Tag: PEMRA

  • نجی ٹی وی چینلز روز قومی ترانہ نشر کریں: پیمرا

    نجی ٹی وی چینلز روز قومی ترانہ نشر کریں: پیمرا

    اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نے ملک میں جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لئے نجی ٹی وی چینلز کو پابند کیا ہے کہ وہ روز صبح قومی ترانہ نشر کریں گے۔

    پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پیمرا نے ٹی وی چینلز کو کہا ہے کہ بچوں کے لئے موزوں پروگرامز تشکیل دئیے جائیں، پیمرا کے مطابق اس وقت صرف چند غیر ملکی ٹی وی چینل ہی اس اہم ضرورت کو پورا کررہے ہیں۔

    پیمرا اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کہ پڑوسی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لئے قومی ترانہ روزانہ نشر کیا جائے۔

    پیمرا نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ کل ایئر ٹائم کے 10 فیصد سے زیادہ غیر ملکی مواد نشر کرنا پیمرا کے ریگولیشتن ایکٹ (18)(1)اے کی خلاف ورزی ہے۔

    پیمرا نے یہ بھی وضاحت کی کہ ’’تازہ ہدایت‘‘سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ کے احکامات پرجاری کی گئی ہے۔

  • بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے، وزارت اطلاعات

    بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے، وزارت اطلاعات

    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے بول کی نشریات کو آن ائیر ہونے سے روکنے کیلئے ہدایت جاری کردیں۔

    وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ اور بول کے خلاف ایف آئی اے اور بین الاقوامی ادارے تحقیقات کررہے ہیں اس لئے بول چینل کو پیمرا ابھی آن ائیر نہ ہونے دے۔

    وزارت اطلاعات نے یہ ہدایات سیکشن فائیو ایکٹ دوہزار سات کے تحت جاری کی ہیں، اس حوالے سے بول کو تحقیقات سے قبل آن ائیر نہ کرنے کی ہدایات پیمرا کو بھجوادی گئی ہیں۔

    حکومت نے بول ٹیلی ویژن کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک نشریات بند رکھنے کی ہدایت کردی ہیں۔

  • میرشکیل کےخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر

    میرشکیل کےخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر

    لاہور : جیوجنگ کے مالک میر شکیل کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست سردار آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جیو نے حساس ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ملک کے خلاف سازش کی ۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ قومی سلامتی کے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔ پیمرا نے اس پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

    چیئرمین پیمرا بھی اس پورے معاملے میں قصوروار ہیں۔ عدالت میر شکیل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے ۔ درخواست کی سماعت پانچ جون کوہوگی ۔

  • ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جسے پیمرا نے نوٹس جاری کیا، فاروق ستار

    ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جسے پیمرا نے نوٹس جاری کیا، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں غداری اور حب الوطنی کے سرٹفکیٹس دینے کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی کے ساتھ گذشتہ پانچ سالہ گورننس ملکی تاریخ کی بد ترین حکومت تھی۔ کراچی میں سیاسی پرستی میں زمینیں شتر بے مہار کی طرح بانٹی اور پانی بیچا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کوئی نیا کیس نہیں بن رہا۔ اس لئے 1990 کے کیسز سامنے لا ئے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ انیس سو ننانو ے میں کچھ لوگ جان بچانے کے لئے انڈیا چلے گئے تھے جنہیں واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ۔ ملک میں غداری اور حب الوطنی کے سرٹفکیٹس دینے کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پہلی سیاسی جماعت ہے جسے پیمرا نے نوٹس جاری کیا ہے۔ اظہار آزادی کے تحت تقریر سننا میرا حق ہے۔ ملک میں فیصلے بادشاہت کی طرز پر ہو رہے ہیں ۔

    فاروق ستار نے  کہا کہ وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔ بجٹ سے پہلے منی بجٹ لایا گیاہے۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر ایک جماعتی نظام نافذ نہ کیا جائے۔

    تقریب سے خطاب میں اے این پی کے رہنماء شاہی سید کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون تو موجود ہے تاہم عملدر آمد نہیں ہو رہا ۔ عملدر آمد ہو تو ملک ٹھیک ہو سکتا ہے۔ قانون و انصاف صرف کتابوں کی حد تک محدود ہے۔

  • الطاف حسین کا آخری سانس تک پارٹی کی قیادت کا اعلان

    الطاف حسین کا آخری سانس تک پارٹی کی قیادت کا اعلان

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ کارکنان کراچی میں پانی کے بحران پر احتجاج کرنے کے لئے تیاررہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ذریعے ان کے خطابات پرپابندی لگواکرانہیں عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےتاہم وہ پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    تفصیلت کے مطباق اتوار کی شب کراچی اور حیدرآباد میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم کےلئے ذرائع ابلاغ کا راستہ بند کیا گیا تو عوام سے رابطے کےلئے متبادل راستہ اختیار کریں گےاورپر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم میں ہزار گروپ بنا دیئے جائیں یا رابطہ کمیٹی کے ارکان ذمہ داری سے کام کریں نہ کریں اور چاہے ان کی تقریر پر پابندی ہی کیوں نہ لگادی جائے وہ قیادت سے دستبرداری کی بات اپنے منہ پر نہیں لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربھارت جب بھی پاکستان کے خلاف سازش کریں گے تو ایم کیو ایم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرکے ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے آخری سانس تک پارٹی کی قیادت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہرکیاہے۔

    انہوں نے اپنی جماعت کے ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی خدمت کریں اور جو اس کام میں ناکام ہوگا اسے آئندہ ایم کیوایم کا ٹکٹ نہیں ملے گا۔

  • جماعت اسلامی کا الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    لاہور: جماعت اسلامی نے بھی الطاف حسین کی تقاریر کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

    پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے الطاف حسین کی تقاریر کیخلاف قرارداد جمع کرائی۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت الطاف حسین کی ملک اور فوج دشمن تقاریر کا نوٹس لے اور ایم کیو ایم کی فسطائیت کی روک تھام کیلئے اس پر پابندی لگائی جائے۔

     قرارداد میں الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان لا کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • الطاف حسین کارکنوں کو اسلحہ اٹھانے پر اکساتے ہیں، عمران خان

    الطاف حسین کارکنوں کو اسلحہ اٹھانے پر اکساتے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الطاف حسین کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیان پرحکومت کی خاموشی قابل قبول نہیں۔

    کپتان ایم کیو ایم کے قائد  الطاف حسین کے بیان پر خوب گرجے اور برسے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری کی نفرت انگیز تقاریر سے پیمرا قوانین کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں ۔

    انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کے بجائے آئی ایس پی آر کو کیوں بیان جاری کرنا پڑا؟ ریاستی اداروں کا دفاع حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کارکنوں کو اسلحہ اٹھانے پر اکساتے رہے ہیں۔ کپتان نے وزیر اعظم کوبھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے ملک کے بجائے دوسرے ملکوں کی سیکیورٹی پر زیادہ تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق کیا گیا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت راؤ انوار کی پریس کانفرنس پر خاموش کیوں ہےان کے ثبوتوں پر اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

  • الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : حکومت نے الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا، وزارت اطلاعات کی نرالی منطق، کرے کوئی اور بھرے کوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم قائد کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نائن زیرو پر کی جانے والی  نفرت انگیز تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا ایکٹ سیکشن ستائیس کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر عوام کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے، حکومت کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

  • وفاقی حکومت کا الطاف حسین کے براہ راست بیان پرپابندی پرغور

    وفاقی حکومت کا الطاف حسین کے براہ راست بیان پرپابندی پرغور

    اسلام آباد: اہم وفاقی اداروں نے فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پرقانونی کارروائی کافیصلہ کرلیا۔

    سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا بیان انھیں مہنگا پڑگیا۔

    ذرائع کے مطابق اہم وفاقی اداروں نے الطاف حسین کی تقریرپرقانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریرسے پیمرا قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔

    وفاقی اداروں کی جانب الطاف حسین کےبراہ راست خطاب پرپابندی لگانےپرغورکرناشروع کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت نےالطاف حسین کی گذشتہ رات کی تقریرپرپابندی لگانے کے لئے قانونی پہلوؤں سے متعلق پیمرا سے رائےطلب کرلی ہے۔

  • ہائیکورٹ نے پیمرا کو اےآروائی نیوز کے خلاف کاروائی سے روک دیا

    ہائیکورٹ نے پیمرا کو اےآروائی نیوز کے خلاف کاروائی سے روک دیا

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کے خلاف کسی بھی قسم کا حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے جبکہ ہائیکورٹ نے اے آر وائی کی درخواست بھی سماعت کے لیے منظورکرلی ہے۔

    اے آر وائی نے درخواست میں موٗقف اختیارکیا تھا کہ پیمرا مسلسل اے آر وائی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے، چیئرمین پیمرا کے بغیرپیمرا آئینی ادارہ نہیں ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیمراآرڈی نینس میں قائم مقام چیئرمین کا کوئی عہدہ نہیں اورسپریم کورٹ نے قائم مقام چیئرمین کے عہدے کو غیرآئینی اورغیر قانونی قراردے چکی ہے اور پرویز راٹھور کو کام کرنے سے بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا آزادانہ طور پر کام نہیں کررہا، پیمرا نے اے آر وائی کو غیرآئینی اورغیرقانونی نوٹس جاری کیے پیمرا اے آروائی کو ایک بارپھر بند کرنا چاہتا ہے، جس کی بندش سے اے آر وائی کے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔