Tag: Performance of banks

  • بینکوں کی کارکردگی : اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

    بینکوں کی کارکردگی : اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے شعبہ بینکاری کی ششماہی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس میں انکی کارکردگی اور مضبوطی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکاری شعبے نے2023 کی پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی اور لچک کامظاہرہ کیا۔

    جائزہ رپورٹ میں جنوری تاجون2023مدت کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی، مضبوطی کا احاطہ کیا گیا

    رپورٹ میں مالی مارکیٹوں کی کارکردگی کے مختصر جائزے اور نظامیاتی خطرے کے سروے نتائج بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    سال2023کی پہلی ششماہی میں معاشی ماحول کی دشواری کا تسلسل جاری رہا، ملکی مالی حالات سخت، مہنگائی، طویل بےیقینی کے سبب آپریٹنگ کا ماحول دباؤ میں رہا۔

    جائزہ رپورٹ کے مطابق 2023کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں14فیصد توسیع ہوئی، اثاثہ جاتی بنیاد میں توسیع کا اہم محرک حکومتی تمسکات میں سرمایہ کاریاں تھیں۔

    اس کے علاوہ اثاثوں کے معیار اور منافع کے اظہاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، ادائیگی قرض کی صلاحیت میں مزید بہتری آئی، اثاثوں پرمنافع2023کی پہلی ششماہی میں بہترہوکر 1.5فیصد ہوگیا۔

  • سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

    سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

    ریاض : کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اس کی معیشت کا مستحکم ہونا لازمی امر ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے بینکوں کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی رپورٹ مملکت کے اچھے اعشاریوں کی جانب اشارہ کرہی ہے، میڈیا کے مطابق سعودی بینکوں نے رواں مالی سال نمایاں کامیابی حاصل کی۔

    سال رواں 2022 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 10 سعودی بینکوں نے 33.63 ارب ریال کمائے، ان کے فی گھنٹہ منافع کی شرح7.7 ملین ریال رہی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الاھلی بینک اور الراجحی بینک نے سال رواں کے ابتدائی6 ماہ کے دوران دیگر بینکوں کے مقابلے میں58.93 فیصد منافع کمایا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 10 بینکوں نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 33.63 ارب ریال کا کل منافع کمایا اس لحاظ سے ان کا یومیہ منافع 185.82 ملین ریال ہے۔

    فی گھنٹہ بینکوں نے 7.74 ملین ریال کمائے، زکوۃ اور ٹیکس نکالنے کے بعد بینکوں کا خالص منافع فی گھنٹہ 6.84ملین ریال رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سعودی بینکوں نے زکوٰۃ سے قبل جو منافع کمایا وہ 33.63 ارب ریال ہے زکوۃ کی ادائیگی کے بعد منافع 29.73 ارب ریال رہا۔