Tag: performance

  • ویڈیو: برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے کانسرٹ میں اے آر رحمن کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا

    ویڈیو: برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے کانسرٹ میں اے آر رحمن کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی چنائے کانسرٹ کے دوران بھارت کے معروف گلوکار  اے آر رحمان کی اچانک انٹری نے مداحوں کو حیران کردیا۔

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے شہر چنائے میں اپنے کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اے آر رحمن کے ساتھ گانوں پر پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ایڈ شیرین نے اے آر رحمن کے ساتھ چنائے کانسرٹ کے دوران خوب انجوائے کیا، کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’آپ کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار اے آر رحمان نے اپنی آواز اور موسیقی کے جادو سے دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی ان کی مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

    گلوکار اے آر رحمان نے اپنے کیریئر میں بہت سے ایوارڈز اور کامیابیاں حاصل کیں، جن میں آسکر اور بہت سے دوسرے معزز اعزازات شامل ہیں۔

  • دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عارف لوہار کی ’جگنی‘ کی دھوم

    دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عارف لوہار کی ’جگنی‘ کی دھوم

    ٹیکساس: بھارتی سپر اسٹار گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔

    بھارتی گلوکار نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دلجیت دوسانجھ کو عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی فوک گلوکار عارف لوہار کا مشہور صوفیانہ گیت ’جگنی‘ گا کر پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

    وائرل ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ نے ’جگنی‘ گانا گاتے ہوئے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا دھوتی کرتا بھی پہنا ہوا ہے اور اپنے پنجابی انداز میں رقص بھی کیا، دلجیت دوسانجھ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کا گیت ‘بتیاں بجھائے رکھدی‘ بھی گا چکے ہیں۔

  • مشہور گلوکارہ کی پرفارمنس سے قبل لاش برآمد

    مشہور گلوکارہ کی پرفارمنس سے قبل لاش برآمد

    جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون کی  پرفارمنس سے قبل باتھ روم سے لاش ملی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق  جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں گلوکارہ لی سانگ یون نے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ اپنی پرفارمنس سے چند منٹ قبل ہی غائب ہوگئیں تھیں اور نام پکارنے کے باوجود اسٹیج پر نہ آنے کے باعث ان کی تلاش شروع کی گئی تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق گلوکارہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا، اسٹاف ممبر کی جانب سے گلوکارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس دی گئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 46 سالہ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں، انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔

  • وراٹ کوہلی سے بھی آگے ہوں: خرم منظور

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین خرم منظور کا کہنا ہے کہ ان کی سینچری کی اوسط بھارتی کرکٹر ورات کوہلی سے زیادہ ہے اور وہ ان سے بھی آگے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق پاکستانی بیٹسمین خرم منظور کا کہنا ہے کہ دنیا کے ٹاپ 10 پلیئرز میں وہ سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی سے آگے ہیں۔

    یک یوٹیوب چینل پر دیے گئے انٹرویو میں خرم منظور کا کہنا تھا کہ میں اپنا موازنہ وراٹ کوہلی سے نہیں کر رہا، دنیا کے جو ٹاپ 10 پلیئرز ہیں 50 اوورز کرکٹ میں، اس میں میں ورلڈ نمبر ون ہوں، میرے بعد وراٹ کوہلی ہے جو چھٹی اننگز میں 100 کرتا ہے۔

    خرم منظور کا مزید کہنا تھا کہ وہ لسٹ اے یعنی ون ڈے کرکٹ میں ہر 5.68 اننگز کے بعد سینچری کرتے ہیں جو اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے۔

    میزبان کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ اتنا اچھا بیٹنگ ریکارڈ ہونے کے باوجود ان کی ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے 36 سالہ اوپنر کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سالوں سے ان کی بیٹنگ کی اوسط 53 سے زیادہ ہے اور انہیں نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے اس کی کوئی وجہ نہیں دیتا۔

    خرم منظور اپنے لسٹ اے کیریئر میں اب تک 7990 رنز بنا چکے ہیں، جس میں 27 سینچریاں شامل ہیں اور ان کی بیٹنگ کی اوسط 53.42 ہے جس کی وجہ سے ان کا شمار سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے ٹاپ 10 بیٹرز میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے۔

    دوسری جانب وراٹ کوہلی اپنے کیریئر میں 294 اننگز کھیل کر 14 ہزار 215 رنز بنا چکے ہیں اور وہ ہر 5.88 اننگز کے بعد سینچری کرتے ہیں، خرم منظور اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 16 ٹیسٹ، سات ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔

  • دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سندھ رینجرز کی سینکڑوں کارروائیاں

    دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سندھ رینجرز کی سینکڑوں کارروائیاں

    کراچی: سال 2022 کے دوران سندھ رینجرز نے پورے صوبے میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف ہزاروں کارروائیاں کیں جن میں سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز امن و امان کے حصول اور دہشت گردی کے خلاف سال بھر متحرک رہی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران رینجرز کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق رینجرز نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف 269 آپریشنز کیے، مختلف کارروائیوں میں 65 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان، لیاری گینگ وار اور ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد شامل ہیں، ہائی پروفائل گرفتار دہشت گردوں میں لیاری گینگ وار کا نثار ملا، ایم کیو ایم لندن کا شاکر ڈھیلا اور کاشف جبکہ انتہائی مطلوب بھتہ خور سمیر شیخ، حاجی اور سعود کباڑیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    سال بھر میں سندھ رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف 181 آپریشنز میں 60 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 10 آپریشنز میں 6 ٹارگٹ کلرز اور اغوا برائے تاوان کے خلاف 30 آپریشنز میں 40 اغوا کاروں کو گرفتار کیا۔

    ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف 506 آپریشنز میں 725 ڈکیتوں، منشیات فروشی کے خلاف 659 آپریشنز میں 738منشیات فروش اور دیگر جرائم کے خلاف 11 سو 9 آپریشنز میں 2 ہزار 748 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں رینجرز کی جانب سے مختلف نوعیت کی 13 سو 7 شکایات کا بھی ازالہ کیا گیا جن پر کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سال 2022 کے دوران 14 روسی ساختہ راکٹس سمیت متعدد ہتھیار برآمد کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز نے غیر قانونی طور پر مقیم عناصر کے خلاف آپریشنز میں بھی 17 سو 19 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 1 ہزار 56 کو پولیس کے حوالے اور 663 کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا گیا۔

    سندھ رینجرز نے اس کے علاوہ سیلاب کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور متاثرین کے لیے بھاری مالیت کی خوراک، کمبل، کپڑے اور دیگر اشیا تقسیم کی۔

  • سال بھر میں مددگار 15 پر 13 لاکھ سے زائد کالز موصول

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مددگار پولیس 15 سروس کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، مددگار 15 پر سال بھر میں 13 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس، مددگار 15 کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2022 میں مددگار 15 کال سینٹر پر 13 لاکھ 68 ہزار 626 کالز موصول ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق مددگار 15 نے 2 لاکھ 70 ہزار 318 شکایات پر بروقت 514 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیت، اغوا کار اور چور شامل تھے۔

    گرفتار ملزمان سے 132 پستول، 140 موٹر سائیکل اور 17 گاڑیاں، 1 رکشہ، 107 موبائل فونز، 10 نقلی پستول اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    ڈی جی آئی سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ مددگار 15 کو از سر نو بحال اور جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جا رہا ہے۔

  • بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    بھاری بجٹ سے بننے والی ایک اور بھارتی فلم بری طرح ناکام

    ممبئی: بھاری بجٹ سے تیار پین انڈین فلم لائیگر بھی بھارتی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، ٹویٹر صارفین نے اسے فلاپ قرار دے دیا۔

    بھارتی اداکاروں وجے دیورکنڈا اور اننیا پانڈے کی فلم لائیگر نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں توقع سے بے حد کم کمائی کی۔

    یہ فلم دیورکنڈا کی بالی ووڈ ڈیبیو تھی لہٰذا ان کی اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی موجودگی کی وجہ سے خیال کیا جارہا تھا کہ یہ فلم کامیابی کے ریکارڈ توڑے گی، تاہم فلم کو ملنے والا ردعمل کچھ خوشگوار نہیں تھا۔

    فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان کا پہلے اندازہ تھا کہ ریلیز کے پہلے دن فلم، ساؤتھ میں 30 کروڑ روپے کمائی کرے گی جبکہ فلم کی مجموعی کمائی 170 سے 180 کروڑ روپے ہونے کی امید تھی۔

    تاہم اب ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ فلم صرف 55 سے 60 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی۔

    فلم بینوں نے فلم کے ڈائریکٹر پوری جگن نادھ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور ڈائریکشن بدترین ہے۔

  • ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر تک جا پہنچی، ماڈل کورٹس میں 18 مجرمان کو سزائے موت اور 40 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹس کی کارکردگی کی 15 روزہ رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر تک جا پہنچی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے مقدمات 7 اضلاع میں ختم ہوچکے، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 158 مقدمات جبکہ منشیات کے 535 مقدمات کے فیصلے کیے۔

    صوبہ پنجاب میں قتل کے 65 اور منشیات کے 153 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ میں قتل کے 47 اور منشیات کے 196 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ میں قتل کے 45 اور منشیات کے 177 مقدمات جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے 9 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 18 مجرمان کو سزائے موت اور 40 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

  • وزیر اعظم کا 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے تقریب میں عوام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم 3 سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق عاشورہ کے باعث گزشتہ روز ہونے والی تقریب ملتوی کی گئی تھی، تقریب کی تاریخ کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس کی تیاری کل سے شروع کردی جائے گی۔

  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی 2 سالہ کارکردگی کو قابل تعریف قرار دے دیا

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی 2 سالہ کارکردگی کو قابل تعریف قرار دے دیا

    اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی غیر معمولی کوششوں سے 2 سال میں 363 ارب روپے وصول کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کو قابل تعریف قرار دے دیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کراچی اور برلن سے رپورٹ جاری کی۔

    چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ نیب کی غیر معمولی کوششوں سے 2 سال میں 363 ارب روپے وصول کیے گئے اور قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    نیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں بڑی مچھلیوں کو کٹہرے میں لانے پر یقین رکھتا ہے۔

    نیب ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ نیب نے اب تک 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 68.8 ہے، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان نے چین سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رکھے ہیں، سی پیک منصوبوں کی نگرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تجربات سے استفادہ شامل ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین بھی ہے، ٹرانسپرنسی کی تعریف کارکردگی کا اعتراف ہے، نیب تمام سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔