Tag: Pelosi

  • سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

    امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں، یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔

  • فیس بک کا اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کی ترمیم شدہ ویڈیوز ہٹانے سے انکار

    فیس بک کا اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کی ترمیم شدہ ویڈیوز ہٹانے سے انکار

    واشنگٹن : فیس بک نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دینے کے باوجود سوشل میڈیا سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نینسی پلوسی کی ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کی متعدد ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نینسی پلوسی کی ویڈیو کو آہستہ کر کے انہیں بیمار یا نشہ میں ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    یوٹیوب نے نینسی پلوسی کی ویڈیوز ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز کے حوالے سے ان کی پالیسی واضح ہے اس لیے انہوں نے نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔

    ٹوئٹر نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پالیسی کی ویڈیوز کو شیئر کرنا کمپنی پالیسی سے متضاد نہیں ہے اور اس کی اجازت ہے کہ اگر منتخب نمائندہ کے بارے میں غلط بیانات انتخابی سازش یا ووٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش نہ ہو۔

    فیس بک پر نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے، فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پالیسی میں نہیں ہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو درست ہو۔

    مزید پڑھیں : فیس بک کا رواں سال دو ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ حذف کرنے کا دعویٰ

    جعلی فیس بک اکاﺅنٹس کی آڑ میں فلسطینیوں کے سینکڑوں اکاﺅنٹس بند

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نینسی پلوسی کی ایک ترمیم شدہ ویڈیو کو ٹوئٹ کیا، نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیو کی حقیقت نہ جاننے والے لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ حقیقت سے آشنا لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی دوسری بار اسپیکر منتخب ہوئی ہیں اور 78 سالہ نینسی پلوسی امریکی تاریخ کے 50 سالوں میں دوسری بار منتخب ہونے والی پہلی خاتون اسپیکر ہیں۔

  • فوجی طیارے میں سفر کی درخواست مسترد، نینسی پیلوسی نے دورہ افغانستان منسوخ کردیا

    فوجی طیارے میں سفر کی درخواست مسترد، نینسی پیلوسی نے دورہ افغانستان منسوخ کردیا

    واشنگٹن : کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے فوجی طیارے میں سفر کی درخواست منسوخ ہونے پر کمرشل طیارے کے ذریعے دورہ افغانستان ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے درمیان میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے۔

    اسپیکر نینسی پیلوسی نے الزام عائد ہے کہ امریکی صدر سے دورہ افغانستان کیلئے فوجی طیارے درخواست دی تھی جسے ڈونلڈ ٹرمپ منسوخ کرتے ہوئے مسافر طیارے میں سفر کرنے پر زور دیا۔

    نینسی پیلوسی نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا کہ امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے دورہ افغانستان سے متعلق تفصیلات آشکار کرکے جنگ زدہ ملک میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کانگریس کی اسپیکر نے کہا تھا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دورے کے باعث امریکی اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے منع کیا تھا۔

    صدرٹرمپ نے دیوار کے لیے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور ملک آج حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8 لاکھ سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

    شٹ ڈاؤن کے باعث ایک چوتھائی حکومتی امور متاثر ہوئے، قبل ازیں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ٹرمپ اور ڈیموکریٹس میں مذاکرات ہوئے تھے جو ناکام رہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے باعث امریکا میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو 28 روز ہوچکے ہیں، دو روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ کانگریس اراکین سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اسپیکر انہیں سمجھوتے سے روک رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔