Tag: People of Karachi

  • اہلیان کراچی بجلی کی اضافی قیمت ادا کرنے پر کیوں مجبور ہیں؟

    اہلیان کراچی بجلی کی اضافی قیمت ادا کرنے پر کیوں مجبور ہیں؟

    بجلی کی مسلسل مہنگی پیداوار سے کراچی والے اضافی قیمت ادا کرنے پرمجبور ہیں، اس حوالے سے دستاویزات میں حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کےالیکٹرک کی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی کے مقابلے میں تقریباً114فیصد مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے جون میں50روپے31پیسے تک فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی، یہ فی یونٹ بجلی اوسط24روپے90 پیسے میں پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ کےالیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے بجلی اوسط11.65پیسے فی یونٹ میں خریدی جبکہ کےالیکٹرک نے جون میں ڈیزل سے فی یونٹ بجلی50.31پیسے تک پیدا کی تھی۔

    دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک نے جون میں ایل این جی سے فی یونٹ بجلی43.37پیسے تک پیدا کی جبکہ جون میں فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی35روپے 91پیسے تک پیدا کی گئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے جون میں گیس سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی، جون 2023 میں50.2 فیصد بجلی اپنے ذرائع سے پیدا کی گئی، کے الیکٹرک نے جون2023 میں49.8فیصد بجلی خریدی۔

  • اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمنی کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں استقبالیہ تقریب ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سعید غنی اور مختلف سفارت کاروں اور معززین شہر نے شرکت کی۔

    جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاص طور پر کراچی کے لوگ بہت مہمان نواز، ثقافت پسند اور کھلے دل کے مالک ہیں۔

    انہوں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود پاکستانی قوم اٹھ کر سنبھلنا جانتی ہے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 2019کے بعد پہلی مرتبہ قومی دن منانے کی خوشی ہے جبکہ پاکستان میں یہ میری پہلی تقریب ہے جس کی مجھے بہت ہی زیادہ مسرت ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی یورپ کا اہم ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔