Tag: Performance report

  • انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش

    انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم کو انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، شہباز شریف نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    مذکورہ رپورٹ آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل فواد اسداللہ خان نے پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کی ایک سال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ملکی اور غیرملکی عناصر سے خطرات کے مقابلے میں آئی بی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ میں انٹیلی جنس بیورو نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم بننے کے بعد آئی بی کو قومی مفادات کے حوالے سے اضافی ٹاسک سونپے جو اس نے کامیابی سے حاصل کیے، ملک کے اندر مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک، انسداد دہشت گردی میں آئی بی نے فعال کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاعات کی فراہمی سے درست فیصلہ سازی میں بھی آئی بی کا شاندار کردار رہا، وزیراعظم نے فواد اسداللہ کی پیشہ وارانہ قابلیت اور ادارے کو بہتر بنانے کی کاوشوں کی سراہا، انہوں نے کہا کہ ادارے کی غیرمعمولی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی بی کے افسران اور عملے کو شاباشی دی اور ادارے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    آئی بی ڈائریکٹر فواد اسد اللہ خان نے وزیراعظم کے اعتماد اور ان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سندھ رینجرز کی سینکڑوں کارروائیاں

    دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سندھ رینجرز کی سینکڑوں کارروائیاں

    کراچی: سال 2022 کے دوران سندھ رینجرز نے پورے صوبے میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف ہزاروں کارروائیاں کیں جن میں سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز امن و امان کے حصول اور دہشت گردی کے خلاف سال بھر متحرک رہی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران رینجرز کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق رینجرز نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف 269 آپریشنز کیے، مختلف کارروائیوں میں 65 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان، لیاری گینگ وار اور ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد شامل ہیں، ہائی پروفائل گرفتار دہشت گردوں میں لیاری گینگ وار کا نثار ملا، ایم کیو ایم لندن کا شاکر ڈھیلا اور کاشف جبکہ انتہائی مطلوب بھتہ خور سمیر شیخ، حاجی اور سعود کباڑیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    سال بھر میں سندھ رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف 181 آپریشنز میں 60 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 10 آپریشنز میں 6 ٹارگٹ کلرز اور اغوا برائے تاوان کے خلاف 30 آپریشنز میں 40 اغوا کاروں کو گرفتار کیا۔

    ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف 506 آپریشنز میں 725 ڈکیتوں، منشیات فروشی کے خلاف 659 آپریشنز میں 738منشیات فروش اور دیگر جرائم کے خلاف 11 سو 9 آپریشنز میں 2 ہزار 748 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں رینجرز کی جانب سے مختلف نوعیت کی 13 سو 7 شکایات کا بھی ازالہ کیا گیا جن پر کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سال 2022 کے دوران 14 روسی ساختہ راکٹس سمیت متعدد ہتھیار برآمد کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز نے غیر قانونی طور پر مقیم عناصر کے خلاف آپریشنز میں بھی 17 سو 19 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 1 ہزار 56 کو پولیس کے حوالے اور 663 کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا گیا۔

    سندھ رینجرز نے اس کے علاوہ سیلاب کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور متاثرین کے لیے بھاری مالیت کی خوراک، کمبل، کپڑے اور دیگر اشیا تقسیم کی۔

  • سعودی عرب کا سب سے اچھا ایئر پورٹ کون سا ہے؟

    سعودی عرب کا سب سے اچھا ایئر پورٹ کون سا ہے؟

    ریاض : محکمہ شہری ہوا بازی نے ماہ جنوری کے دوران سعودی عرب کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہوائی اڈوں کی 14 معیارات کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈوں کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ بہترین خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ، الجوف انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور باحہ میں کنگ سعود ایئر پورٹ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

    Opening of New Terminal at Prince Mohammed Bin Abdulaziz International  Airport (PMIA) in Medina Shows Possibility of Public-Private Partnerships  in Saudi Arabia | SUSTG.com – News, Analysis, and Features on all things

    محکمہ شہری ہوابازی نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں بہترین کارکردگی کے معیارات کے بنیاد پر مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ کو اول درجہ قرار دیا ہے۔

    Prince Mohammad Bin Abdulaziz International Airport

    اس کے علاوہ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو دوم، دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سوم جبکہ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو چہارم درجہ دیا گیا ہے۔

    Prince Mohammed Bin Abdul Aziz International Airport New Terminal, Madinah  - Airport Technology

    رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک ہوائی اڈوں میں باحہ کا کنگ سعود ایئرپورٹ اول نمبر پر ہے جس کی انتظامیہ نے ماہ جنوری کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی حکومت کا اپنی 2 سالہ  کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپنی دو سالہ  کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں وزرا نے کارکردگی رپورٹس تیار کرنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی دو سال کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پروزرا نے کارکردگی کا تمام ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔

    بعض وزرا کی کارکردگی رپورٹس تیار ہوگئی، جو سیکرٹریز وزیراعظم آفس جمع کرائیں گے۔

    وفاق قومی پالیسیاں اور خارجہ محاذ میں کامیابیاں عوام کے سامنے رکھے گا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی چیلنجز پر کیسے قابو پایا۔

    احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ بھی سامنے لایا جائے گا جبکہ معاشی اہداف،قرضوں کی ادائیگی، چینی اور پٹرول بحران سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا آپ میری ٹیم بنیں، میں مسائل کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا۔

  • وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد : وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مراد سعید نے ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ کیا اوراخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کاہر ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  وزرات مواصلات نے موجودہ دور حکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

    این ایچ اے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں 72فیصد کا اضافہ ہوا ، موجودہ دورحکومت میں اب تک ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کی تقلید کی گئی ، اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے گئے جبکہ  وزیراعظم کےاحتساب کے منشور پر عمل کیا گیا اور 11  ارب 90 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری کر لی۔

    این ایچ اے کے مطابق قبضہ مافیا سے 4 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ کی زمین واگزار کرائی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں بچت سے3 ارب 14 کروڑ بچائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ اے نے نہ صرف جاری منصوبے بروقت مکمل بلکہ ای بیلینگ کا بھی آغاز کیا جبکہ اقدامات سے ادارے کی آئی ایس او سرٹی فکیشن بھی ہوگئی ہے۔

  • ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی مل گئی، کارکردگی رپورٹ جاری

    ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی مل گئی، کارکردگی رپورٹ جاری

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس کلیکشن کی مد میں بڑی حد تک کامیابی مل گئی، ٹیکس کلیکشن میں 15فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکس پیئر یونٹ نے6ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق ٹیکس کلیکشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال15فیصد اضافہ ہوا۔

    ایل ٹی یو نے جولائی سے دسمبر2019تک688ارب روپے جمع کئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 598ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

    جولائی سے دسمبر تک مجموعی طور پر اضافی90ارب روپے جمع کئے گئے، ایف بی آر کے مطابق صرف دسمبر میں ایل ٹی یو نے160ارب روپے اکٹھے کئے، گزشتہ سال اسی مہینے میں 144ارب روپے اکٹھے کئے تھے۔

  • پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    لاہور : پنجاب حکومت نے اپنے ایک سالہ دور میں مختلف اقدامات اور فیصلے کیے جس کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کے اخراجات کی کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے مذکورہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دورہ امریکا سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

    کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانوالی، اٹک، لیہ، بہاولنگر اور راجن پور میں چائلڈ اسپتال اور نرسنگ کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    تعلیم کے شعبہ میں43 نئے کالجز اور چھ یونیورسٹیوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ تین ارب روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے اورخواجہ سراؤں کیلئے20 کروڑ روپے سے مساوات پروگرام بھی جاری ہے۔

    مذکورہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں میں12 پناہ گاہوں کا قیام مکمل کرلیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کے تحت دس ملین پودے لگائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کفایت شعاری مہم کے تحت رواں سال 196 ملین روپے کےاخراجات کی کمی آئی ہے۔

  • کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی ریوینیو کمانے والے اداروں میں سب سےآگے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی ریوینیو کمانے والے اداروں میں سب سےآگے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سال 2019کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے شعبہ فنانس کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے ریکارڈ ریوینیو حاصل کیا ہے، گزشتہ سال کی نسبت ادارے نے دو ارب روپے سے زائد بچت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ہوا بازی کی صنعت میں سی اے اے اہم کردار ادا کررہا ہے، نئی ایوی ایشن پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ریوینیو کمانے والے اداروں میں بازی لے گیا، سی اے اے نے سال 2019میں ہونے والی آمدن کی رپورٹ جاری کر دی۔

    سی اے اے کی جاری کردہ مالی سال کی رپورٹ اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے شعبہ فنانس نے جاری پرفارمنس رپورٹ میں ریکارڈ ریوینیو حاصل کیا ہے۔

    سی اے اے نے سال 2018 اور 2019 میں 89 ارب روپے ریوینیو حاصل کیا، اتھارٹی میں حاصل ہونے والے ریوینیو میں اخراجات 54ارب ہوئے34 ارب روپے بچت ہوئی۔

    سی اے اے نے گزشتہ سال2017 اور2018 ایک سال میں78 ارب ریوینیو حاصل کیا اور اخراجات56 ارب روپے رہے، سی اے اے نے رواں سال حاصل ہونے والے ریکارڈ ریوینیو میں سے 7۔13 فیصد ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، گزشتہ سال کی نسبت سی اے اے نے امسال اخراجات میں بھی 2 ارب سے زائد بچت کی۔