Tag: PEMRA

  • سپریم کورٹ:پی بی اے کی درخواست پروفاق اورچیئرمین پیمرا کونوٹس جاری

    سپریم کورٹ:پی بی اے کی درخواست پروفاق اورچیئرمین پیمرا کونوٹس جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےچیئرمین پیمراکیس میں فریق بننےکیلئے پی بی اے کی درخواست پروفاق اور چیئر مین پیمرا کونوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ وفاق کی اپیل میں فریق بننےکےلئے پاکستان بر اڈ کا سٹنگ ایسویس ایشن نے درخواست دائر کی۔

    جسٹس ناصر الملک نے استفسار کیا کہ پی بی اے کیا ہے، جس پر عرفان قادر ایڈووکیٹ نے بتایا یہ تمام چینلز کی نمائندہ تنظیم ہے، جسٹس نا صر نے سوال کیا کہ آپ کا کیا موقف ہے؟ وکیل عرفان قادر نے کہا ہم چیئرمین پیمرا کی بر طرفی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کریں گے، عرفان قادر کے موقف پر اعلیٰ عدالت نے وفاق اور چیئرمین پیمراکونوٹس جا ری کرتے ہوئے سماعت تین دن کے لئے ملتوی کردی۔

  • سابق چیئرمین پیمراکی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    سابق چیئرمین پیمراکی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    اسلام آباد: سابق چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنےاسلام آبادہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائرکردی۔ سابق چیئر مین پیمرا چوہدری رشیدکی جانب سےکہاگیاہے کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے پاکستان کے تمام اخبارات میں چیئر مین پیمرا کی تقرری کیلئے 23 جولائی کو اشتہارات جاری کئے ہیں۔ وفاق نے گزشتہ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت کو یقین دلایا تھا کے اس کیس کے فیصلہ ہونے تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جائے گا۔

  • ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ، حکومت نے چیئرمین پیمرا کے لئے اشتہار دے دیا

    ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ، حکومت نے چیئرمین پیمرا کے لئے اشتہار دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کو زبان دے کر پھر گئی پیمرا کے چیئرمین کی اسامی کیلئے اشتہار دے ڈالا۔

    حکومت کے بے باکی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کرا کر بھی وہی کرتی ہے جو کرنا چاہتی ہے۔ پہلے چودھری عبد الرشید کیس میں یقین دہانی کرائی کہ مقدمے کا فیصلہ آنے تک پیمرا کا نیا چیئرمین نہیں لگایا جائے گا پھر چیئرمین پیمرا کی اسامی کے لئے اشتہار دے ڈالا۔

    پیمرا کے رکن میاں شمس کا کہنا ہے کہ حکومت کاچیئرمین پیمرا کیلئے اشتہار دیناغیرقانونی ہے، ۔یہ سب کچھ پرویز راٹھور کے لئے کیاجارہا ہے۔

    پیمرا کیس کے مدعی عبد الرشید چودھری کے وکیل ادریس اشرف نے رد عمل میں کہا کہ حکومت کا فیصلہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

    ادریس اشرف نے اس امید کا اظہار کیا کہ امید ہے عدالت کی جانب سے فیصلے پرعمل کرایاجائے گا۔

  • سندھ ہائیکورٹ :میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

    سندھ ہائیکورٹ :میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

    کراچی :عدالتی احکامات کے باوجود چھ فیصد سے زائدغیرملکی مواد دکھانے پرجیوگروپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔ مٹھی کی عدالت نے بھی میرشکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جیوگروپ نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے اور عدالتی حکم اورحلف کے باوجود غیرملکی موادنشرکرنے میں کمی نہیں کی ۔

    سندھ ہائیکورٹ میں جنگ اور جیوگروپ کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محفوظ یار خان نے موقف اختیارکیا ہے کہ جیوپیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغیرملکی مواد چھ فیصد سے زیادہ نشرکرررہا ہے۔ درخواست میں سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور،میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم الرحمان کو فریق بنایا گیاہے۔ پیمراقوانین کے مطابق مجموعی طور پر چینلز کو چھ فیصد غیرملکی اور چار فیصد انگلش مواد دکھانےکی اجازت ہے۔ دوسری جانب گستاخانہ نشریات دکھانےپرمٹھی کی عدالت نےبھی میر شکیل اور دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے

  • وزیراطلاعات کی پیمراحکام کواے آروائی نیوز کھولنے کی ہدایت

    وزیراطلاعات کی پیمراحکام کواے آروائی نیوز کھولنے کی ہدایت

    اسلام آباد :اے آروائی نیوزکوکھولنےکالیٹرپیرکوجاری کردیاجائےگا، وزارت اطلاعات اور پیمراحکام نے صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی کرادی۔ اے آر وائی فوری طور پر بحال کیا جائے۔اےآروائی کی بندش کےخلاف صحافی تنظیمیں اسلام آباد میں پیمرا دفترپہنچ گئیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور پیمرا حکام کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پیمرا حکام کے ساتھ اے آر وائی کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ساتھ ہی کیبل آپریٹرزکو ہراساں کرنے سمیت دیگر شکایات پر بات کی گئی۔ پیمرا حکام اور وزارت اطلاعات نے صحافی تنظیموں کواےآروائی کھولنے کا لیٹرپیر کو جاری کرنےکی یقین دہانی کرادی۔ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نےکہا ہے کہ کیبل آپریٹرزکو چینل نمبرزکے حوالے سے آئینی حق حاصل ہے.

    کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدسے بھی ملاقات کی۔اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ خالد آرائیں پرویزرشید نےمتعلقہ حکام کومسائل کےحل کےلئےہدایت جاری کردیں۔کیبل آپریٹر زایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نےکہا کہ کچھ عناصر کیبل آپریٹرز پر بے جا دباؤ ڈال رہے تھے۔ اے آروائی نیوز کی سزا کی مدت کئی روز پہلے پوری ہوچکی ہے۔

    خالد آرائیں نے بتایاکہ وزیر اطلاعات نے کسی چینل کوخاص نمبر پرلگانے کی ہدایت نہیں کی۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کیبل آپریٹرز کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اے آر وائی کی نشریات بحال کرنے کیلئے فوری طور پر تحریری حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • اے آروائی نیوزکھولنےکالیٹرپیرکوجاری کردیاجائےگا،پیمراحکام

    اے آروائی نیوزکھولنےکالیٹرپیرکوجاری کردیاجائےگا،پیمراحکام

    اے آروائی نیوزکوکھولنےکالیٹرپیرکوجاری کردیاجائےگا،پیمراحکام نے صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی کرادی۔ وزیراطلاعات نے کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرنےکیلئےمتعلقہ حکام کو ہدایت بھی کردی۔اےآروائی نیوزکی بندش کےخلاف صحافی تنظیمیں اسلام آباد میں پیمرا دفترپہنچ گئیں۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور پیمرا حکام کے درمیان ملاقات میں چینل کی بندش اورکیبل آپریٹرزکو ہراساں کرنے سمیت دیگر شکایات سے آگاہ کیا گیا ۔ پیمراحکام نے صحافی تنظیموں کواےآروائی کھولنے کا لیٹرپیر کو جاری کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

    پی ایف یو جے کے رہنماافضل بٹ نےکہا ہے کہ کیبل آپریٹرزکو چینل نمبرزکے حوالے سے آئینی حق حاصل ہے ۔ کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے وفد نےوزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدسے بھی ملاقات کی۔اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔پرویزرشید نےمتعلقہ حکام کومسائل کےحل کےلئےہدایت جاری کردیں۔

    کیبل آپریٹر زایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نےکہا کہ کچھ عناصر کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈال رہے تھے۔اے آروائی نیوز کی سزا کی مدت ختم ہوچکی ہے، خالد آرائیں نے بتایاکہ وزیر اطلاعات نے کسی چینل کوخاص نمبر پرلگانے کی ہدایت نہیں کی۔

  • چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، چار صفحا ت پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قائمقام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔۔فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت میں پرویز راٹھور اور ایگزیکیوٹو رکن کمال الدین ٹیپو کے چوبیس جون دو ہزار چودہ کے تقرری نوٹی فکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردی اور پرویز راٹھور بحیثیت قائم مقام چیرمین پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

  • اے آروائی نیوز کی معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،اسرارعباسی

    اے آروائی نیوز کی معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،اسرارعباسی

    پیمراکے پرائیویٹ ممبران اسرارعباسی اور میاں شمس نےکہا ہے اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا، پرویز راٹھور سےمتعلق ان کا موقف درست ثابت ہوگیا،پرویزراٹھور کے فیصلوں پر نظرثانی ہوگی۔

    پرویزراٹھورکا قائم مقام چیئرمین اورممبرپیمراکانوٹی فکیشن معطل ہونے پر ممبر پیمرا اسرارعباسی نے کہا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیاکہ حکومت پیمرا کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔

    اسرارعباسی نے کہا کہ اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،چوہدری رشید کی پیٹشن کافیصلہ آنے کے بعد اجلاس طلب کرینگے۔  ممبر پیمرا میاں شمس کا کہنا تھا اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی اورجرمانہ غیرقانونی تھا،عدالت نے انصاف کردیا،پرویز راٹھور کے فیصلوں پرنظرثانی کی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا ملک کی صحافتی تنظیوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسے سچائی کی فتح قرار دیا۔سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کوہٹانا ہمارا بھی مطالبہ تھا۔