Tag: pehelwan

  • گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی کام پورے شوق اور جوش و جذبے سے کیا جائے تو قدرت اس کام میں کامیابی عطا کرتی ہے۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوجاتی ہے کہ بنانے والا بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔

    گجرانوالہ کے ایک پہلوان نوجوان علی رضا بٹ نے اسے ثابت کرکے دکھادیا، انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک 40لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے علی رضا نے بتایا کہ ایک بار ٹریننگ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر لگائی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

    پہلوانوں کے خاندان سے تعلق کے باوجود باڈی بلڈنگ کے شوق پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ باڈی بلڈنگ کرکے اپنے مسلز بناؤں یہ کام میں 6سال سے کررہا ہوں۔

    اپنی خوراک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ناشتے میں ایک درجن سے زائد انڈوں کی سفیدی، براؤن بریڈ اور 3سے 4کلو دودھ پیتا ہوں۔ اسی طرح دوپہر میں چکن کھاتا ہوں اور شام کو موسم کے لحاظ سے مچھلی کھاتا ہوں۔

  • کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    کبڈی فائنل: پاکستانی اوربھارتی پہلوان آج ٹکرائیں گے

    جالندھر: کبڈی کے میدان میں حکمرانی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ حتمی مقابلے میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز ٹاکرا ہوگا۔

    بھارت میں آج کبڈی کبڈی اور صرف کبڈی ہوگی۔دوہزار چودہ ورلڈ کپ کبڈی کا فاتح کون ہوگا۔فیصلہ کن جنگ کے لئے میدان سج گیا۔ پہلوانوں نے کمر کس لی ۔ شائقین کو فائنل کا بے صبری سے انتظارہے۔

    بھارت مسلسل ساتویں مرتبہ ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اترے گا۔ ادھر پاکستان کے پاس پہلی مرتبہ چیمپئین بننے کا سنہری موقع ہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین مرتبہ فائنل میں پہنچا اور تینوں مرتبہ ہی اسے بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی پہلوانوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ لیکن آج ایک ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ پاکستانی پہلوان گزشتہ ورلڈ کپ فائنلز کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا شمار دنیائے کبڈی کی خطرناک اور مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے اور ماہرین نے دونوں ٹیموں کی حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔