Tag: pension reforms

  • پنشن اصلاحات : فرانس کی سڑکوں پر ہنگامے آج بھی جاری

    پنشن اصلاحات : فرانس کی سڑکوں پر ہنگامے آج بھی جاری

    پیرس : فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کیخلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    پیرس میں لاکھوں افراد نے پنشن اصلاحات کے خلاف مارچ کیا، مظاہرین نے گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے جبکہ فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج مظاہرے کیے جارہے ہیں، پولیس نے کئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ہونے والے مظاہروں سے کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی مداخلت کے نتیجے میں ایک شخص کی انگلی کے ٹوٹ جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 7 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں ایک شخص کا انگوٹھا پلاسٹک کے دستی بم سے کٹ گیا۔

    ملک کے دارالحکومت پیرس میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان متعدد جھڑپیں ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ کچھ مظاہرین نے کچرے اور کچرے کے ڈرموں کو نذر آتش کردیا اور بس اسٹاپوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

    پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا اور اور شیشے کی بوتلیں پھینکیں۔ اطلاع کے مطابق مظاہرے کے دوران ایک پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

    مخالفین نے بورڈو میں سٹی ہال کے دروازے کو نذر آتش کردیا جبکہ ڈیجون اور رینس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    پیرس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔ بعض جگہوں پر مظاہرین نے گلیوں میں کوڑے کو آگ لگائی جس کے بعد فائر فائٹرز کو بجھانے کیلئے آنا پڑا۔

    وزیر داخلہ گیرالڈ درمانین نے کہا کہ ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے 150 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 172 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 72 کو پیرس شہر میں گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پیرس شہر میں 140 مقامات پر آگ لگائی گئی۔ یہ تشدد پیرس آنے والے ٹھگوں نے کیا جو پولیس اہلکاروں اور سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے۔

  • پنشن اصلاحات : پیرس ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    پنشن اصلاحات : پیرس ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    پیرس : فرانس میں ریٹائرمنٹ کی حد عمر 2سال تک بڑھانے کے حکومتی فیصلے کیخلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ شہر بھر میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے۔

    مظاہرین مذکورہ اصلاحات کو واپس لینے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مشتعل افراد نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، ٹریفک لائٹس توڑ دیں، کچھ جنونیوں نے بینک کی کھڑکیوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسا دیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آرٹیکل 49.3 کا سہارا لے کر قومی اسمبلی میں بغیر ووٹ کے متنازعہ پنشن اصلاحات کے منصوبے کو منظور کرلیا جس کے بعد ملک میں محاذ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی ملک بھر میں اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    میکرون کے اس اقدام سے فرانس میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بہت سی یونینز مشتعل ہوگئیں اور انہوں نے اس اقدام کو جمہوریت سے متصادم قرار دیتے ہوئے مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کردی۔

  • ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن  کے حوالے سندھ حکومت کا اہم اقدام

    ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے حوالے سندھ حکومت کا اہم اقدام

    کراچی : سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دے دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمرلازمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منظوری دےدی ، سندھ کابینہ میں پنشن بل کنٹرول کرنے کیلئے اصلاح پر غورکیاگیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے ملازمین کی تعداد 493182 ہے، ملازمین 23.9 بلین روپے ماہوار تنخواہ لیتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ماہوار پنشن بل 13.3 بلین روپے ہے، ہمیں اسکی اصلاحات کرنی ہیں تاکہ پنشن بل کم ہو، موجودہ طریقہ چلتا رہا تو 10 سال بعد پنشن بل سیلری بل سےبڑھ جائے گا۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کابینہ میں مختلف تجاویز پر غور،جلدریٹائرمنٹ پرپابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی، اس سے حکومت پر 433.3 بلین روپے بوجھ کم ہوجائے گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا پنشن آخری تنخواہ کےبجائے3سال کی اوسطً تنخواہ کےحساب سےلگائی جائے گی ، اس سے حکومت پر 348.8 بلین روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا، فیملی پنشن فوری طور پر فیملی ممبران پر محدود ہوجائے گی، فیملی پنشن بیوی، شوہر اور بیٹے جو 21 سال سے کم عمر ہو تک محدود ہوگی، اس اصلاحات سے 112.179 بلین روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا۔

    سندھ حکومت پنشن فنڈ میں شراکت 0.5 فیصد22-2021 میں کرے گی، اصلاح شدہ پنشن اسکیم کا اطلاق اب سے نئی بھرتی کئےجانیوالےملازمین پر ہوگا۔