Tag: pentagone

  • سعودیہ اورامارات داعش کے خلاف امریکا کا ساتھ دیں، ایش کارٹر

    سعودیہ اورامارات داعش کے خلاف امریکا کا ساتھ دیں، ایش کارٹر

    برسلز: امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ امارات بھی داعش مخالف کارروائیوں میں امریکی اتحاد کا ساتھ دیں گے۔

    برسلز میں نیٹو حکام سے ملاقات کے بعدجاری بیان میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف شامی اپوزیشن کی مدد اور الرقہ شہر کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے بھیجیں گے۔

    ایش کارٹر نے بتایا کہ امریکہ موقع اور وسائل فراہم کرےگا تاکہ الرقہ شہر سمیت شام کے دیگر علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرایاجاسکے۔

    اس سےقبل ایش کارٹر نے متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے امریکی قیادت میں داعش کے خلاف اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    پینٹاگون میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس کل ہوگا

    واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مشاورتی گروپ کا دو روزہ اجلاس باضابطہ طور پر کل سے پینٹاگون میں شروع ہو رہا ہے۔

    سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک کی سربراہی میں پاکستان کے گیارہ رکنی وفد نے آج امریکی حکام سے ملاقات میں ابتدائی بات چیت بھی کی ہے۔

    اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف جاری پاکستان فوج کے آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ مستقبل میں پاکستانی فوج کی ضروریات اور حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • واشگنٹن: ایشٹن کارٹر پینٹاگون کے نئے سربراہ نامزد

    واشگنٹن: ایشٹن کارٹر پینٹاگون کے نئے سربراہ نامزد

    واشگنٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے ایشٹن کارٹر کو پینٹا گون کا نیا سربراہ نامزد کردیا ہے،جس کا اعلان وہ سینیٹ کی حتمی منظوری کے بعد کریں گے۔

    ایشٹن کارٹر پینٹا گون میں اکتوبر دوہزار گیارہ سے نائب سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہیں ، ریپلیکن سینٹرز کا کہنا ہے کہ بارک اوباما نے سابق وزیردفاع چک ہیگل کی جگہ ایشٹن کارٹرکو وزیردفاع نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔۔امریکی آئین کے تحت سیکریٹری دفاع کی تقرری سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ کی حتمی منظوری کے بعد امریکی صدر بارک اوباما ان کی تقرری کا حتمی اعلان براہ راست کریں گے ۔