سمجھ سے بالاتر ہے،پاناما لیکس پر نواز شریف کی اولاد اور نواز شریف کے بیانات میں تضاد ہے۔

    پیرپگاڑا نے کہا کہ خدا فاروق ستار پر رحم کرے کیونکہ فاروق ستار شریف اور بہت غریب آدمی ہے جس کے لیے پارٹی چلانا بس کی بات نہیں،شکلیں بدلنے سے تبدیلی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلیٰ سندھ آٹھ سال اسی کابینہ کے رکن تھے اس لیے اب کیا تبدیلیاں آنی ہیں۔

  • پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    کراچی : مسلم لیگ کے تین دھڑوں کے اتحاد کافیصلہ طے پاگیا۔ سابق صدرپرویزمشرف لیگی اتحاد کے چیئرمین ہونگے۔

    ذرائع کےمطابق اتحاد کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ق لیگ، فنکشنل اورپاکستان مسلم لیگ کے اتحاد پراظہارخیال کیاگیا۔

    اتحاد کوحتمی شکل بجٹ کے فوری بعد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاراکوناراض لیگیوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    چوہدری شجاعت پنجاب کے پی کے اورپیرپگاراسندھ کے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کے بعدادغام کافیصلہ کیا جائے گا۔

    اس ملاقات میں اتحاد کوتیسری بڑی ایک سیاسی قوت بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے چیئرمین پرویز مشرف ہونگے جبکہ عہدیداروں کافیصلہ لیگی دھڑوں کے انضمما م کے بعدکیا جائے گا۔

  • مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارا کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارا کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    کراچی: مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ یمن فوج بھیجناآسان نہیں،افغانستان کی دلدل میں آج تک پھنسےہوئےہیں،انہوں نے یمن کےمعاملےپرآل پارٹیزکانفرنس بلانےکی تجویزدے دی۔

    مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارانےمولانافضل الرحمان کوکراچی میں اپنی رہائش گاہ پرظہرانہ دیا، دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال کےعلاوہ یمن میں ہونےوالی لڑائی پربھی بات ہوئی فضل الرحمان فضل الرحمان نے تجویزدی کہ یمن پرآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے۔

     فضل الرحمان پیرپگارا الرحمان مولانافضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کسی مشن پر نہیں آئے،دوستوں سےملاقات ہوجاتی ہے،اختلافات کےباوجودایم کیوایم کے رہنماؤں سےملاقات ہوتی ہے،میں ثالثی اور امن کی بات کرتا ہوں۔

  • دھرنے والے عیدالاضحیٰ کو سیاست کی نظر نہ کریں، خورشید شاہ

    دھرنے والے عیدالاضحیٰ کو سیاست کی نظر نہ کریں، خورشید شاہ

    سکھر: خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان اور طاہرالقادری سے التجا ہے کہ عید جیسے خوشیوں کے تہواروں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔۔پیر پگارا کہتے ہیں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عید قرباں سے پہلے حکومت نہیں گئی۔

    عمران خان اور طاہرالقادری سے التجا ہے کہ عید جیسے تہواروں کا احترام کریں۔ عید جیسی خوشیوں کے تہواروں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے خیر پور میں عید کی نماز ادا کی۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑہ کا اپنے مریدین کے اجتماع سے روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک حالات سے گذر رہاہے اس لئے ملکی سلامتی اور پاک افواج کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اس لئے انسانیت کی خدمت کرنے میں دلی سکون ہوتا ہے۔