Tag: pensioners

  • پنشنرز کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    پنشنرز کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پینشنرز کے نام سے فراڈ کرنے والے افراد کیخلاف سخت اقدام کرتے ہوئے نیا نظام متعارف کرادیا، تمام پینشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق لازم قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھوسٹ پنشنرز کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، اب پنشن حاصل کرنے کیلئے حکومت نے نیا نظام متعارف کرادیا ہے جس کے تحت تمام پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق لازم قرار دے دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق والے اکاؤنٹس میں ہی پنشن جاری کی جائے گی، معذوری کی وجہ سے بائیو میٹرک نہ کرانے والوں کو زندہ ہونے کاسرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

    دستاویز کے مطابق مختار شخص کی جانب سے پنشنر زندہ ہونے کاسرٹیفکیٹ دیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے جوائنٹ اکاؤنٹ میں پنشن بھجوانے پر پابندی لگادی ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہرسال مارچ اور اکتوبر میں پنشنرز کو تصدیق کرانا ہوگی اگر6ماہ تک پنشن نہ نکالی گئی تو اکاؤنٹ غیرفعال ہوجائے گا۔

  • پنجاب حکومت کا پنشنرکے لیے بڑا قدم

    پنجاب حکومت کا پنشنرکے لیے بڑا قدم

    لاہور: پنجاب حکومت نے پنشنرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا، تعطل کا شکار تمام پنشن کیسز نپٹانےکی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو پینڈنگ پنشن کیسز کی تفصیلات 30 ستمبر 2019 تک وزیر اعلیٰ آفس میں بھجوانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن کیسز کے حل کے لئے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں ، احکامات کے تحت پنشن کیسز کی منظوری دینے والی تمام اٹھارٹیز کو 31 دسمبر 2019 تک تعطل کے شکار تمام کیسز نمٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اس تعطل سے بچنے کے لئے پنشن رولز کے مطابق آئندہ ریٹائرمنٹ سے 1 سال قبل سرکاری ملازمین کے پینشن دستاویزات تیار کئے جائیں اور 6 ماہ قبل مکمل دستاویزات آڈٹ افسر کو بھجوائے جائیں۔

    ساتھ ہی ساتھ احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز پینڈنگ پینشن کیسز کے ڈسپوزل کی ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک وزیر اعلیٰ آفس بھجوانے کی پابند ہوں گی۔

    یاد رہے کہ پنجاب میں پنشنر گزشتہ کچھ عرصے سے مسائل کا شکار تھے اور حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ ان کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے، پنشنر کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی تھی۔

  • نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم

    نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم

    اسلام آباد : پیشنرز اور بیواؤں کیلئے خوشی کی خبر،نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بہبود سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم منظوری دی گئی تھی۔

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ان اسکیمز سے حاصل ہونے والے منافع پر دس فیصد انکم ٹیکس کیا تھا، ان اسکیمز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ا طلاق بھی نہیں ہوتا ہے۔

    پینشنرز اور بیواوں کے علاوہ شہداء کی فیملیز کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے شہداہ فیملز ویلفیئر اکاونٹس پر کو بھی ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت بہبود سیونگز سر ٹیفیکٹس اور پینشنرز بینفیٹ اکاؤنٹس ہر شرح منافع نو اعشاریہ تین چھ فیصد ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔