Tag: peoples-bus-service

  • محرم الحرام : سیکیورٹی پلان اور پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اعلان

    محرم الحرام : سیکیورٹی پلان اور پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اعلان

    کراچی : پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری اور سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کی جزوی معطلی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی، مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

    کراچی پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کی ڈیوٹی کےلیے ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان موجود رہیں گے۔

    پیپلز بس سروس معطل 

    علاوہ ازیں سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 9اور10محرم الحرام کو پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ ملیرہالٹ سے سپرہائی وے جانے والی بس سروس جاری رہے گی۔

    کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جلوس کے روٹس پر موجود تمام گلیوں، گزرگاہوں،روڈ کو سیل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق تمام متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا جارہا ہے، سولجر بازار،ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک کو سیل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ تبت سینٹر، جامع کلاتھ مارکیٹ، لائٹ ہاؤس کی گلیوں کو سیل کردیا گیا، بولٹن مارکیٹ اورکھارادر کے مقامات پرگلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، مرکزی جلوس کے روٹ پر بیشتر راستے3روز تک بند رہیں گے۔

  • پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی غیر حاضری معمول بن گئی

    پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی غیر حاضری معمول بن گئی

    کراچی: شہر قائد کے باسی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نہ نکل سکے، پیپلز بس سروس بھی شہریوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بنتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی غیر حاضری معمول بن گئی ہے، متعدد روٹس پر چلنے والی بسوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مسافروں کی جانب سے پیپلز بس کے مختلف روٹس پر تاخیر کی شکایات بھی درج کرائی جاتی ہیں، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ آر ون روٹس کی 30 بسوں کی تعداد کم کر کے 20 کر دی گئی ہے۔

    آر ون کا طویل روٹ ماڈل کالونی سے ڈاکیارڈ تک ہے، جس کی بسوں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ بس سروس تاخیر سے چلنے کے باعث طے شدہ روٹس کا دورانیہ طویل ہو جاتا ہے۔

    دوسری طرف انچارج پیپلز بس سروس آرون روٹس کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں 7 بجے سے 10 بجے تک کا وقت پیک آورز میں شمار کیا جاتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ ڈرائیورز مقرر وقت پر پہنچیں۔

  • کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: یکم مارچ سے کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کو مزید دو روٹس پر چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، کل سے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ وَن کی فلیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    یہ اعلان وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر شریک ہوئے۔

    ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جب کہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کر دیا جائے گا۔

    پنک بس سروس روٹ 2، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی۔

    روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النسا اسٹریٹ، میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

    شرجیل انعام میمن نے این آر ٹی سی کو یہ ہدایت بھی کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے، اور ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔

  • پیپلز بس سروس پر  نامعلوم مسلح افراد  کی فائرنگ ،  مسافروں میں خوف و ہراس

    پیپلز بس سروس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، مسافروں میں خوف و ہراس

    لاڑکانہ : پیپلز بس سروس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے تھانہ اللہ آباد کی حدود میں پیپلز بس سروس پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، بس پر فائرنگ سے بس میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس چھا گیا۔

    پیپلز بس سروس ڈرائیور نے بتایا کہ اوور ہیڈ برج پر جیسے اوپر چڑھے تو فائر ہوئے، فائر کیلنڈر سائیڈ کے طرف سے ہوا ہے، جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

    دوسری جانب واقع کا اطلاع ملتے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کے پیپلز بس سروس پر فائرنگ کیسے ہوئے اور کس نے کی فی الحال کچھ نہیں بول سکتے،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے تفتیش کر رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں کراچی میں گرین لائن بس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھر برسادیے تھے، جس کے نتیجے میں بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے تھے۔

    واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں ،900 کیمروں،ڈھائی سوسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا۔

  • پیپلز بس سروس کے کرائے میں اچانک اضافہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    پیپلز بس سروس کے کرائے میں اچانک اضافہ کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : سندھ حکومت کے تحت چلنے والی پیپلز بس سروس (پی بی ایس) کی انتظامیہ نے بس کے کرائے میں اچانک سو فیصد اضافہ کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ انٹرسٹی روٹس پر کرایوں پر نظرثانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بس سروس کے نگراں ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور تھرڈ پارٹی کے انجینئرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ عشرت خان کی رپورٹ کے مطابق گلشن حدید سے ٹاور تک نئے توسیع شدہ پیپلز بس سروس کے روٹ کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا ہے کیونکہ فاصلہ اب 58 کلومیٹر ہوگیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق شہر میں ایک سے دس نمبر روٹ تک کی بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں جس میں سے صرف ایک آر نائن نمبر کی بس کے کرائے بڑھائے ہیں۔

    یہ راستہ گلشن حدید میں اللہ والی چورنگی سے شروع ہو کر اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر، ملیر ہالٹ، کالونی گیٹ، ناتھا خان پل، ڈرگ روڈ اسٹیشن، پی اے ایف بیس فیصل، لال کوٹھی، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی، میٹروپول، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل کراچی، پاکستان، آئی آئی چندریگر روڈ اور سٹی اسٹیشن سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راستہ پہلے گلشن حدید سے صرف ملیر کینٹ تک تھا، آپریٹر نے روٹ کی توسیع کے بعد 3 روز قبل اس روٹ پر بس کا کرایہ سو روپے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر فوری نوٹس، پیپلز بس سروس جزوی بحال

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر فوری نوٹس، پیپلز بس سروس جزوی بحال

    کراچی: اے آر وائی نیوز کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے پیپلز بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس انتظامیہ نے آج صبح 9 بج کر 22 منٹ پر محدود بسوں کے ساتھ سروس بحال کر دی۔

    انتظامیہ پیپلز بس سروس کے مطابق ماڈل کالونی کی مرکزی سڑک پر برساتی اور سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے جب کہ ٹریک کے پاس سے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی ہے۔

    پیپلز بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائی جاتی ہے، سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے پانی دروازے سے بس کے اندر داخل ہو سکتا ہے۔

    آخری بس کل شام 6 بجے ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے روانہ کی گئی تھی، جب کہ کل شام ساڑھے 6 بجے آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    انتظامیہ پیپلز بس سروس کا کہنا ہے کہ ماڈل موڑ سے ماڈل کالونی ریلوے پھاٹک تک دونوں ٹریک زیر آب آ چکے ہیں ، ماڈل کالونی کے مین ٹریک کے دونوں اطرف تجاوزات اور سیوریج سسٹم بھی اوور فلو کا شکار ہے۔

    انتظامیہ نے کہا تھا کہ نکاسی آب کی صورت حال دیکھ کر آپریشن بحال کریں گے، سروس معطل ہونے سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی والوں کیلئے پیپلزبس سروس کا آغاز

    کراچی والوں کیلئے پیپلزبس سروس کا آغاز

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کاآغازہوگیا، پیپلز بس سروس داؤدچورنگی سےٹاور تک چلےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر بلدیات اینڈ ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے بس سروس کا آغاز کیا۔

    پیپلزبس سروس صبح7سے رات10بجے تک چلے گی، بس میں تیس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم رش کے اوقات میں شہری کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں۔

    بس سروس داؤدچورنگی سے ٹاور کے روٹ پر چلےگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کےتحت چلنے والی بسوں کی تعداد10ہے، جس کا کرایہ 20، 30اور40 روپے ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سندھ کابینہ نے انٹرسٹی بسزپائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی تھی ، وزیرٹرانسپورٹ ناصرشاہ نے بریفنگ میں کہا تھا کہ 10 بسیں کراچی کی اہم شاہراہوں پرچلائی جائیں گی، بسوں کاکرایہ5کلومیٹرفاصلےکیلئے20 روپےمقررکیاگیاہے، اےسی بسوں کا 5سے 15کلومیٹرفاصلے کیلئے کرایہ30روپے ہوگا، اےسی بسوں کا 15سے زائدکلومیٹر کیلئے کرایہ40روپے ہوگا۔

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کرایہ ان بسز پر بھی لاگو ہوگا، جو الگ پروجیکٹس کےتحت چلائی جائیں گی، انٹرسٹی بسوں کےکرائے کمیٹی کی تجویز پر مقرر کیے گئے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزبس سروس کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لانڈھی سے صرف 10بسیں چلانےکااعلان مضحکہ خیزہے، 10بسیں چلانے کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت نےکراچی میں ہر مسئلے کو سرخ فیتے کی نذرکیا ہے، سندھ حکومت کراچی میں مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔