Tag: perform hajj

  • ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان بھی حج 2024 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

    گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ ریما خان نے ائیر پورٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ائیرپورٹ پر مکمل پردے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    ریما خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’الحمدللّٰہ جمعہ کی صبح مدینہ پاک پہنچی ہوں‘ ان اداکارہ نے مسجد نبوی کے صحن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    یاد رہے کہ اس سال بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر بھی حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

  • رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے بیرون ملک عازمین حج کو رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دے د ی اور کہا ہر ملک سے کوٹے کے مطابق عازمین آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے خواہمشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ
    رواں سال بیرون ملک کے افراد کو حج کا زیادہ موقع دیا جائے گا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک سےحج پرآنےپرکوئی پابندی نہیں ہوگی، ہر ملک سے کوٹے کے مطابق عازمین آئیں گے۔

    سعودی حکام نے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے۔

    یاد رہے سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی اور سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے کرونا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی ہو گا۔

  • معمر انڈونیشی شہری اہلخانہ کے ہمراہ حج کیلئے سعودیہ روانہ

    معمر انڈونیشی شہری اہلخانہ کے ہمراہ حج کیلئے سعودیہ روانہ

    ریاض :انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر عصام الثقفی نے عمر رسیدہ عازم حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رخصت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشن شہری130سالہ اوھی عیدروس سمری جکارتا کے ہوائی اڈے سوکارنو ہاٹا سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے، اوھی سمری ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر حج کے لیے حجاز مقدس روانہ بلایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوھی سمری اپنے چھ اہل خانہ کے ہمراہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں ان کا جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ انڈونیشن شہری وہاں سے وہ مکہ معظمہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ مناسک حج ادا کریں گے۔

    یاد رہے کہ جکارتہ میں سعودی عرب کے سفیر عاصم القرشی نے انڈونیشی بزرگ سے سفارتخانے میں ملاقات کرکے انڈونیشین بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو رواں برس شاہی مہمان کے طور پر حج ادائی کی دعوت دی تھی۔

    معمر انڈونیشین شہری اور اس کے اہل خانہ کی اس سال حج کی خواہش پر مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی خادم الحرمین الشریفین کے جکارتہ میں سفارتخانے نے اگلے ہی روز بزرگ شہری کو سفارتخانے مدعو کیا تھا تاکہ مزید تفصیلات سے آگاہ ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر شہری بیس سالوں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ترس رہے ہیں۔

  • بزرگ انڈونیشین اہل خانہ سمیت رواں برس شاہی خرچ پر حج کرے گا

    بزرگ انڈونیشین اہل خانہ سمیت رواں برس شاہی خرچ پر حج کرے گا

    ریاض:سعودی عرب کے حاکم سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایت پر انڈونیشیا میں سعودی سفارت نے چورانوے برس کے انڈونیشین بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو اس سال شاہی مہمان کے طور پر حج ادائی کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں سعودی عرب کے سفیر عاصم القرشی نے انڈونیشی بزرگ سے سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں شاہ سلمان کی جانب سے ملنے والی ہدایات سے متعلق بتایا کہ ہمیں ہدایت کی گئی ہے آپ کی ہمراہ عیال حج کے لئے سفری انتظامات مکمل کئے جائیں۔

    سعودی سفیر نے بتایا کہ معمر انڈونیشین شہری اور اس کے اہل خانہ کی اس سال حج کی خواہش پر مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی خادم الحرمین الشریفین کے جکارتہ میں سفارتخانے نے اگلے ہی روز بزرگ شہری کو سفارتخانے آنے کی دعوت دی تاکہ ان سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

    تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ برزگ شہری نے اس سے پہلے حج نہیں کیا ہے، ہماری ملاقات کے فیڈ بیک کے فوری بعد ہمیں ہدایت کی گئی کہ بزرگ انڈونیشین شہری کے سفر حج سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں حج سے واپسی تک کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری شاہ سلمان حکومت کی ہو گی۔

    یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر شہری بیس سالوں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ترس رہے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج  کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی اور پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی، اس دوران آرمی چیف نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کےموقع پر متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اورمسلح افواج نے بہادری،کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا، اہل خانہ کو سلام، ملک دشمن عناصر کو ہر صورت میں شکست دے کر دم لیں گے،آرمی چیف

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کواندھیروں میں جھونکنےکی کوشش کرنےوالوں کیخلاف لڑیں گے، قوم کےعزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کوشکست دیں گے۔

    دوسری جانب منٰی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کررہے ہیں۔

    بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد حجاج نے اپنا سر منڈوایا اورحجاج نے احرام کھول دیا، اس کے بعد حجاج کا مکہ پہنچ کر طواف زیارت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • شاہ سلمان کا یمنی اور سوڈانی شہداء کے خاندانوں کی حج پر سرکاری میزبانی کا حکم

    شاہ سلمان کا یمنی اور سوڈانی شہداء کے خاندانوں کی حج پر سرکاری میزبانی کا حکم

    ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کی قومی فوج اور سوڈانی فوج کے شہداء کے خاندانوں کے ڈیڑھ ہزار افراد کی حج کے دوران میں سرکاری میزبانی کا حکم دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یمن اور سوڈان کے یہ فوجی جنگ زدہ پڑوسی ملک میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد آپریشن فیصلہ کن طوفان اور آپریشن امید کی بحالی میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

    ان شہداء کے خاندانوں کی شاہ سلمان کی مہمان نوازی کے پروگرام برائے حج اور عمرہ کے تحت میزبانی کی جائے گی، سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور دعوت و ارشاد اس پروگرام کی نگران ہیں۔

    سعودی وزیر برائے اسلامی امور اور دعوت و ارشاد شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘‘اس پروگرام اور شاہ سلمان کے حکم سے یمن میں ہمارے بھائیوں کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے ان شہداء کی دلیرانہ قربانیوں کی تحسین ظاہر ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ان شہداء کی مغفرت فرمائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی کے دوسرے سرکاری محکموں کے ساتھ روابط سے ان شہداء کے خاندانوں کو سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ باآسانی حج ادا کرسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رواں سال حج ادا کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات

    رواں سال حج ادا کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات

    کراچی: فریضہ مقدسہ (حج) کی ادائیگی خوش نصیب لوگوں کے حصے میں آتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو استطاعت اور خواہش رکھنے کے باوجود مقدس فریضہ ادا کرنے کے لیے نہیں پہنچ پاتے۔

    رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے 18 لاکھ عازمین سعودیہ پہنچے اور انہوں نے فریضہ ادا کیا، عرفات قیام کے بعد حاجیوں نے آج جمرات کو کنکریاں ماریں اور قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول دیا، اب عازمین طوافِ زیارہ بھی کریں گے جس کے بعد حج کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں جن میں مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

    اپنے معصومانہ انداز سے مشہور ہونے والے اینکر اور صحافی وسیم بادامی رواں برس اپنی والدہ کے ہمراہ حج ادا کررہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر برائے قانون رانا ثناء اللہ بھی رواں برس حج پر گئے ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین  مصطفیٰ کمال اور وائس چیئرمین انیس قائم خانی بھی رواں برس فریضہ مقدسہ ادا کررہے ہیں۔

    جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ جنید بھی رواں برس اپنے والد کے نام کا حج ادا کررہے ہیں

    اداکارہ دعا ملک اور سہیل حیدر بھی فریضہ مقدسہ ادا کررہے ہیں۔

     پڑھیں: معمر ترین خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔