Tag: Pending

  • کانگریس کی منظور کردہ غیر ملکی امداد روکنے اور چھان بین کا حکم

    کانگریس کی منظور کردہ غیر ملکی امداد روکنے اور چھان بین کا حکم

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دو سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ جب تک نظرثانی مکمل نہیں ہوجاتی، اربوں ڈالر مالیت کی غیر ملکی امداد منجمد کردی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (او ایم بی) نے امریکی محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ”ذمے نہ لی گئی غیر ملکی امداد کا حساب دیا جائے، اور وہ رقوم خرچ نہ کی جائیں جنھیں سرکاری طور پر خاص مقاصد کے لیے مختص نہیں کیا گیا“۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ’او ایم بی‘ کی جانب سے جن 10 مدوں کو منجمد کرنے کےلئے کہا گیا ان میں بین الاقوامی صحت، منشیات اور امن کار کام سے متعلق پروجیکٹس اور ترقیاتی اعانت کے پروگرام شامل ہیں،یہ حکم نامہ گذشتہ اختتام ہفتہ ان اداروں کے حوالے کیا گیا۔

    حکم نامے کے ناقدین کے اندازے کے مطابق، اس اقدام کے نتیجے میں دونوں اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے چار ارب ڈالر مالیت کی فنڈنگ روک دیں،چھان بین کی جانے والی رقم مالی سال 2018اور 2019 کے لیے ہے، اور اگر اسے جاری مالی سال کے اندر اندر خرچ نہ کیا گیا تو ستمبر کی 30 تاریخ کو یہ غیر استعمال شدہ رقم تصور ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ اختتام ہفتہ جاری ہونے والا یہ حکم نامہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس نو ستمبر تک تعطیلات پر ہے، اس لیے قانون ساز اس اقدام کو روکنے کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے۔

    ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ، ایلیٹ اینگل نے کہا کہ ”انتظامیہ کی کانگریس سے نفرت مثالی ہے“،بقول ان کے جب کانگریس یہ فیصلہ کرتی ہے کہ غیر ملکی امداد کی مد میں کتنے پیسے خرچ کیے جائیں، تو یہ مشورہ نہیں، یہ قانون ہوتا ہے، جس کی آئین پاسداری کرتا ہے۔

    ڈیموکریٹک قانون ساز نے کہا کہ ریپبلکن انتظامیہ کا حکم نامہ ”امریکی اقدار اور قیادت کو عالمگیر سطح پر فروغ دینے کی امریکی استعداد کے لیے تباہ کن امر ہے۔

  • پاکستانی عدالتوں میں  3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مقدمات  زیر التو

    پاکستانی عدالتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مقدمات زیر التو

    اسلام آباد : وزارت قانون کا کہنا ہے کہ  پاکستانی عدالتوں میں زیر التوامقدمات کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار چار سو چوہتر تک جا پہنچی جبکہ صرف سپریم کورٹ میں انتالیس ہزارسات سو مقدمات زیرالتوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدالتوں میں زیر التوامقدمات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئی، وزارت قانون کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوامقدمات کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار چار سو چوہترہے۔

    [bs-quote quote=”سپریم کورٹ میں 39 ہزار700 مقدمات زیرالتوا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزارت قانون نے بتایا 15 اکتوبر 2018 تک سپریم کورٹ میں انتالیس ہزارسات سو مقدمات زیرالتوا تھے، لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو مقدمات اور سندھ ہائی کورٹ میں اکیانوے ہزار پانچ سو جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سترہ ہزار مقدمات زیر التوا ہیں۔

    سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں 29 ہزار 4 سو چوالیس مقدمات اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 6 ہزار 852مقدمات زیر التوا ہے۔

    مزید پڑھیں : لوگ چیخ چیخ کر مر جاتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا، اب سب ججز کا احتساب ہوگا، چیف جسٹس

    یاد ررہے چیف جسٹس ثاقب نثا‌‌ر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر چکے ہیں کہ سب ججز کا احتساب ہو گا، لوگ چیخ چیخ کرمررہےہیں انصاف نہیں مل رہا، سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ون نے سات ہزار کیس نمٹانے ہیں ججز سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں بیس کیس نمبٹائے ہیں کم کیسز کے فیصلے کرنے والے ججز کے خلاف بھی آرٹیکل دو سو نو کے تحت کاروائی ہوگی۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا آج سب سے زیادہ تنخواہ جج کی ہے لیکن ججز کے پاس مقدمات کئی کئی دن زیر التواء رہتے ہیں۔ جب جج ذمہ داری پورے نہیں کریں گے تو فیصلوں میں تاخیر ہو گی۔ ججز کئی کئی دن تک مقدمات کی سنوائی نہیں کرتے ہیں اور تاریخیں ڈال دی جاتی ہیں، ججز پوری ایمانداری سے فیصلے کریں۔

  • میئر کراچی کا اہم اقدام، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کا مسئلہ حل

    میئر کراچی کا اہم اقدام، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کا مسئلہ حل

    کراچی: وسیم اختر نے میئر کراچی کا منصب سنبھالتے ہی بڑا کام کردکھایا، کے ایم سی کے 8 سال سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

    نمائندہ اے آر وائی رافع حسین کے مطابق دو روز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے میئر کراچی نے منصب سنبھالتے ہی بڑا کام کر دکھایا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرملازمین کے واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    میئر کراچی گزشتہ روز رہائی کے بعد پہلی بار اپنے دفتر پہنچے تھے اور کے ایم سی کے اعلیٰ افسران سے مٹینگ کر کے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا اور ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی تھی۔


    پڑھیں: ایکشن پلان ہوچکےاب ڈیولپمنٹ پلان شروع کریں،وسیم اختر


    دورانِ مٹینگ میئر کراچی نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے دریافت کیا اور افسران کو فوری طور پر ان کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔ وسیم اختر کی ہدایت کے بعد کراچی میونسپل کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    قبل ازیں میئر کراچی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی دورہ کیا اور مہمان گیلری میں بیٹھ کر کارروائی دیکھی، اُن کی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میئر کراچی کا استقبال کیا اور انہیں ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

    وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمبلی سے پرانی یادیں وابستہ ہیں اور یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں ایکشن پلان نہیں ڈیولپمنٹ پلان کا وقت شروع ہوگیا ہے، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا‘‘۔