Tag: pentagon

  • امریکہ کا شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ

    امریکہ کا شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکہ نے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شام میں حکومت کے خلاف برسرِ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نبردآزما مقامی فورسز کی مدد کے لیے اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکا 50 کے قریب اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گا جہاں شامی افواج داعش نامی عفریت سے لڑنے میں مصروف ہیں۔

    پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دستے مقامی قیادت کو ہرطرح سے مالی اور ملٹری معاونت فراہم کریں گے تاکہ داعش نامی اس حکومت مخالف تنظیم کے خلاف جنگ میں موثرحکمت عملی اختیار کی جاسکے۔

    امریکی صدرباراک اوباما نے اسپیشل فورسز پرمشتمل دستوں کو شمالی شام میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا عراقی میں بھی اسی طرح کی اسپیشل فورسز کی تعیناتی پرغورکررہا ہے۔

  • امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    کابل : امریکا نے افغانستان میں سینئر القائدہ رہنما القائدہ رہنما ابو خلیل ال سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق السوڈانی افغان اور پاکستانی فورسز کیخلاف کاروائیوں بھی ملوث رہا ہے۔

    اعلامیے میں القاعدہ رہنما کو کو گیارہ جولائی کو افغانستان کے ضلع بیرمال میں ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس حملے دو مزید دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    السوڈانی القاعدہ کے خود کش بمبار آپریشنز کا سربراہ اور امریکہ کیخلاف کئی دہشت گرد منصوبوں کا حصہ تھا۔ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک ہو ئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 11 جولائی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کئے گئے حملے میں القاعدہ کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر ابو خلیل ال سوڈانی ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔

    بیان میں کہا کہ القاعدہ کمانڈر نے اتحادی، افغان اور پاکستانی افواج کے خلاف براہ راست براہ راست آپریشن کی ہدایت کی اور وہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھی تھے۔

  • پینٹاگون کی افغانستان میں ملا عبد الرؤف کی ہلاکت کی تصدیق

    پینٹاگون کی افغانستان میں ملا عبد الرؤف کی ہلاکت کی تصدیق

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں داعش کمانڈر ملا عبد الرؤف خادم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، پینٹاگون کے مطابق فضائی حملے میں سابق طالبان کمانڈر ملا عبد الرؤف سمیت آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے قبل اطلاعات تھیں کہ عبد الرؤف امریکی اور افغان اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عبد الرؤف کو 2007 میں گونتانامو بے سے رہا کر کے افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔

    ایک سوال پر پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کے خطرات کو نظر انداز نہیں کر رہا تاہم تاہم وہ ابھی یہاں صرف قدم جمانا چاہ رہے ہیں، داعش اپنی طاقت اور اثر و رسوخ عراق اور شام کے علاوہ بھی بڑھانا چاہتی ہے۔

  • پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    واشنگٹن :پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا ایسے ہی نشانہ بن رہی ہے، جیسا پیرس میں لوگوں کو بنایا گیا، پاکستان میں آزاد گھومنے والے دہشت گردوں پر تشویش ہے۔

    واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی پاکستان اور امریکہ کے لئے مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک میں ہر سطح کا تعاون کیا جارہا ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، امریکہ پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لئے مدد جاری رکھے گا۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر امریکہ کا پاکستان پر دباؤ نہیں ، پاکستان یہ آپریشنز اپنے مفاد کے لئے کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، جان کیری وزارتِ دفاع کا کوئی خصوصی پیغام لے کر بھارت نہیں جا رہے ہیں۔

  • پینٹاگون نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    پینٹاگون نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

    واشنگٹن: امریکہ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عراق اورشام میں داعش کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    تاریخ میں پہلی بارامریکی فوج نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ فضائی حملوں میں عام شہری بھی نشانہ بنتے ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ نے عام شہریوں کی ہلاکت کے 18 واقعات کا جائزہ لےکر ان میں سے 13 کو داخلِ دفترکردیا جبکہ 05 واقعات پر تحقیقات کے دائرے کو مزید وسیع کردیا ہے۔

    امریکہ کے دفاعی حکام کے مطابق جن واقعات پرتفتیش جاری ہے ان میں 26 دسمبر کو ہونے والا تازہ ترین حملہ بھی شامل ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان’جان کربی‘نے صحافیوں کو اس حوالے سے بتایا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ سینٹرل کمانڈ عام شہریوں کی ہلاکت کے الزامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا امرہے جس کو ہم انتہائی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم جب اور جہاں بھی آپریٹ کریں عام شہریوں کی ہلاکت کم سے کم ہو۔

    ان کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے قبل پینٹا گون کی جانب سےعام شہریوں کی ہلاکت کی بابت اطلاعات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔

    اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکی ہیں کہ امریکی حملوں میں درجنوں کے حساب سے عام شہری مارے جارہے ہیں اور ان ہلاکتوں کی تعداد شام میں زیادہ ہے۔

  • امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربے کا کہنا ہے کہ چند فنی مسائل کی بنا پر برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے ۔

    وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رئیر ایڈ مرل جان کربے نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کے نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے، فارن برگ میں رواں ہفتے ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو کے ممکنہ خریدار اس جدید ترین لڑاکا جیٹ کو نہیں دیکھ پا ئیں گے۔

    جان کرنے نے بتایا کہ تئیس جون کو فلوریڈا میں ایک فضائی حادثے میں طیارے کے انجن فیل ہونے کے بعد ایف تھرٹی فائیو طیاروں کوگراونڈ کر دیا گیا ہے۔